کاشفی

محفلین
بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی باعث تشویش ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ ( این این آئی ) لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1191دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر عبدالغفار قمبرانی اور دیگر رہنماؤں کیساتھ بڑی تعداد میں لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور انسانی حقوق کی پامالیاں کرنے والے ملکوں کوخبردار کیا گیا ہے اپنے گھناونے عمل کو بند کریں انسانی حقوق کے مرتکب ہونے والے نے بھی بڑی عاجزی سے اپنی کرتوتوں کو چھپانے کیلئے پروگرامز اور سیمینار ز کئے اور انسانی حقوق کی باتیں کی دوسری جانب مظلوم ومحکوم انسانوں نے دنیا کے انسانیت دوست لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے انسانی حقوق کی پامالیوں کے متعلق مختلف پروگرامز کئے کون صحیح کون غلط یہ صرف انسانیت کو فروغ دینے کیلئے انسان کے درد کو سمجھنے والے درحقیقت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو غلط قرار دینے والے انسان ہی بناسکتے ہیں وگرنہ انسانی حقوق کی پامالیاں کرنے والے خود کو کبھی غلط نہیں کہتے انسانی تباہی دیکھ کر اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی نے 1948کو انسانی حقوق کا عالمی سال قرار دیا تاکہ دنیا میں کسی بھی جگہ انسانی حقق کی پامالیاں ہوں تو دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے 1948ماہ 10دسمبر کو پروگرامز منعقد کئے جائیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ حقیقت کے دنیا میں مظلوم انسانوں نے ظالموں کے خلاف ہمیشہ خود آواز اٹھاک ر جائیں قربان کرتے ہیں تجب جاکر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں حرکت میں آتی ہے ۔
 
Top