بلا عنوان 3

ایک ایسا المیہ جو کتنی ہی ایشیائی خاندانوں کی بربادی کی وجہ بن جاتا ہے۔ مجھے کبھی سمجھ نہیں آتی کہ ایک طرف تو آپ ساری زندگی ایک ایسے معاشرے میں گزار دیتے ہیں جہاں ہر کوئی اپنی سوچ اور خواہش کا نہ صرف اظہار کر سکتا ہے بلکہ عمل بھی کر سکتا ہے اور دوسری طرف آپ اس معاشرے کی یاد میں ، جسے پیچھے چھوڑ آئے ہوتے ہیں ، ضرورت سے زیادہ تنگ نظری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اتنی تنگ نظری کا جس کی شدت شاید پیچھے رہ جانے والے معاشرے سے بھی کئی گنا آگے بڑھ جاتی ہے۔ نتیجہ خاندان برباد ، رشتے تباہ اور زندگیاں ختم۔ اور سب سے زیادہ پیچھے رہ جانے والوں اور اردگرد والوں کے لئے خاندان اور آبائی ملک سے بیزارگی۔ اب بچ جانے والے لوگ جس ٹراما کا شکار ساری زندگی رہیں گے ، اس کا سوچ کر دل مزید اداس ہو جاتا ہے۔
مقدس بہت پر اثر انداز میں لکھا اور آپ کے سوالوں کا جواب یہی ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ اور ایسی شدت شاید ملک سے باہر مقیم لوگوں میں زیادہ ہے بہ نسبت پاکستان میں رہنے والوں کے۔ یہ صرف جاہلیت ہے اور کچھ نہیں۔
فرحت اس میں جو میرا تجزیہ ہے ہو سکتا ہے غلط ہی ہو لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایشیائی مغرب کی نسبت تنگ ماحول میں وقت گزارتے ہیں۔ اور وہاں ان کو کھلی شخصی اور جنسی آزادی کا ماحول ملتا ہے اور کوئی روک ٹوک والانہیں ہوتا۔ اور یہاں سے مغرب گئے ہوئے جنوبی ایشیائی مردوں کی اکثریت خواہ فیملی کے ساتھ ہوں یا اکیلے ندیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مدر پدر آزادی کا خوب فائدہ اٹھاتے ہیں یا قریب سے اس کے گمنام گوشوں اور کالے کرتوتوں کےگواہ ہوتے ہیں۔ خود ہاتھ دھو لینے کے بعد وہ اپنی اولاد اور گھر والوں کے لیے اس کی اچھائیوں پر بھی پابندی لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کیوں کہ وہ پہلے سے ہی اس آزادی کے ثمرات سے فائدہ اٹھا چکے ہوتے ہیں یا ہو رہے ہوتے ہیں۔ وہ اپنے کرتوتوں اور تجربے کی آنکھ سے ہی دیکھتے ہیں ہر معاملے کو۔ وہ یہی سمجھتے ہیں کہ لڑکا اور لڑکی اگر پسند سے شادی کر رہے ہیں تو یہ کچھ ڈیٹس سے زیادہ شاید نہ چلے یا بہت تو کچھ ماہ و سال تک بس۔
اور کسی اچھائی کے لیے وہ راہ نکالنے پر تیار نظر ہی نہیں آ رہے ہوتے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کچھ لوگ ایسی پست ذہنیت کے مالک ہوتے ہیں کہ چاہے کتنا ہی پڑھ لکھ جائیں اور چاہے کیسے ہی ترقی یافتہ ملک میں رہائش اختیار کرلیں لیکن ذہن کے اندھیروں میں کوئی کمی نہیں آتی اور خاندان اور معاشرے کی جھوٹی انا کا خول چڑھا کر ایسے مکروہ اور ناقابلِ بیان کرتوت میں ملوث ہوکر بھی احساسِ ندامت کی ایک ہلکی سی جھلک بھی چہرے پر نظر نہیں آتی ۔۔۔ ۔۔۔ ایسے لوگ تو پتھر سے بھی زیادہ سخت ہوتے ہیں
اس شخص کو تو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے جس نے اپنا ہنستا بستا گھر منٹوں میں تباہ و برباد کردیا
مقدس تم نے بہت مؤثر انداز میں اس واقعے کو بیان کیا بیٹا ۔۔۔ ۔۔ بس اللہ سب کو عقلِ سلیم اور نورِ بصیرت عطا فرمائے اور ایسے گھناؤنے افعال میں ملوث ہونے سے بچائے آمین
مختصراً پڑھے لکھے جاہل
 
