برباد کیا خود کوجو پیار کیا ہم نے

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم

امید ہے تمام احباب خیر سے ہونگے
فقیر ایک عدد کوشش کے ساتھ حاضر
ہوا ہے، تمام احباب سے درخواست ہے
کڑی تنقیدی اور اصلاحی نگاہ ڈالنے کی
امید ہے احباب اپنا قیمتی وقت عنایت فرمائیں گے


برباد کیا خود کوجو پیار کیا ہم نے
سنت کے سوا سب کو چاہا جو خدا ہم نے

ایمان کی کہتا ہوں ایمان مکمل کب؟؟
گرچاہا محمد کے بن تجھ کو خدا ہم نے

تیری ہی عطا بندے بندوں کو ترے دیتے
ظالم ہیں جو سمجھے ہیں رب ان کو کہا ہم نے

اس دور ِ یزیدی میں مرتے ہیں مگر چلنا
کب راہ ِحسینی پر چاہا ہے بھلا ہم نے

اعمال کی کمزوری تقدیر کے کھاتے میں
الزام کبھی خود کو پل کو نہ دیا ہم نے​


س ن مخمور
امر تنہائی
 

الف عین

لائبریرین
پہلے دونوں اشعار تو میرے سر کے اوپر سے گزر گئے!
باقی تینوں اشعار میں روانی کی سخت کمی ہے۔ اگر خود ہی کوشش کرں الفاظ بدلنے کی تو بہتر ہو گا۔ اس طرح خود بھی سیکھ سکیں گے۔
 
Top