بلاعُنوان

ظفری

لائبریرین
میں نے اُس کو پہلی بار ایک تقریب میں دیکھا تھا ۔ وہ محفل کی تمام تر رعنائیوں سے بے خبر ایک گوشے میں ایک کُرسی پر گُم سُم سی بیٹھی تھی۔ پہلے تو میں یہ سمجھا کہ شاید وہ تقریب کا حصہ ہی نہیں ہے، مگر بعد میں اُس کی کچھ سہلیوں کو اُس سے گفتگو کرتے دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ شاید وہ جان بُوجھ کر ہی اس محفل کو نظر انداز رہی ہے۔

محفل کے میزبان احمر سے خُدا حافظ کرتے ہوئے میری نظریں اچانک ہی اُس سے چار ہوگئیں ۔۔۔۔ مگر اُس کی نگاہ ہٹانے سے قبل ہی میں اپنے چہرے کا رُخ باہر جانے کے لئے کر چکا تھا ۔ وہ میری اُس سے پہلی “ملاقات“ تھی۔

یونی ورسٹی کے کفیے ٹیریا میں میں اپنے ایک دوست کا انتظارکر رہا تھا ۔ جب وہ مجھے دوسری بار نظر آئی ۔ اس بار وہ اپنی کسی سہیلی کے ساتھ تھی ، اتفاق سے وہ میری سامنے والی ٹیبل پر کچھ اس طرح بیٹھی کہ اُسکا چہرہ میری جانب ہی تھا۔ ہماری نگاہیں ایک بار پھر چار ہوئیں مگر اس بار میں نے اپنی نگاہوں کا زاویہ تبدیل نہیں کیا اور نہ ہی اُس نے ضرورت محسوس کی۔ اُس کی آنکھوں میں پہلے سے ہی کچھ شناسائی جھانک رہی تھی ، شاید پہلی ملاقات میں اُس کی نظروں نے میری نگاہیں چُرانے کے باوجود بھی میرا تعاقب کیا تھا۔اُس کے ہونٹوں پر اُبھرتی ہوئی مسکراہٹ دیکھ کر مجھے بھی اخلاقا اُس کا ساتھ دینا پڑا۔ لیکن طارق کے آمد پر بات مُسکراہٹوں کے تبادلوں تک ہی محدود رہ گئ اور میں طارق کے ساتھ واپس اپنے ڈیپارنمٹ کی طرف جانے کے لئے اُٹھ کھڑا ہوا اور باہر جانے والے دروازے کی طرف بڑھ گیا ، مگر میں نے واضع طور پر اُس کی نگاہیں اپنی پشت پر صاف چُھبتی ہوئی محسوس کیں۔وہ میری اُس سے دوسری ملاقات تھی۔

لائیبریری میں آج مجھے کوئی کام نہیں تھا ۔۔۔۔ احمق انصار کو کچھ نوٹس دینے تھے اُس کا ہی انتطار کررہا تھا کہ اچانک وہ میری ساتھ والی چیئر پر آکر بیٹھ گئی۔ مجھے احساس تب ہوا جب میری سانسوں نے اُس کے لگائے ہوئے پرفیوم کی خوشبو کو محسوس کیا۔ میں نے اپنی دائیں جانب مڑ کر دیکھا تو وہ میری طرف ہی دیکھ رہی تھی ۔مجھ سے نظریں ملتے ہی وہ مسکرا پڑی ۔۔۔ میں بھی مسکرا دیا ۔
مجھے لُبنیٰ ندیم کہتے ہیں
آخر وہ مجھ سے ہم کلام ہوئی
اور مجھے اشعر ۔۔۔ اشعرعلی شاہ
میں نے اپنا بھی تعارف کرایا
آپ کس ڈیپارنمٹ میں ہیں ؟
یہ اُس کا اگلا سوال تھا
میں اپلائیڈ فزکس میں ۔۔۔ اور آپ ؟
میں جنرنلزم ڈیپارنمٹ میں ہوں
میں نے سر ہلایا اور کہا ” گویا آپ ساری دُنیا کی خبر گیری کا ارادہ رکھتیں ہیں”
وہ کھلکھلا کر ہنس پڑی
مجھے ایسا محسوس ہوا کہ ایک سرد اور خنک صبح میں ایک اُجلی سی دھوپ میرے وجود کا احاطہ کر رہی ہو۔
آپ نے بھی تو کتنا خشک مضمون لیا ہوا ہے ۔
ہاں یہ تو ہے ۔۔۔۔ میں بقول شاعر تاروں پر کمند ڈالنا چاہتا ہوں نا ۔۔۔۔ اس لیے یہ مضمون لیا ہے کہ کسی خلائی ادارے کے لیے کام کر سکوں۔
کیوں آپ تاروں پر کیوں کمند ڈالنا چاہتے ہیں ؟ ۔۔۔ کیا ہم نے زمین کے مسئلے حل کر لئے ۔۔۔۔ ؟
اُس نے مجھے لاجواب کردیا
جس طرح ہر مشین میں ایک میکنزم ہوتا ہے اور ہر میکنزم کے ہر پُرزے کا اپنا ایک الگ کام ہوتا ہے ، اسی طرح اس دنیا میں ہر کسی کو اُس کی صلاحیت کی مطابق کام کرنا ہوتا ہے جس کی جتنی استعاعت ہوتی ہے وہ اس کے مطابق ہی کام کرتا ہے ۔۔۔۔۔
میں نے اُسے قائل کرنے کی کوشش کی
ارے ۔۔۔ میں نے تو ایسے ہی ایک بات کہہ دی تھی ۔۔۔ میرا مقصد یہ نہیں تھا کہ آپ کوئی غلطی کر رہے ہیں ۔۔۔ یہ کہہ کر وہ ایک بار پھر ہنس پڑی۔
اچھا میں اب چلتی ہوں ۔۔
وہ کھڑی ہوگئی تو میں بھی کھڑا ہوگیا
اچانک جاتے جاتے وہ پلٹی اور کہا
جو آپ کو نظرانداز نہ کرے تو کوشش کیا کریں کہ آپ بھی اُسے نظرانداز نہ کریں۔
اچھا ۔۔۔ پھر ملاقات ہوگی ۔۔۔۔ اللہ حافظ

