بریکنگ نیوز........لاہور سے بھارتی جاسوس گرفتار

زین

لائبریرین
بریکنگ نیوز



لاہور...........پاکستانی سیکورٹی فورسز اداروں نے لاہور سے ایک بھارتی جاسوس گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دھماکوں‌ میں ‌استعمال ہونے والا مواد، جعلی پاکستانی شناختی کارڈز ، حساس مقامات کے نقشے و دیگر آلات برآمد کرلیئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق لاہورمیں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بھارتی جاسوس ستیش شکلا کو گرفتار کرلیااور اس کے قبضے سے دھماکوں‌میں‌استعمال ہونے والا مواد، تین جعلی پاکستانی شناختی کارڈز، حساس مقامات کے نقشے اور تصاویر سمیت دیگر آلات برآمد کرلیئے ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع نے بتایا کہ ستیش شکلا لاہور کے علاقے لاہاری میں صدیق نامی شخص کی شادی کی دعوت پر آیا تھا اور پھر لاہور میں‌منیر احمد کے نام سے رہنے لگا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران بھارتی جاسوس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دیگر تین ساتھی بھی پاکستان میں‌موجود ہیں اور بتایا کہ وہ 25 دسمبرکو دیئے گئے ہدف پر دہشت گردی کی تیار کرچکے تھے ۔ ستیش شکلا کا تعلق بھارت کے شہر کولکتہ اور تعلق بھارتی خفیہ ادارے را سے بتایا گیا ہے ۔
سیکورٹی فورسز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بہاولپور میں‌بھی چھاپہ مارا تاہم مزید کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ۔



مزید تفصیلات بعد میں‌
 

زینب

محفلین
انڈیا اب اسرایئل سے مل کے پاکستان میں محرم کے دوران بڑے پیمانے پے دہشتگردی کرے گا جس کا الزام آسانی سے طالبان پے رکھا جا سکے
 

زین

لائبریرین
اپ ڈیٹ


لاہور...........پاکستانی سیکورٹی فورسز اداروں نے لاہور بم دھماکے میں ملوث تین میں سے ایک بھارتی جاسوس گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دھماکوں‌ میں ‌استعمال ہونے والے آلات، جعلی پاکستانی شناختی کارڈز اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کرلیئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح لاہورکے حساس جی آر 2 میں‌ہونے والے بم دھماکے میں‌ملوث ایک بھارتی جاسوس ستیش آنند شکلا کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ، ملزم کو موبائل فون ٹریس کرکے جی آر 2 کے علاقے سے ہی گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے دھماکوں‌میں‌استعمال ہونے والے آلات، تین جعلی پاکستانی شناختی کارڈز، حساس مقامات کے نقشے اور تصاویر برآمد کرلیئے ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع نے بتایا کہ ستیش شکلا لاہور کے علاقے لاہاری میں صدیق نامی شخص کی شادی کی دعوت پر آیا تھا اور پھر لاہور میں‌منیر احمد کے نام سے رہنے لگا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران بھارتی جاسوس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دیگر تین ساتھی بھی پاکستان میں‌موجود ہیں اور بتایا کہ وہ 25 دسمبرکو دیئے گئے ہدف پر دہشت گردی کی تیار کرچکے تھے ۔ ستیش شکلا کا تعلق بھارت کے شہر کولکتہ اور تعلق بھارتی خفیہ ادارے را سے بتایا گیا ہے ۔
سیکورٹی فورسز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ایک اور بھارتی جاسوس وشو ناتھ کی گرفتاری کے لیے بہاولپور میں‌بھی چھاپہ مارا تاہم مزید کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ۔
 

زین

لائبریرین
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بی بی سی کی ویب سائٹ پر مجھے یہ خبر نظر نہیں‌آئی۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
لاہور میں جہاں ستیش جاسوس رہ رہا تھا اسکا نام لوہاری دروازہ ہے- لاہاری نہیں - لاہاری لاہور میں کسی جگہ کا نام نہیں ہے -
 

زونی

محفلین
اسکا مطلب ہے ابھی آپکی پیدائش ہی نہیں ہوئی؟ لاہوریے کہتے ہیں۔۔ جس لاہور نئیں تکیا اوہ جمیا ئی نئی





نہیں جی سب لاہوریے ایسا نہیں کہتے اور مجھے پورا یقین ھے کہ غیر لاہوریے بھی اپنا حق پیدائش محفوظ رکھتے ہیں :grin:

ویسے کچھ لاہوریے یہ بھی کہتے ہیں کہ " جنے کراچی نہیں ویکھیا اوہنے جم کے گنوا دتا " :grin:

ِِ
 

زین

لائبریرین
یعنی اب ہمیں پیدا ہونے کےلیے لاہور ور پھر بیکار ہونے سے بچنے کے لیے کراچی جانا ہوگا۔
:)
 

شمشاد

لائبریرین
بھارتی جاسوسوں میں سے دو کو تو میں بہت اچھی طرح جانتا ہوں لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ ان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا۔ ایک تو آصف علی زرداری اور دوسرا یوسف گیلانی۔
 
Top