باباجی

محفلین
واقعہ تو واقعی بہت ہی افسوسناک ہے
جتنی مذمت اورافسوس کیا جائے کم ہے
لیکن ایک جملے پر میں کچھ ٹھٹکا
ان کی بیوی اور بیٹی نے اس بات کی پرواہ نہیں کی اور شادی کی تیاری کر لی
شاید اس جملہ پر کسی نے غور نہیں کیا
جس شخص کو ساری عمر گھر کے سربراہ کا درجہ دیا جاتا رہا اس کو ایک دم سے زیروکردینا ہی شاید اس اندوہناک حادثے کا سبب بنا اس کی انا جو خودان لوگوں نے مستحکم کی ہوئی اسے ایک دم ہی مجروح کردیا ، یہ ہرگز نہ سمجھیئے گا کہ میں اس شخص کی حمایت کر رہا ہوں جس نے زندگی میں ہی خود کو جہنم میں ڈال لیا اور اسے تو مرنے کے بعد بھی سکون نہیں ملے گا ۔
ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ کیا آپ لوگ اسے ایک فرد واحد کی غلطی سمجھ رہے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟
اور یہاںپاکستان میں کس کس طرح ظلم ہو رہا ہے کہ دیکھ کر اور سن کر روح کانپ جاتی ہے
یہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو صرف کبوتر خریدنے کے لیئے پیسے نہ دینے پر اپنے ماں باپ بہن بھائیوں کو قتل کردیتے ہیں
اللہ ہم سب کو ہدایت اور روشن ضمیری عطا فرمائے
مرحومہ کی مغفرت کرے اور بیماروں کو صحت عطا فرمائے
 
آپ کا مطلب ہے فراز بھائی کہ وہ "سربراہ" چاہے اپنے کسی شرابی جواری بدمعاش بھانجے بھتیجے سے اپنی بیٹی بیاہ دیتا اور وہ اف نہ کرتی تو یہ "فرماں برداری" کہلاتی:ROFLMAO:
اور اس نے ایک مسلمان سے ہی تو شادی کرنے کا کہا تھا کون سا وہ کسی گورے یا کالے کو اپنا "بوائے فرینڈ" بنا بیٹھی تھیo_O
اور اگر ایسا ہوتا بھی تو اس صورت میں زیادہ سے زیادہ وہی کرنا چاہیے تھا جو قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا۔یعنی قظع تعلق:cool:
 
بابا جی شادی بیاہ کے معاملات پر اختلافات تو سامنے آتے ہی ہیں اور خاص طور پر وہاں جہاں معاشرہ کچھ آزاد خیال ہو اور لوگ یا نوجوان اس کے زیرِ اثر ہوں۔ اگر وہ صاحب بھی دیکھ لیتے کہ جس نے زندگی گزارنی ہے جب وہ ہی راضی نہیں اور گھر کے باقی لوگ بھی رضامند ہیں تو وہ ہی اپنی انا کو اولاد کی خوشی کی خاطر تھوڑا خم دے دیتے تو باقیوں کی بغاوت کی بھی نوبت نا ہی آتی شاید۔
اب بھلے سمجھتے رہیں اور حقیقت بھی یہی ہو کہ جسے اولاد جیون ساتھی چننا چاہ رہی وہ شاید اچھا انسان نہ ہو اور آپ نے جسے سوچ رکھا ہے اولاد کے لیے شاید وہ بہتر ہو لیکن اگر اولاد گھر بسانا ہی نہ چاہے آپ کی مرضی کے شخص سے تو ۔۔
کچھ دنوں بعد اگر اس اچھے انسان سے شادی کے بعد بھی گھر نے اجڑنا ہی ہے تو بچوں کی ان کی مرضی کی جگہ پہ شادی کر دیں البتہ اپنا چھان بین کااور ہر لحاظ سے پرکھنے کااپنا فرض ضرور پورا کریں اور کوئی برائی پانے کی صورت میں اولاد کو پوری طرح آگاہ بھی کریں۔ لیکن برائیاں کس میں نہیں ہوتیں۔ اور اچھائیوں والوں کو بھی بدلنے میں وقت کتنا لگتا ہے۔
قصہ مختصر باہمی ہم آہنگی بہت ضروری ہے، اولاد کے لیے آقا سے زیادہ دوست کا کردار ادا کیا جائے اگر تو میرا خیال ہے معاملات کافی بہتری سے انجام پائیں۔
 