مجھے احساس ہوگیا میری کسی بات نے اُس دن محفل میں گُم صم رہنے والی کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ وہ کیا بات تھی ، مجھے اس کا علم نہیں تھا۔

وقت گذرنے کا ساتھ ساتھ ہماری ملاقاتوں میں ایک زور سا آگیا ۔۔۔اکثریونی ورسٹی میں ہی ملاقات ہونے لگیں تھیں ۔۔۔ میں نے ایک دو بار کبھی باہر کسی ریسٹورنٹ میں چائے یا ڈنر کی آفر بھی کی تو اُس نے انتہائی خوش اخلاقی سے ٹال دیا تو پھر میں نے کبھی زور نہیں دیا۔

میری اُس سے تقریباً دنیا کے ہر موضوع پر ہی گفتگو ہوتی تھی۔ وہ جرنلسٹ بننا چاہتی تھی ۔ دُنیا کے مسائل سب کے سامنے لا کر اُن کا حل تلاش کرنا چاہتی تھی ۔۔۔۔ میں اُس کو اُن حقیقتوں کے بارے میں بتاتا رہتا تھا جو ان مسئلوں کے حل میں حائل ہوتیں تھیں ۔۔۔ میں سمجھاتا تھا کہ دنیا ایک قانون پر چل رہی ہے ۔ایک نظام ہے جو کہ وہ صرف ان مسئلوں کے حل میں دلچسپی رکھتا ہے جو اس نظام کو چلنے میں مدد دے ۔۔۔ مگر وہ میری بات اَن سُنی کر دیتی تھی۔

یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا ۔۔۔۔ آخر ملاقاتوں نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا کہ اب ہمیں اِدھر اُدھر پر بات کرنے پر کچھ اُکتاہٹ ہونے لگی تھی ۔ دل کے تقاضوں نے ایک عجب سے احساس کی طرف اپنا رُخ موڑ لیا تھا ۔ یعنی میں اور وہ اب ایک دوسرے کو چاہنے لگے تھے۔ اس سے پہلے کہ ہم محبت کے اس سُرور میں دنیا کی ہر حقیقت کو نظر انداز کردیں ، میں چاہتا تھا کہ میں اُس سے اُن حقیقتوں کا تذکرہ ضرور کروں کہ جو محبت کے ہر جذبے پر حاوی ہو کر اس کو بہا کر لے جا سکتا ہے ۔ میں نے تہیہ کر لیا کہ اگلی ملاقات پر اُس کو میں وہ سب کچھ بتاؤں گا جو کہ ایک حقیقت ہے ۔ ہر سچ ، ہر جھوٹ اور ہر وہ بات اپنے بارے میں ۔۔۔ جو بعد میں کہیں ، کسی پچھتاوے کا باعث نہ بن جائے اور نہ ہی میرے ضمیر پر کسی قسم کا بوجھ ۔۔۔ اسی لیے میں نے آج شام اُسے ایک ریسٹورینٹ میں بلایا تھا ۔۔۔مگر اس بار وہ خلاف ِ توقع یہ کہہ کر وہاں آنے پر آمادہ ہوگئی تھی کہ اشعر مجھے بھی آج تم سے بہت اہم بات کرنی ہے۔

