برلن (جرمنی) میں بنک ڈکیتی (فلمی سٹائل)

طمیم

محفلین
Berliner Volksbankنامی بنک میں ڈاکہ ۔ مجرم بنک سے کچھ فاصلہ پر موجود ایک زیرزمین پارک ہاؤس میں واقع ایک گیرج کے راستے تیس میٹر لمبی اور ایک میٹر چوڑی سرنگ بنا کر بنک میں داخل ہوئے اورسو سے زائد ڈیپازٹ باکس توڑ کر اس میں موجود چیزیں لے گئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ سرنگ انہوں نے ایک ویک اینڈ میں نہیں تیار کرلی بلکہ اس کے لئے انہوں نے ہفتوں کام کیا ہے اور باقاعدہ پلانگ کے ساتھ کام کیا ہے ۔ ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ مجرموں نے گیرج کرائے پر لیا تھا۔ سیف توڑ کر چیزیں چرانے کے بعد انہوں نے بنک کے ڈیپازٹ روم اور گیرج کو آگ لگا دی تاکہ کسی قسم کا سراغ باقی نہ رہے۔
اس کے علاوہ ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سیف ڈیپازٹ باکس میں لوگوں نے کیا کچھ رکھا ہوا تھا بنک کو نہیں معلوم ۔ اس لئے صرف انہی گاہکوں کو نقصان کی ادائیگی ہوگی جنہوں نے خاص طور پر اپنے لاکر کی انشورنس کروائی ہوگی۔اگر کسی نے (ڈیپازٹ باکس) لاکر میں رقم رکھی ہو تو انشورنس کمپنی اس کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتی ۔
مزید معلومات کے لئے
http://www.spiegel.de/international...ig-tunnel-to-get-at-bank-riches-a-877500.html
http://www.n24.de/mediathek/spektakulaerer-bankraub-tunnel-zu-schliessfaechern-gegraben_1601254.html
 

طمیم

محفلین
نئی خبر کے مطابق مجرموں نے 45 میٹر لمبی اور ڈیڑھ میٹر اونچی سرنگ کھودی تھی۔ اب تک مختلف گواہوں سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ ان مجرموں کے خاکے جاری کرے گی۔
8gSBtXKBMjTTxJhAK56EyBgn.jpeg

تفصیلی معلومات کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں
http://www.morgenpost.de/berlin-akt...inweise-von-Zeugen-zu-Tunnel-Einbrechern.html
دو سال قبل بھی بنک میں تہہ خانہ کے ذریعہ داخل ہونے کی ناکام کوشش کی گئی تھی لیکن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پولیس اب یہ بھی جائزہ لے رہی ہے آیا یہ وہی لوگ ہیں۔
 

bilal260

محفلین
فلموں میں دکھایا جاتا ہے کہ ڈکیتی ایسے کرتےہیں۔
یہ غلطیاں کرو گے تو پکڑے جائو گے۔
ایسی غلطی تم نہ کرنا ،
اس فارمولے سے ڈکیتی کرو۔
تمام فلم دس دفعہ دیکھو گے تو تمام پوائنٹ یا درہے گے اور ڈکیتی کامیاب ہو گی۔
لوگ ایسی فلمیں دیکھتے ہیں اور باعمل ہو کر عمل کرتے ہیں۔
یعنی
ڈکیتی کر تے ہیں اور پکڑے نہیں جاتے۔
کیونکہ
جس غلطی پر پکڑے جانا تھا وہ تو فلم میں پہلے بتادیتے ہیں کہ
یہ غلطی تم نہ کرنا۔
کیا کوئی ملکی قانون نہیں ہے ایسی فلموں کو بین کرنے کےلئے؟
 

bilal260

محفلین
داد نہ بھی دے تو کام چلے گا۔
کیونکہ تمام نقاط تو فلم میں بتادیتے ہیں ۔
کہ کہاں پر آپ غلطی کرو گے اور کیا ہو گا۔
اور پکڑے جائو گے۔
کامیاب ڈکیتی کے تمام پوائنٹ تو فلم میں بتا دیئے جاتے ہیں ۔
بس بے روزگاروں کو اس پر عمل کر کے رزق حرام کے لئے ایک گھنٹہ درکار ہوتا ہے۔
وہ بھی فول پروف سب نکات جو بتادیئے گئے ہوتے ہیں ۔
اور ممکنہ نکات بھی کہ کیا ہو گا اور کیا نہیں۔
 