باباجی

محفلین
آپ کا مطلب ہے فراز بھائی کہ وہ "سربراہ" چاہے اپنے کسی شرابی جواری بدمعاش بھانجے بھتیجے سے اپنی بیٹی بیاہ دیتا اور وہ اف نہ کرتی تو یہ "فرماں برداری" کہلاتی:ROFLMAO:
اور اس نے ایک مسلمان سے ہی تو شادی کرنے کا کہا تھا کون سا وہ کسی گورے یا کالے کو اپنا "بوائے فرینڈ" بنا بیٹھی تھیo_O
اور اگر ایسا ہوتا بھی تو اس صورت میں زیادہ سے زیادہ وہی کرنا چاہیے تھا جو قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا۔یعنی قظع تعلق:cool:
میں نے بالکل ایسا نہیں کہا محسن
بلکہ اگر کچھ اور صبر وانتظار کیا جاتا تو شاید نتیجہ حسب منشا نکلتا
یہاں ایک بہت ذاتی بات شیئر کر رہا ہوں تاکہ آپ لوگوں کو اندازہ ہو سکے کچھ صبر و انتظار کا
میری چھوٹی بہن کی بھی پسند کی شادی ہے
اور اس میں سب سے بڑا ہاتھ صبر کا ہے اور بات کرنے کے طریقے کا ہے
میں نے خود اس معاملے میں چھان بین کی اپنے والد سے بات کی اور میری بہن کی شادی ہوگئی
آج وہ ماشاءاللہ اپنے گھر بہت خوش ہے
مطلب تھا کہ آہستہ آہستہ اس شخص کا ذہن بدلنے کی کوشش کی جاتی تو کچھ اچھا ہو سکتا تھا
کیا اس طرح میں بے غیرت ہوگیا یا میرے والد کی ناک کٹ گئی ؟؟؟؟؟؟
 
نین بھیا یہی تو مجھے سمجھ نہیں آتا۔۔ کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔۔ اتنا ظلم ۔۔۔ ۔
ایک اور افسوس ناک واقعہ۔
ایسے واقعات کبھی کبھار یہاں بھی سننے کو ملتے ہیں۔
ایسے لوگ نفسیاتی مریض ہی ہوتے ہیں۔
اصل میں ہر ظالم ہوتا ہی نفسیاتی ہے۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ آپ کے ملک کا قانون کیا سزا تجویز کرتا ہے اس کے لیے۔
اسلامی قانون کے تحت اس کی چار بار گردن کاٹی جانی چاہیے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
کبھی ضد اورتعصب کی آگ اس قدرشدید ہوتی ہے کہ اس میں انسانی اقدار، اخلاص اورشتوں کا تقدس
خاک ہوجاتاہے - ایسے دل دہلادینے والے واقعات پڑھ کر سن کر انسانیت کی توہین محسوس ہوتی ہے
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
انسان توکسی جانورکوایذا دے کرسکون سے نہیں رہ سکتا تو یہ کون سے پتھردل ہیں جوایسا ایذیت ناک
کام کرگذرتے ہیں اور پھربھی سانس لیتے ہیں زندہ رہتے ہیں
 