میں اور وہ آمنے سامنے بیھٹے تھے ۔۔۔
اس سے پہلے کہ میں بات شروع کرتا وہ پہلے ہی مجھ سے مخاطب ہوگئی
اشعر ۔۔۔۔ ! میں بہت دنوں سے کچھ کہنا چاہ رہی ہوں ۔۔۔۔ مگر میری ہمت نہیں ہوتی ۔۔۔۔ مگر میں یہ بھی نہیں چاہتی کہ یہ بات دل میں رکھ کر اپنی اور تمہارے جذبے کی توہین کروں۔ آپ مجھے پہلے نظر میں ہی بہت اچھے لگے تھے۔ پھر آپ کی گفتگو اور ایک خوبصورت دل نے مجھے آپ سے اور بھی قریب کردیا۔میں نے ہمیشہ ایک اچھے اور مخلص دوست کی خواہش کی تھی جو کہ ہو بہو آپ کی شکل ہے ۔۔۔

میں نے یہاں اُسے روکنے کی کوشش کی کہ اس سے پہلے وہ اظہارِ محبت کرے میں اُس کو بتاؤں کہ میرے اور اُس کی درمیان قسمت نےکس قسم آزمائش رکھی ہوئی ہے ۔۔۔۔۔ مگر اُس کے سنجیدہ چہرے کو دیکھ کر میں نے اپنا ارادہ ترک کر دیا۔

مگر میں اب زیادہ دیر تک اس حقیقت کو چُھپا نہیں سکتی ۔۔۔۔ جو جذبے سچے ہیں اور جو اپنی شناخت کے علاوہ اپنی زندگی کی بقا کا بھی تقاضا کرتے ہیں ۔۔۔میں اُن سے مذید دھوکہ نہیں کر سکتی ۔۔۔

اس بار بھی میں نے اُسے روکنے کی کوشش کی مگر نہ جانے کس قوت نے مجھے روک دیا۔

میں سمجھتی تھی کہ میں دُنیا کے مسائل حل نہیں کرسکتی تو کم از کم اُنہیں دُنیا کے سامنے لا کر ان کے وجود کا احساس تو دلا سکتی ہوں مگر یہ نہیں جانتی تھی کہ کبھی ایسا بھی ہوگا کہ میرا اپنا مسئلہ خود میرے لیئے بھی ناقابلِ حل ہوگا۔

مجھے احساس ہوگیا کہ وہ اپنی بات ختم کیئے بغیر نہیں رہے گی تو میں نے مداخلت کا خیال ذہن سے نکال دیا۔

میں یہ بھی سوچتی تھی کہ مرد اور عورت ہمیشہ ایک دوست بن کر بھی رہ سکتے ہیں ۔ مگر اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ مرد اور عورت ہمیشہ دوستی کے دائرے میں نہیں رہ سکتے۔ اس سے پہلے کہ میں اس کے دوستی رشتے کے تقدس کو کوئی گریز پہنچاؤں ، میں آپ کو بتلانا چاہتی ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ایک شادی شدہ لڑکی ہوں ۔۔۔۔ اُس نے قدرے توقف اس بات کا انکشاف کیا۔

مجھے ایسا لگا کہ جیسے کسی نے میرے کانوں کے پاس کوئی بم بلاسٹ کردیا ہو ۔۔۔۔ میں کچھ نہ سمجھنے ، سمجھانے کی پوزیشن میں آگیا۔

مجھے معلوم ہے کہ آپ پر یہ سُن کرآپ پر کیا گذر رہی ہے ۔۔۔۔ مگر میں اب مذید اس بات کو چھپا نہیں سکتی ۔۔۔۔ مجھے ہمیشہ آپ جیسے ہی شخصیت کی ہی خواہش رہی ۔۔۔۔ جو میرے انداز سے میری سوچ اور میری خواہشات کو سمجھ لے ۔۔۔۔ ہمار ے ہاں لڑکی کی شادیاں جلدی ہو جاتیں ہیں ۔۔۔۔۔ میری بھی ہوگئی ۔۔۔ مگر شادی سے پہلے کی اس شرط پر میں شادی کی بعد بھی اپنی پڑھائی جاری رکھوں گی اس لئے یہاں پڑھنے کے لئے آتی تھی (جو کہ اب نہیں آؤں گی) ۔

آپ مجھے ایک خواب سمجھ کر بھول جایئےگا ۔۔۔۔ میں نے آپ کا دل توڑا ہے ۔۔۔ میں جانتی ہوں کہ آج آُپ مجھ سے کیا کہنے والے تھے ۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ آپ اپنی محبت کا اظہار کرتے ۔۔ میں نے ہی آج اس تلخ حقیقت کو بیان کردیا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ آپ مجھے کبھی معاف نہیں کریں گے ۔۔۔۔ مگر اگر ہوسکے تو معاف کردیجیئے گا۔
یہ کہہ کر وہ اُٹھ کھڑی ہوئی ۔

