بشر نواز ::::آہَٹ پہ کان، در پہ نَظر اِس طرح نہ تھی::::Bashar Nawaz

طارق شاہ

محفلین
غزل
بشر نواز
آہَٹ پہ کان، در پہ نَظر اِس طرح نہ تھی
ایک ایک پَل کی ہم کو خَبر اِس طرح نہ تھی

تھا دِل میں درد پہلے بھی، لیکن نہ اِس قدر
وِیراں تو تھی حَیات، مگر اِس طرح نہ تھی

ہر ایک موڑ، مقتلِ ارمان و آرزُو!
پہلے تو، تیری راہ گُزر اِس طرح نہ تھی

جب تک صَبا نے، چَھیڑا نہ تھا نِکہَتِ گُلاب
کوُچہ بہ کوُچہ محوِ سفر اِس طرح نہ تھی

برسوں میں پہلے ہوتی تھی نَم آستِیں کبھی
ارزاں مَتاعِِ دِیدۂ تر ، اِِس طرح نہ تھی
بشر نواز
2015 - 1935
اورنگ آباد، انڈیا​
 
آخری تدوین:
Top