18 اپریل 2009 کو کراچی ریجنٹ‌ہوٹل میں‌بلاگرز کانفرنس ہونی طے پائی تھی، یہ کانفرنس اس لحاظ‌سے بھی ممتاز تھی کہ اسے حکومت سندھ کی چھتری تلے منقعد کروایا گیا۔
اس میں‌کس کس نے شرکت کی، ہمیں‌بھی تو پتہ چلے اور کیا کیا ہوا؟
 
فہیم

لائبریرین
میں نے شرکت کی تھی۔
ساتھ میں ابو شامل، شعیب صفدر، عمار، نعمان یعقوب، م م مغل اور شکاری نام سے بلاگنگ کرنے والے زاہد صاحب نے شرکت کی تھی۔
 
فہیم

لائبریرین
میں نے اس کانفرنس میں کوئی زیادہ دلچسپی نہیں لی۔ میرے خیال میں اس سے پہلے ہونے والے بلاگر میٹ اپ کی تقریب جو کہ رائل راڈل میں منعقد ہوئی تھی گو کہ وہ اس سے چھوٹی تقریب تھی لیکن اس کے مقابلے میں کئی گنا ہ بہتر تھی۔
اس میں آڈینس کو بولنے کا بھرپور موقع دیا گیا تھا۔
جبکہ یہاں تو لیمیٹد وقت میں سلیکٹڈ لوگوں کو بولنے کا موقع دیا گیا۔
جس میں ہم نے اردو بلاگنگ کے حوالے سے بولنے کے لیے 10 منٹ کا وقت حاصل کرلیا تھا۔
لیکن افسوس کے ہمیں وہ دس منٹ بھی پورے ٹھیک طریقے سے نہیں مل سکے۔ جس کی بڑی وجہ وہاں موجود مہمانۢ خصوصی کے پاس وقت کی کمی تھی۔ اس طرح ہم نے اس حوالے سے جو محنت کی تھی وہ ایک طریقے سے پوری طرح کار آمد نہیں ہوسکی۔
یہی وجہ ہے کہ میں کوئی تفصیلی پوسٹ نہیں لکھ رہا۔
اور اپنے بلاگ پر بھی اس بارے میں‌ کچھ نہیں لکھا۔
 
فہیم

لائبریرین
اس کا تو علم نہیں کہ کون تفصیل لکھے۔
آپ کو جو کچھ معلوم کرنا ہو وہ پوچھ لیں۔ میں‌ بتادوں‌ گا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی۔
ڈاکٹر فاروق ستار اور ارد شیر کاؤجی تھے۔
زیاہ وقت تو ڈاکٹر فاروق ستار کی تقریر ہی کھاگئی۔
 
ماوراء

محفلین
عمر احمد کی ہی تجویز کے مطابق میں نے سوچا تھا کہ منظر نامہ پر لائیو اس کانفرنس کے بارے میں بلاگرز کو اپڈیٹ کیا جا ئے۔۔ لیکن افسوس منظر نامہ نمائندہ مجھے وقت پر اپڈیٹ نہیں کر سکا۔۔میں چھٹی کے دن صبح ہی جاگ کر آن لائن ہو گئی تھی۔ آج کے دن کے لیے بہت سوچا تھا۔۔لیکن افسوس کچھ بھی نہیں ہو سکا۔ لیکن امید ہے عمار صبح آن لائن آئے گا۔۔ اور انشاءاللہ منظر نامہ پر ہی آپ کو تفصیل پڑھنے کو ملے گی۔

جن حضرات نے تصاویر اور ویڈیوز بنائی ہیں، اگر وہ ہم سے تعاون کریں تو ہمیں منظر نامہ کے ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔
رابطہ کرنے کے لیے یہاں ای میل ایڈیس موجود ہے۔
 
:mad: فاروق ستار کی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا خیال تھا کہ یہ کانفرنس کچھ نیا کر دکھائے گی، یہ تو امیدوں‌پر پانی ہی پھر گیا، واقعی سرکار سے امید نہیں‌رکھنی چاہیے ایسی کسی اچھائی کی۔
کوئی کام کی بات میرے خیال میں‌نہیں‌ہوئی، جیسا کہ آپ کے موڈ‌سے لگ رہا ہے:(
شعیب صفدر صاحب تو بھی آگ بگولہ ہوں‌گے، :grin:
 
عمر احمد کی ہی تجویز کے مطابق میں نے سوچا تھا کہ منظر نامہ پر لائیو اس کانفرنس کے بارے میں بلاگرز کو اپڈیٹ کیا جا ئے۔۔ لیکن افسوس منظر نامہ نمائندہ مجھے وقت پر اپڈیٹ نہیں کر سکا۔۔میں چھٹی کے دن صبح ہی جاگ کر آن لائن ہو گئی تھی۔ آج کے دن کے لیے بہت سوچا تھا۔۔لیکن افسوس کچھ بھی نہیں ہو سکا۔ لیکن امید ہے عمار صبح آن لائن آئے گا۔۔ اور انشاءاللہ منظر نامہ پر ہی آپ کو تفصیل پڑھنے کو ملے گی۔