وہ کچھ دیر کھڑی رہی پھر ایک الواداعی نظرمیرے ہکا بکا چہرے پر ڈالی اور پھر وہاں چلی گئی۔

وہ میری اُس سے آخری ملاقات تھی۔

میں ایک ایسی کفییت میں بیٹھا رہا کہ جسے میں کوئی نام بھی نہیں دے سکا ۔۔۔۔ اگر اُس وقت میرے حواس کام کرتے تو میں بھی اُس کو یہ ضرور بتاتا کہ جو انکشاف وہ مجھ پر کرکے گئی ہے ۔۔۔۔ وہی انکشاف میں بھی اُس پر کرنے والا تھا یعنی کہ میں بھی ایک شادی شدہ شخص ہوں۔

ً
 
فرذوق احمد

محفلین
ارے واہ واہ ظفری بھائی بہت ہی خوب بہت ،،،بہت پیاری تحریر ہے آپ کی اب تو آپ کی ایسی تحریروں کا انتطار ہونے لگا ، پلیز مزید لکھتے رہا کرے کم ازکم روز کا ایک افسانہ تو پوسٹ کیا کرے نہ
 
loneliness4ever

بہت بہترین حصہ ۔۔۔۔۔ بہت عمدہ تحریر

معلوم نہیں آپ اب محفل پر متحرک ہیں یا نہیں، مگر جب آپکی تحریر پڑھ لی تو خاموش رہنے کو یہ فقیر اچھا تصور نہیں کرتا ۔۔۔۔۔ تحریر اگر بری لگتی ہے تب بھی رائے کا اظہار کرتا ہوں اور اچھی لگتی تب بھی ضرور
کچھ نہ کچھ لکھنے کی کوشش کرتا ہوں، کیونکہ یہ الفاظ ہی تو ہوتے ہیں جو کسی کے اندر کوئی تحریک متحرک
کر دیتے ہیں یا جستجو کا گلا گھونٹ دیتے ہیں

یہ بھی معلوم نہیں آپ لکھتے ہیں اب بھی یا نہیں ۔۔۔۔
مگر جناب ظفری صاحب آپکی یہ تحریر بہت بہت اچھی لگی، ڈھیروں داد اس تحریر پر ۔۔۔۔۔
اگر لکھنا ترک کر چکے ہیں تو گذارش ہے کہ لکھنا شروع کریں

خیر اندیش

س ن مخمور
 
سلمان حمید

محفلین
کیسے اپنے اپنے چور رستے سے باہر جھانکتے اور موقع ملنے پر باہر سے گھوم آنے والوں کی دلچسپ تحریر ہے۔ ایک تلخ حقیقت کہوں گا میں تو اسے :)
بہت اچھا لکھتے ہیں آپ۔ داد قبول کریں۔
 
ارے مخمور صاحب ۔۔۔ کہاں سے یہ پرانی تحریر کھو د لائے ہیں ۔ مجھے تو یا دبھی نہیں کہ کب اور کس کیفیت میں یہ کام مجھ سے سرزد ہوا تھا ۔ چلیں آپ کی کھوج کی وجہ سے ہم نے بھی اپنی ایک پرانی تحریر آج پڑھ لی اور یاد آیا کہ " کبھی ہم بھی خوبصورت تھے " ۔
پسندیدگی اور دعائیں کے لیئے آپ کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
" ہم دونوں شادی شدہ ہیں "
بہت خوبصورت تحرہر
پسندیدگی کے لیئے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آج یہ تحریر پڑھ کر یاد آیا کہ ہم نے بھی اردو محفل پر کیا کیا لکھ مارا ہے ۔ ویسے اگر بھائی loneliness4ever اگر تھوڑی اور جستجو کریں تو آپ سب کیساتھ ہمیں بھی اپنی کچھ اور تحاریر پڑھنے کو مل جائیں ۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
کیسے اپنے اپنے چور رستے سے باہر جھانکتے اور موقع ملنے پر باہر سے گھوم آنے والوں کی دلچسپ تحریر ہے۔ ایک تلخ حقیقت کہوں گا میں تو اسے :)
بہت اچھا لکھتے ہیں آپ۔ داد قبول کریں۔
کتنی خوبصورت بات کہی ہے آپ نے ۔۔۔ اور میں بھی سمجھتا ہوں ہر انسان اپنے اندر غرق ہے ۔ کبھی کبھی ساحل کو بھی چھو لینا چاہیئے ۔ ;)
پسندیدگی کے لیئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ :)
 
Top