ساغر نظامی بلبل باغ حسن ہوں، نغمے کو ناز کیوں نہ ہو - ساغر نظامی

کاشفی

محفلین
غزل
(ساغر نظامی)
بلبل باغ حسن ہوں، نغمے کو ناز کیوں نہ ہو
میری نوائے عیش میں ساز ہی ساز کیوں نہ ہو
دل ہے جہانِ عاشقی، درد ہے کائناتِ حسن
دل کا ہر ایک اضطراب درد نواز کیوں نہ ہو
آپ جہانِ حُسن میں حُسن کے بادشاہ بھی ہیں
ناز بجا ہے آپ کا، آپ کو ناز کیوں نہ ہو
سجدہء مے پرست پر ہوتی ہے بارشِ کرم
ساغرِ میکدہ نشیں، محوِ نماز کیوں نہ ہو
 
Top