بس اسٹاپ پر ۔۔۔۔ایک افسانہ برائے تنقید ،تبصرہ و اصلاح

جذبہ ہمدردی اور انسانیت کی علمبردار تحریر - بچپن میں درسی کتابوں میں ہم ایسی کہانیاں پڑھتے ہیں اور جوں جوں بڑے ہوتے ہیں ان باتوں
کو بھول جاتے ہیں - موجودہ زمانہ رفتار کا ہے رُکنے اوردوسروں کے مصائب دیکھنے سمجھنے کا وقت ہی نہیں ان کے دُکھ محسوس کیسے کریں

بہت دنوں کے بعد آج درشن ہوئے کہاں تھے حضور ! خیریت تو ۔۔۔کیا وجہ ہے محفل کم کم آنے کی ۔۔۔یا ہم ہی نہیں دیکھ پاتے تھے ۔۔۔آپ کو پسند آیا بہت شکریہ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کہاں گئے ایسے لوگ !!!!!

گذشتہ کچھ سالوں محفل مذہبی اور سیاسی مباحث کا اکھاڑہ بنی رہی۔ جس کی وجہ سے کئی لوگ محفل سے کنارہ کش ہوگئے۔ اور یہ کہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اُنہیں نیٹورکنگ کی زیادہ سہولت میسر آئی اور دوست یا قارئین بھی کہیں زیادہ ملے۔
 
سید عمران

محفلین
فیس بک تو جھاڑ جھنکار نظر آتی ہے۔۔۔
جہاں زیادہ تر ایلے میلے لوگ پائے جاتے ہیں۔۔۔
یا دل کی بھڑاس نکالنے کی وجہ سے جو بدزبانی و بد تہذیبی کرتے ہیں اس کی وجہ سے ایلے میلے لگتے ہیں۔۔۔
اتنی بھیڑ میں شاید ہی کوئی کسی کو پہچانتا ہو۔۔۔
سو دوست اور وہ بھی اچھا دوست بننے کا امکان صفر ہی نظر آتا ہے۔۔۔
رہی بات قارئین کا حلقہ وسیع ہونے کی تو یہ قارئین آپ کی پوسٹس کی وہ درگت بناتے ہیں کہ اچھی خاصی معقول تحریر کچرا ہوجاتی ہے۔۔۔
جبکہ سراہنے والے آٹے میں نمک کی مقدار جتنے بھی نہیں ہوتے!!!
 
یہ بات درست ہے۔ لیکن فیس بک پر کچھ اچھی ادبی کمیونیٹیز بھی ہیں۔ جہاں سلجھے ہوئے لوگ ہیں۔ جو اچھی طرح موڈریٹ کی جاتی ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
جہاں زیادہ تر ایلے میلے لوگ پائے جاتے ہیں۔۔۔
یا دل کی بھڑاس نکالنے کی وجہ سے جو بدزبانی و بد تہذیبی کرتے ہیں اس کی وجہ سے ایلے میلے لگتے ہیں۔۔۔
بالکل درست ایلی میلی بھی ہیں اور عجیب و غریب !!!!!!!!انتہائی غریب اور غریب بھی اخلاق سے
 
سید عمران

محفلین
فیس بک پر گالم گلوچ کی وجہ سے طبیعت اکتائی رہتی ہے
کسی اچھے خاصے نظر آنے والے بندے کو فرینڈ بنایا۔۔۔
اگلے دن ایسی واہیات ڈی پی لگائی کہ بس کیا بتائیں سنسر والی باتاں۔۔۔
ہم برسوں پہلے بے زار ہوکر تارکِ کتابی چہرہ ہو گئے !!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کسی اچھے خاصے نظر آنے والے بندے کو فرینڈ بنایا۔۔۔
اگلے دن ایسی واہیات ڈی پی لگائی کہ بس کیا بتائیں سنسر والی باتاں۔۔۔
ہم برسوں پہلے بے زار ہوکر تارکِ کتابی چہرہ ہو گئے !!!
فیس بک پر Mutual Friend والا بڑا عذاب ہے۔
اور لوگوں کو اپنی فرینڈ لسٹ بڑھانے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔
ایسے ہی ایک چچا زاد کے کسی دوست نے مجھے فرینڈ ریکوئسٹ بھیج دی میں نے دیکھا کہ وہ میرے چچازاد کا دوست ہے تو ریکوئسٹ ایکسپٹ کر لی۔ ایک دن اس کی ایک ایسی پوسٹ دیکھی الامان الحفیظ۔ فوراً ان-فرینڈ کیا۔ اور اسی وقت میں اپنے کزن کو کال کی کہ یہ کیا خرافات ہے۔ تو وہ کہنے لگا میں بھی ابھی ابھی اسے ان-فرینڈ کر کے بیٹھا ہوں۔ 😜😂😂
 
Top