بلڈ گروپ سے شخصیت کا اندازہ

آج کل فیس بک پر یہ تصویر بہت گردش کر رہی ہے ۔ لیکن مجھ پر یہ واضح نہیں کہ دی گئی معلومات درست ہیں یا غلط۔ حقیقت کا انتظار ہے۔
14+-+1
 
ویسے میرا تو او + ہے لیکن مجھے یہ نہیں پتا کہ معلومات درست ہیں یا نہیں کوئی صحیح بات بتا ئے تو پتا چلے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
جاپانی ثقافت میں یہ بات کافی مشہور ہے کہ انسان کے خون کے گروپ کے ذریعے اس کی شخصیت کی اچھی اور بری صفات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، اور خون گروپس کی مدد سے دو اشخاص کی فطری ہم آہنگی کے متعلق پیش گوئی کی جا سکتی ہے (بالکل اسی طرح جس طرح مختلف برجوں—حمل، ثور، جوزا، وغیرہ—کے ذریعے انسانی شخصیت کو جاننے کا دعوی کیا جاتا ہے)۔

البتہ اس حوالے سے کی جانے والی سائنسی تحقیق میں خون کے گروپس کا انسانی شخصیت کے ساتھ کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔ :)

مزید تفصیلات کے لیے: Blood types in Japanese culture (اس وکیپیڈیا مضمون کے حوالہ جات نمبر ۴، ۵، اور ۶ میں آپ کو متعلقہ سائنسی تحقیقی مضامین کے عنوانات اور محققین کے نام مل جائیں گے۔)
 
یہ تحقیق بالکل ہی بے بنیاد ہے۔بلڈ گروپس پر میں نے کافی تحقیق کی ہوئی ہے لیکن چونکہ ادھر کوئی ایسا زمرہ نہیں ہے جس میں اس کو پیش کیا جاسکے
 

باسل احمد

محفلین
اے + ،میرے لحاظ سے ٹھیک ہے۔۔۔۔۔کیونکہ یہ ساری صلاحیتیں کچھ نہ کچھ انسان میں پائی جاتی ہیں۔
 
آخری تدوین:
تو کیا میں دوسروں کے لئے قربانی دیتا ہوں مجھے تو کبھی ایسا احساس نہیں ہوا
:)
لیکن نقصان بہت اٹھایا میں نے دوسروں کا کام کرکر کے ۔۔۔
 

ساقی۔

محفلین
آن لائن بلڈ گروپ چیک کرنے کا کوئی طریقہ ہے؟:angel:
یعنی تھوڑا سا خون اپنے چوہے (ماوس) کو پلائیں اور آن لائن اس کا رزلٹ مل جائے۔
 
تو حضور بنا لیجئے نا ایک دھاگہ اس کام کے لئے بندہ منتظر ہے :)
فضول دھاگے بنانے کا مجھے کوئی خاص شوق نہیں ہے دو مرتبہ ابن سعید کو اس بارے میں کہہ چکا ہوں لیکن شائد آکلٹ سائنسزز پر نیا زمرہ کھولنا انتظامیہ کے لیئے ممکن نہ ہو
 

عثمان

محفلین
فضول دھاگے بنانے کا مجھے کوئی خاص شوق نہیں ہے دو مرتبہ ابن سعید کو اس بارے میں کہہ چکا ہوں لیکن شائد آکلٹ سائنسزز پر نیا زمرہ کھولنا انتظامیہ کے لیئے ممکن نہ ہو
محض ایک نیا زمرہ ؟
حضور آپ کے آکلٹ فرمودات کے لیے تو ایک نئی محفل جمنی چاہیے تھی۔ :)
 
Top