بس پر حملہ ؛اٹھارہ جاں بحق

ساجد

محفلین
مقامی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح پاکستان کے شمالی حصے میں ایک مسافر بس پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کم ازکم اٹھارہ افراد ہلاک اور دیگر آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات
 

ساجد

محفلین
آپ کے خیال میں کسی بھی طاقت کو پاکستان میں قتل کرنے کی کھلی چھٹی دے دی جائے؛ خواہ وہ امریکہ ہو یا طالبان؟۔
 

حماد

محفلین
اگر ڈرون حملے سے 18 لوگ جاںبحق ہوتے، تو یہاں مذمتی پیغامات کا تانتا بندھا ہوتا۔
پاکستان میں شیعوں کا خون تو یوں بھی ارزاں ہے۔ بلوچستان میں اور پارا چنار میں ہر روز حملے ہوتے ہیں۔ شیعوں کو صرف مسلک کی بنیاد پر گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔لیکن کوئ صدا ئے احتجاج بلند نہیں ہوتی۔ اگر ایک بھی عرب دہشت گرد مارا جائے یا پکڑا جائے تو گویا زلزلہ سا آجاتا ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
آپ کے خیال میں کسی بھی طاقت کو پاکستان میں قتل کرنے کی کھلی چھٹی دے دی جائے؛ خواہ وہ امریکہ ہو یا طالبان؟۔
میں ہر قسم کے خون خرابے کے خلاف ہوں۔ اگر امریکہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرتا ہے تو وہ قابلِ مذمت ہے۔ میں نے صرف پاکستانی rightists کی منافقت کی نشاندہی کی ہے جو انسانیت اور مذہب کے علم بردار بنتے ہیں اور معصوم لوگوں کے خون میں انکے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔
 
حماد بھائی مذہبی منافرت کی بات نہ کریں دہشت گردی لازمی ایک ناقابل برداشت عمل ہے کسی بھی طرح کی دہشت گردی کو مذہبی رنگ نہیں دینا چاہییئے بلکہ ہم آہنگ کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے صبر و ہمت و استقلال سے کام لینا چاہیئے پوشیدہ طاقتیں جو چاہتی نادانستہ طور پر دل برداشتہ ہو کر ایسی بات نہیں کرنی چھاہیے بلکہ اس دہشت گردی کے محرکات تلاش کرکے ان کا ازالہ کرنا ہوگا ہم سب کو ایک اسلامی ملک اور ایک قوم بن کر دیکھانا ہوگا
 
Top