بقرعید

طالوت

محفلین
میرا خیال ہے کہ عید کے پہلے روز کی خبر تھی اور نوجوان کا نام بھی اسد ہی بتایا گیا تھا اور یہ واقعہ لاہور میں پیش آیا تھا۔۔
وسلام
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم

امید ہے اہلِ محفل خیریت سے ہونگے۔۔۔ :):)

جی تو جناب یہاں آپ بتائیں گے کہ آپ کو قربانی کے لئے کونسا جانور پسند ہے (یعنی بکرا، گائے، بیل یا دنبہ وغیرہ) اور آپ اس کا کیسے خیال رکھتے ہیں۔۔۔
اور بقر عید سے پہلے کا آخری ہفتہ خصوصاً آخری رات کیسے گزرتی ہے۔۔۔ :):)



وعلیکم السلام

جیا کہاں غائب ہیں آجکل:confused:

مں لیٹ ہو گئی اس تھریڈ میں ۔ویسے اب یہ کوئی نئی بات نہیں رہی ہوگی آپ سب کے لیے :laugh:

سارا تھریڈ نہیں پڑھا صرف پڑھ کر جواب دے رہی ہوں


دکھی کر دیا نا جانور کا پوچھ کر کہ یہاں جانور نہیں خرید سکتے نا :(
باقی پاکستان میں ہم بکرا خریدتے تھے اور اسکا نام بھی رکھتے تھے کسی سلیبرٹی کے نام پر
ہم سارا دن اس کے پاس بیٹھے ہوتے تھے امی زبردستی کھانے کے لیے اندر لیکر جاتی تھیں
اپنے ہاتھوں سے پتے کھلایا کرتے تھے اسے
آخری رات (بکرے کی بھئی یعنی عید کی صبح سے پہلے) کافی دکھی گزرتی تھی یہ سوچ کر کہ یہ بکرا اب ہم میں موجود نہیں ہو گا :(
کچھ دن اس کے ساتھرہنے کی وجہ سے اس سے انسیت ہو جاتی ہے اس لیے
لیکن یہ سوچ بھی ہوتی ہے کہ اللہ کا حکم ہے سو ضرور پورا کرنا ہے ۔ سچ پوچھیں و قربانی اور صبر کا مطلب تب ہی سمجھ آجاتا ہے
 

زین

لائبریرین
یعنی بکرے کی اتنی آؤ بھگت ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


میرا خیال ہے کہ عید کے پہلے روز کی خبر تھی اور نوجوان کا نام بھی اسد ہی بتایا گیا تھا اور یہ واقعہ لاہور میں پیش آیا تھا۔۔
وسلام
عید کے پہلے اور دوسرے روز اخبارات کی تعطیل رہتی ہے ۔ اس لیے خبر نہیں مل سکتی
 

طالوت

محفلین
تعبیر;384386دکھی کر دیا نا جانور کا پوچھ کر کہ یہاں جانور نہیں خرید سکتے نا :( باقی پاکستان میں ہم بکرا خریدتے تھے اور اسکا نام بھی رکھتے تھے کسی سلیبرٹی کے نام پر [/QUOTE نے کہا:
دکھی :eek: اس میں دکھ کی کیا بات ہے ؟ یہ فرض تو نہیں ۔۔:)
سیلیبرٹی :rolleyes: مثلا کون کون سی ؟
وسلام
 

تعبیر

محفلین
دکھی :eek: اس میں دکھ کی کیا بات ہے ؟ یہ فرض تو نہیں ۔۔:)
سیلیبرٹی :rolleyes: مثلا کون کون سی ؟
وسلام

دکھ کی بات ایسے کہ مجھے پاکستان کی ساری رونقین یاد آجاتی ہیں اور بکرے بھی :(

اگر قربانی فرض نہیں تو اور ہر صاحب حیثیت پر واجب تو ہے نا میرے خیال سے ۔ :confused:

ہی ہی ہی اب کس کس کا نام بتاؤں مسلمانوں کے نام ہوتے تھے ویسے ایک بکرے کا نام عمران خان رکھا تھا اور ایک کا شاہ رخ :blush:
 
Top