جن حضرات نے تصاویر اور ویڈیوز بنائی ہیں، اگر وہ ہم سے تعاون کریں تو ہمیں منظر نامہ کے ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔
رابطہ کرنے کے لیے یہاں ای میل ایڈیس موجود ہے۔

جی، امیدیں‌ہی بہت تھیں سرکاریوں‌سے،:rollingonthefloor: بس اب فہیم بھائی کے موڈ‌سے سب جھاگ کی طرح‌بیٹھ گئیں،:tongue:
 
ماوراء

محفلین
لیکن اب میں چاہ رہی ہوں کہ اس کانفرنس کے بارے میں اردو بلاگرز کی طرف سب سے پہلے منظر نامہ پر ہی تفصیل بتائی جائے۔۔امید ہے کوئی اس سے پہلے ادھر ادھر نہیں لکھے گا۔ :p
 
ماوراء

محفلین
جی، امیدیں‌ہی بہت تھیں سرکاریوں‌سے،:rollingonthefloor: بس اب فہیم بھائی کے موڈ‌سے سب جھاگ کی طرح‌بیٹھ گئیں،:tongue:
یقین کریں۔۔میں اپنی پوری کوشش کی۔۔ باقاعدہ عمار کو تفصیل بتائی۔۔ اب عمار سے کل ہی پتہ چلے گا کہ اس نےوقت پر مجھے اپڈیٹ کیوں نہیں کیا۔:(
باقی۔۔سب کے موڈ سے تو کچھ عجیب سا ہی لگ رہا ہے۔۔:grin: لیکن انشاءاللہ صبح عمار سے کہانی سنیں گے۔
 
فہیم

لائبریرین

جی شاید یہی نام تھا۔
میں نے تو پہلی بار ہی دیکھا تھا ان کو اس سے پہلے تو ان کا نام بھی نہیں سنا تھا۔
عمار اور ابو شامل صاحب جانتے تھے ان کو۔

اور مزے کی بات یہ کہ وہ نائٹ شرٹ اور منی شارٹ جسے آپ اردو میں نیکر کہہ سکتے ہیں اس لباس میں ملبوس تھے۔
 
بس میں‌بھی اب جا رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ او کوئی انقلاب لانے نہیں، سونے جا رہا ہوں، جیسا کہ مارواء جی نے کہا، اب صبح‌ہی دیکھیں‌گے۔:yawn:
کوئی بات نہیں‌جی، یہ تو ہو ہی جاتا ہے۔ بس افسوس اس بات کا رہا توئیٹر پر اردو کی بجائے انگریزی بلاگروں‌میں‌کچھ "اوپرا" یعنی اجنبی سا لگ رہا تھا۔:idontknow:
 
ماوراء

محفلین
فہیم مختصراً بتا رہا ہے۔۔ کوشش کرتی ہوں کہ ابھی ہی کچھ پوسٹ کر سکوں۔ ورنہ انشاءاللہ بعد میں۔
کچھ تصاویر بھی ملی ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سرکاری کانفرنس میں تو یہی کچھ ہونا تھا، اردو یتیم کو 'سرکاروں' نے کب پوچھا ہوگا!

اردو بلاگرز کی 'پریزنٹیشن' کے بارے میں میں بھی متمنی ہوں، ہاں یہ بھی جاننا چاہونگا کہ ارد شیر کاؤس جی نے کیا کہا بلاگنگ کے موضوع پر!
 
کچھ نہ پوچھیں وارث صاحب۔

اردو بلاگنگ کے حوالے سے میرے حساب سے تو کچھ بھی نہیں‌ بولا جاسکا۔
یہی بڑی بات ہے کہ نمبر آگیا۔
ورنہ جب سیکنڈ لاسٹ بلاگرز پریزنٹیشن دے کر ہٹا تو فاروق ستار صاحب جانے کے لیے کھڑے ہوگئے تھے۔
وہ تو میزبان علی چشتی نے ان کو کہا کہ سر پلیز صرف 2 منٹ‌ اور آخری پریزنٹیشن ہے۔
اور ہمیں‌ واقعی تقریباً 2 منٹ‌ ہی دیے گئے۔
جس میں میں نے تو کچھ بھی نہیں سنا کہ عمار نے کیا کہا۔

رہے کاؤس جی۔
تو انہوں نے تو پتہ نہیں‌ کیا کہا کچھ پلے نہیں پڑا۔ مائیک منہ کے پاس لاکر بولنے پر شاید پابندی تھی ان کے۔
مجھے تو بس ایک ہی بات سمجھ آئی ان کی۔
MQM is not my favorite party
 
Top