میں نے بالکل ایسا نہیں کہا محسن
بلکہ اگر کچھ اور صبر وانتظار کیا جاتا تو شاید نتیجہ حسب منشا نکلتا
یہاں ایک بہت ذاتی بات شیئر کر رہا ہوں تاکہ آپ لوگوں کو اندازہ ہو سکے کچھ صبر و انتظار کا
میری چھوٹی بہن کی بھی پسند کی شادی ہے
اور اس میں سب سے بڑا ہاتھ صبر کا ہے اور بات کرنے کے طریقے کا ہے
میں نے خود اس معاملے میں چھان بین کی اپنے والد سے بات کی اور میری بہن کی شادی ہوگئی
آج وہ ماشاءاللہ اپنے گھر بہت خوش ہے
مطلب تھا کہ آہستہ آہستہ اس شخص کا ذہن بدلنے کی کوشش کی جاتی تو کچھ اچھا ہو سکتا تھا
کیا اس طرح میں بے غیرت ہوگیا یا میرے والد کی ناک کٹ گئی ؟؟؟؟؟؟
زبردست فراز بھائی(y)(y)
آپ نے چھوٹی بہن کے لیے جو کیا اس پر میں آپ کو سلیوٹ کرتا ہوں:thumbsup:
لیکن میرا نظریہ یہ ہے کہ ایسے لوگ جو اس طرح کے "ایکسٹریم" کام کر گزرتے ہیں انہیں سمجھایا نہیں جا سکتا۔ان کے دلوں پر پہلے سے ہی مہر لگی ہوتی ہے۔لیکن یہ میرا ذاتی نظریہ ہے۔
شاید اس واقعے میں صبر سے کام لینے پر ایسا سانحہ نہ ہوتا
ویسے اس بات کی وضاحت مقدس آپی کر سکتی ہیں کہ یہ ماں بیٹی کب سے "سربراہ صاحب" کو راضی کرنے کی کوشش کر رہی تھیں
 
مقدس آپی مت پوچھئے آپ کی تحریر پڑھ کر میرے اوپر کیا گذری ۔کسی نے اوپر تبصرہ میں لکھا ہے بلا تبصرہ ۔سچ مچ ایسی انسانیت سوز حرکت کرنے والوں کو جتنی بھی لعنت ملامت یا مذمت کی جائے کم ہے ۔سارے الفاظ اور جملے تبصرے کے لئے کم ہیں ۔مجھے خود سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ لوگ کیسے ایسی حرکت کر سکتے ہیں ،محض اپنی انا کی خاطر ،تھوکتا ہوں میں ایسی انا پر ،ایسی عزت پر ،ایسے معاشرے پر ،ایسے باپ پر جو صرف اپنے انا کے تسکین کی خاطر جیتا اور زندگی گذارتا ہے ۔حق نہیں ہے ایسے افراد کو معاشرے میں زندہ رہنے کا ۔ایسی حرکت ہوتے وقت قیامت کیوں نا آگئی ،زمین کیوں نہیں پھٹ گئی ۔خدایا رحم کر تو اپنے بندوں پر ،بار الہ کرم فرما ،ہدایت دے ۔۔۔۔ہم تیرے عاجز بندے دنیا میں ایسی حرکت دیکھتے اور سنتے ہیں لیکن کچھ نہیں کر سکتے ۔مولائے کریم تو بڑا کار ساز ہے ہمارے دلوں میں رحم کا مادہ ڈال دے ۔خداوند قدوس ہمیں ۔۔۔۔۔
 
