خرد اعوان

محفلین
راجندر سنگھ بیدی کی باتیں بہت دلجسپ اور بے ساختہ ہوتی تھیں ۔ ایک بار دہلی کی ایک محفل میں بشیر بدر کو کلام سنانے کے لیے بلایا گیا تو بیدی صاحب نے جو میرے برابر بیٹھے تھے ۔ اچانک میرے کان میں کہا ۔

" یار ! ہم نے دربدر ، ملک بدر اور شہر بدر تو سنا تھا یہ بشیر بدر کیا ہوتا ہے ؟"

(مجتبیٰ حسین کی کتاب ،" سو ہے وہ بھی آدمی " سے اقتباس)
 

الف عین

لائبریرین
یہی لطیفہ حقیقت میں پپیش آیا تھا۔ علی گڑھ میں جب میں میری نانی کے ساتھ رہتا تھا، اور وہ میرے منہ سے اکثر خلیل الرحمن اعظمی، شہر یار اور بشیر بدر کا نام سنتی رہی تھیں۔ ایک دن میرے غیاب میں بشیر بدر گھر آئے۔۔ جب میں آیا تو نانی مرحومہ نے اطلاع دی۔
’تمہارے لئے شہر بدر صاحب آئے تھے‘
 
Top