بلاگرز کی ایک اور فتح

پاکستانی

محفلین
انٹرنیٹ پر بلاگرز کی نشاندہی کے بعد خبر رساں ادارے رائٹرز کو اپنے ایک فوٹوگرافر کی تصاویر کو واپس لینا پڑا ہے۔

بلاگرز نے رائٹرز کے فوٹوگرافر عدنان حج کی ایک تصویر کے بارے میں یہ شک ظاہر کیا تھا کہ اسے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے بدلا گیا ہے۔ ان بلاگرز کے مطابق بیروت پر ایک اسرائیلی فضائی حملے کے بعد لی گئی فوٹو میں دھویں کے بادل کچھ زیادہ کالے دکھائی دے رہے ہیں۔

رائٹرز نے اس معاملے پر تحقیق کی تو اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ اس فوٹو کو بدلا گیا تھا۔ اس کے علاوہ عدنان حج کی ایک اور تصویر کے بارے میں پتہ چلا کہ اسے بھی بدلا گیا تھا۔ اس دوسری فوٹو میں ایک اسرائیلی لڑاکا طیارے کی تصویر میں دو آگ کے شعلوں کا اضافہ کیا گیا تھا۔





تفصیل
 
Top