باباجی

محفلین
زبردست فراز بھائی(y)(y)
آپ نے چھوٹی بہن کے لیے جو کیا اس پر میں آپ کو سلیوٹ کرتا ہوں:thumbsup:
لیکن میرا نظریہ یہ ہے کہ ایسے لوگ جو اس طرح کے "ایکسٹریم" کام کر گزرتے ہیں انہیں سمجھایا نہیں جا سکتا۔ان کے دلوں پر پہلے سے ہی مہر لگی ہوتی ہے۔لیکن یہ میرا ذاتی نظریہ ہے۔
شاید اس واقعے میں صبر سے کام لینے پر ایسا سانحہ نہ ہوتا
ویسے اس بات کی وضاحت مقدس آپی کر سکتی ہیں کہ یہ ماں بیٹی کب سے "سربراہ صاحب" کو راضی کرنے کی کوشش کر رہی تھیں
محسن بات دراصل یہ ہے کہ ہم لوگ کسی واقعے یا تصویر کا صرف ایک رُخ دیکھتے ہیں
بغیر تحقیق یا تصدیق کے کچھ نہیں کہنا چاہیئے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت اس میں جو میرا تجزیہ ہے ہو سکتا ہے غلط ہی ہو لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایشیائی مغرب کی نسبت تنگ ماحول میں وقت گزارتے ہیں۔ اور وہاں ان کو کھلی شخصی اور جنسی آزادی کا ماحول ملتا ہے اور کوئی روک ٹوک والانہیں ہوتا۔ اور یہاں سے مغرب گئے ہوئے جنوبی ایشیائی مردوں کی اکثریت خواہ فیملی کے ساتھ ہوں یا اکیلے ندیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مدر پدر آزادی کا خوب فائدہ اٹھاتے ہیں یا قریب سے اس کے گمنام گوشوں اور کالے کرتوتوں کےگواہ ہوتے ہیں۔ خود ہاتھ دھو لینے کے بعد وہ اپنی اولاد اور گھر والوں کے لیے اس کی اچھائیوں پر بھی پابندی لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کیوں کہ وہ پہلے سے ہی اس آزادی کے ثمرات سے فائدہ اٹھا چکے ہوتے ہیں یا ہو رہے ہوتے ہیں۔ وہ اپنے کرتوتوں اور تجربے کی آنکھ سے ہی دیکھتے ہیں ہر معاملے کو۔ وہ یہی سمجھتے ہیں کہ لڑکا اور لڑکی اگر پسند سے شادی کر رہے ہیں تو یہ کچھ ڈیٹس سے زیادہ شاید نہ چلے یا بہت تو کچھ ماہ و سال تک بس۔
اور کسی اچھائی کے لیے وہ راہ نکالنے پر تیار نظر ہی نہیں آ رہے ہوتے۔
یقیناً ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے۔ ایک اور وجہ یہ ہے کہ جب لوگ خاندان سمیت ایک نئے ملک میں جاتے ہیں تو شروع کا کچھ عرصہ تو پیسے اور سیٹلمنٹ کی دُھن میں گزرتا ہے۔اس چکر میں وہ اپنے خاندان خصوصاً اولاد کا نئی جگہ اور تہذیب کے مکمل اپنانے کے عمل میں رہنمائی نہیں کر پاتے۔ جب یہ لوگ بڑھتی عمر کے ساتھ کام سے فراغت پانا شروع کرتے ہیں۔ اس وقت اولاد اور دیگر خاندان والوں کی زندگی اتنی مصروف ہو چکی ہوتی ہے کہ ان کے پاس خاندان کے سربراہ کے لئے وقت نہیں ہوتا، یوں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ وہ اس ماحول اور کلچر سے بیزار اور اپنے لوگوں اور خاندان کو یاد کرنا شروع کر دیتے ہیں جو آہستہ آہستہ شدت کا رخ اختیار کر لیتی ہے ۔ پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو 'پے بیک' کرنے کا سوچتے ہیں اور اس کا بہترین طریقہ ان کے نزدیک بچوں کے اپنے ہی خاندان یا ملک میں بیاہ دینا ہوتا ہے۔ ان کے خیال میں اس طرح وہ اپنے لوگوں سے دوبارہ رشتہ بھی جوڑ سکتے ہیں اور اپنے رشتہ داروں سے دوری کا قرض بھی اتار سکتے ہیں۔ اس ضمن میں آبائی ملک میں موجود رشتے دار بھی تاک میں رہتے ہیں اور جذباتی بلیک میلنگ سے باہر موجود رشتہ داروں کو قابو بھی کر لیتے ہیں۔ نتیجہ ایسا ہی جھگڑا سامنے آتا ہے۔ کیونکہ اولاد تب تک اس معاشرے کے رنگ ڈھنگ کو مکمل اپنا چکی ہوتی ہے۔ اور اپنے فیصلے خود کرنے کی قائل ہوتی ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
یہ فادر اپنی دو بیٹیوں کو پاکستان لے کر گئے تھے جب وہ انڈر سیکسٹین تھیں اور ان کا نکاح ذبردستی اپنے بھتیجوں کے ساتھ کروا دیا تھا۔۔ واپس آکر ان لوگوں نے ڈائیورس لے لی تھی۔۔۔ اور میرے خیال میں انہوں نے بالکل ٹھیک ہی کیا تھا۔۔ بچوں کو یہاں سے گھومنے پھرنے لے بہانے لے کر جانا اور وہاں جا کر زبردستی ان کا نکاح کر دینا۔۔ آئی تھنک بالکل غلط ہے اور اس کا کوئی ایسکیوز نہیں ہونا چاہیے۔۔
پسند کی شادی کرنا گناہ بالکل بھی نہیں ہے۔۔ اور ان کی بیٹی نے ان کو منانے کی کوشش بھی کی تھی اور جب وہ نہ مانے تو اس نے ماں اور بڑی بہنوں کی رضامندی کے بعد ہی شادی کا فیصلہ کیا تھا۔۔
باپ کی انا کو تب ہی جوش آیا جب بیٹی نے شادی کے لیے ہاں کر دی۔۔۔ اس وقت ان کی عزت غیرت کہاں تھی جب انہوں نے ذبردستی اپنی اسی بیٹی کا نکاح اپنے بھتیجے کے ساتھ کیا تھا اور ریزن یہ تھا کہ وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا ہے، اسی بہانے یہاں آ جائے گا۔۔ دیز پیپل میک می سک۔۔۔
 
