مبارکباد بقرعید

عندلیب

محفلین
"بھیجہ فرائی، اسپائسی کلیجی، بون لیس بریانی، پتھر کا گوشت ۔۔۔ ریسیپی تو بتا دیتی ہوں ۔۔۔
مگر کچھ گائیڈ لائنز بھی اہم ہیں۔۔۔"
ہماری پڑوسن دوسری سے کہہ رہی تھیں ۔۔۔ پھر وہ بتانے لگیں کہ چھٹانک، تولہ ماشہ مصالحے کب اور کس طرح ڈالنے چاہیے؟
ہمارے میاں جی نے آہستہ سے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کہا: ذرا انہیں وہ چند گائیڈ لائنز بھی یاد دلا دیں کہ قربانی کے گوشت کی اصل جگہ محض اپنا اور سسرالی رشتہ داروں کا فریزر نہیں بلکہ غریب غربا اور مستحق پڑوسی کے گھر بھی ہیں۔۔۔
مگر کس میں ہوگی اتنی ہمت؟;)
ہم آپ تو ایک دوسرے کو عید مبارک کے ساتھ گوشت کا پیکٹ پیش کر کے ہی اپنا خلوص و محبت ظاہر کرتے ہیں اور کر رہے ہیں۔۔۔۔
سو آپ سب کو بھی عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں!!
یہ لیجیے پیش ہے اسپیشل حیدرآبادی اسپائسی مٹن بریانی!
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چہار-مینار،-حیدرآبادی-بریانی.32163/#post-699801
باسی بریانی سے کام چلائیے۔:p
 

نایاب

لائبریرین
محترم بٹیا آپ کو بھی دلی دعاؤں بھری عید مبارک
سدا خوش و شاد وآبارہیں ہنسیں مسکرائیں آمین
بہت دعائیں
 
Top