طمیم

محفلین
مجرم کا خاکہ تیار ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی عمرتیس سے چالیس سال کی ہوگی۔قد قریبا 1.90 میٹرہوگا۔
fahndung_tunnel1_40421828.jpg

پولیس کے مطابق 45 میٹر لمبی سرنگ کو بہت پروفیشنل انداز میں تیار کیا گیا تھا اور مجرم نے انتہائی پلاننگ کے ساتھ بنک میں لاکر روم کی جگہ اور گیراج کا صحیح جائزہ لے کر سرنگ تیار کی تھی۔ یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ مجرم نے شاید ایک لاکر بھی کرایہ پر لیا ہو تاکہ لاکر روم کا جائزہ لیا جاسکے۔گیرج جہاں سے سرنگ بنانی شروع کی تھی ، فروری 2012ء سے کرایہ پر لیا گیا تھا ۔ ایک بات پولیس ابھی معلوم نہیں کرسکی کہ مجرم نے 900 میں سے 300 لاکر کیوں توڑے ۔ مجرم نے ڈکیتی کے بعد چونکہ آگ لگا کر ثبوت مٹانے کی کوشش کی تھی اس لئے پہلے کیمرہ کے ذریعہ جائزہ لیا گیا کہ آگ لگنے کی بعد اب سرنگ کی حالت کیسی ہے ۔ اس کے بعد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم سرنگ میں داخل ہوئی۔
volksbank-einbruch_40365428.jpg

volksbank-einbruch_40366328.jpg

tunnel-roboter_40396028.jpg

bank-ausschnitt_40383727.jpg

volksbank2_40375528.jpg
 

طمیم

محفلین
اس طرح کی ایک ڈکیتی 28 جولائی 2008ء میں بھی ہوئی تھی۔ جس میں ڈاکو جانے سے قبل دیوار پر درج ذیل جملہ لکھ کر گئے تھے۔
„Thanks, Bankjob 2008“

2008اور 2013 کی ڈکیتیوں میں بہت مشابہت ہے ممکن ہے دونوں جگہ ایک ہی گروپ نے کارروائی کی ہے۔
مثلا دنوں جگہ انہوں نے ویک اینڈ پر کارروائی کی، دونوں جگہ آگ لگائی گئی۔ دونوں جگہ لاکر توڑے گئے۔ دونوں جگہ مجرم باہر سے بنک میں داخل ہوئے ۔ وغیرہ
2,w=559,c=0.bild.jpeg


commerzbank_40376515.jpg


حوالہ : http://www.bz-berlin.de/tatorte/so-lief-der-tunnel-coup-von-steglitz-article1621515.html
 

طمیم

محفلین
نئی تصاویر جاری کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر حیرانگی ہوتی ہے کہ کس طرح انتہائی پروفیشنل انداز میں سرنگ تیار کی گئی تھی۔
4,w=650,c=0.bild.jpeg

2,w=650,c=0.bild.jpeg
 

arifkarim

معطل
ڈکیتوں کو انکی ماہرانہ صلاحیت پر داد تو دینی پڑے گی جو اتنے کم وسائل کے باوجود ڈھیروں وسائل والے لٹیرے بینکوں کو لوٹ کر غائب ہو جاتے ہیں!
 

شمشاد

لائبریرین
کون اتنی محنت کرئے کہ پورا سال سرنگ کھودتا رہے، پھر جا کر لاکر توڑے۔ اس کے لیے تعلیم کی اور خاص کر سول انجینرنگ کی تعلیم کی ضرورت ہے۔

اس سے اچھا نہیں دو چار ساتھی بمع بندوقیں کے چند منٹوں میں پورا بنک لوٹ کر یہ جا وہ جا۔
 
Top