آپی یہ تو وہی بات نکلی جس کا میں نے اندازہ لگایا تھا
آپ کا مطلب ہے فراز بھائی کہ وہ "سربراہ" چاہے اپنے کسی شرابی جواری بدمعاش بھانجے بھتیجے سے اپنی بیٹی بیاہ دیتا اور وہ اف نہ کرتی تو یہ "فرماں برداری" کہلاتی:ROFLMAO:
اور اس نے ایک مسلمان سے ہی تو شادی کرنے کا کہا تھا کون سا وہ کسی گورے یا کالے کو اپنا "بوائے فرینڈ" بنا بیٹھی تھیo_O
اور اگر ایسا ہوتا بھی تو اس صورت میں زیادہ سے زیادہ وہی کرنا چاہیے تھا جو قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا۔یعنی قظع تعلق:cool:
 
محسن بات دراصل یہ ہے کہ ہم لوگ کسی واقعے یا تصویر کا صرف ایک رُخ دیکھتے ہیں
بغیر تحقیق یا تصدیق کے کچھ نہیں کہنا چاہیئے
اب تو مقدس آپی نے تصدیق بھی کر دی ہے
یہ فادر اپنی دو بیٹیوں کو پاکستان لے کر گئے تھے جب وہ انڈر سیکسٹین تھیں اور ان کا نکاح ذبردستی اپنے بھتیجوں کے ساتھ کروا دیا تھا۔۔ واپس آکر ان لوگوں نے ڈائیورس لے لی تھی۔۔۔ اور میرے خیال میں انہوں نے بالکل ٹھیک ہی کیا تھا۔۔ بچوں کو یہاں سے گھومنے پھرنے لے بہانے لے کر جانا اور وہاں جا کر زبردستی ان کا نکاح کر دینا۔۔ آئی تھنک بالکل غلط ہے اور اس کا کوئی ایسکیوز نہیں ہونا چاہیے۔۔
پسند کی شادی کرنا گناہ بالکل بھی نہیں ہے۔۔ اور ان کی بیٹی نے ان کو منانے کی کوشش بھی کی تھی اور جب وہ نہ مانے تو اس نے ماں اور بڑی بہنوں کی رضامندی کے بعد ہی شادی کا فیصلہ کیا تھا۔۔
باپ کی انا کو تب ہی جوش آیا جب بیٹی نے شادی کے لیے ہاں کر دی۔۔۔ اس وقت ان کی عزت غیرت کہاں تھی جب انہوں نے ذبردستی اپنی اسی بیٹی کا نکاح اپنے بھتیجے کے ساتھ کیا تھا اور ریزن یہ تھا کہ وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا ہے، اسی بہانے یہاں آ جائے گا۔۔ دیز پیپل میک می سک۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بندہ واقعی پاگل ہے جس نے ایسا کیا۔
 
Top