بروس آل مائیٹی

سعدی غالب

محفلین
بروس آل مائٹی جم کیری کی ایک مزاحیہ مووی ہے
ہو سکتا ہے کچھ لوگوں کو اس فلم کی سٹوری پر اعتراض ہو، مگر میرا مقصد اس فلم کے فلمی پہلوؤں پر بات کرنانہیں
یہ فلم غالبؔ کے ایک شعر پر ہو بہو پورا اترتی ہے

بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔ
تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں

فلم جنہوں نے دیکھی ہے، وہ اس فلم کاآخری سین ذہن میں ری مائنڈ کر کے، ذرا غالبؔ کا یہ شعر دہرائیں
تو امید ہے فلم کا مزہ تو دوبالا ہوگا ہی ، غالبؔ کا شعر بھی لگے ہاتھوں سمجھ آ جائے گا
 
شہزاد وحید

محفلین

ہاہاہا۔ یار مجھے بھی بہت سے لوگ پسند ہیں لیکن میں کبھی بھی اُس طرح کسی کا (اپنے سوا :notworthy:) پنکھا نہیں بن سکا مطلب پوسٹرز وغیرہ اکٹھے کرنا، سی ڈیز اکٹھی کرنا، نام کندہ کروا لینا اور پتہ نہیں کیا کیا جو پنکھے کرتے ہیں۔
 
عثمان

بس اب تو مار بلکہ شعر کھائے گا۔ بی بی غالب کو آنے دے ذرا۔ :nailbiting:
 
سعدی غالب

محفلین
ابھی تو میں نے ہیپی فیٹ میں غالبیت کی نشاندہی نہیں کی تھی:laugh:
ہیپی فیٹ شروع سے آخر تک غالبؔ کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے
جیسے گانے والے پینگوئنز میں ایک ناچنے والا پینگوئین پیدا ہوگیا تھا، ویسے ہی گل و بلبل اور مژگان و عارض کے شاعروں میں ایک ہستی،روح، دام خیال، نیرنگ تمنا،کی بات کرنے والا شاعر پیدا ہوگیا، جو درد کے حد سے گزرنے کا دوا ہو جانا کہتا تھا
جو سلوک ہیپی فیٹ کے ساتھ کیا گیا، وہی سلوک ساری زندگی غالبؔ سے ہوتا رہا
ہیپی فیٹ کے فن کو سمجھنے والا اور قدر دان کوئی نہ تھا، اور غالبؔ کا ہم زبان روح القدس کے سوا کوئی نہ تھا
جیسے ہیپی فیٹ اپنی کمیونٹی میں اکیلا تھا، ویسے ہی غالبؔ اردو بولنے والے ہندوستان میں اکیلا تھا
 
محمد امین

لائبریرین

اللہ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :) :)
 
Top