برائے مہربانی نئے لینکسی کی راہنمائی کریں

السلام علیکم دوستوں مجھ کو بھی ہونے لگا تھا کچھ کچھ شوق لینکس کا محترم شہزاد بھائی کا یہ بلاگ دیکھ کر
http://asakpke.blogspot.com/
انکے ایک انتہائی آسان سے ویڈیو ٹیوٹوریل کی مدد سے میں نے پہلی ہی ٹرائی میں زورن 6 کو انسٹال کر لیا اور کافی دیر تک چلاتا رہا
مگر
پھر:atwitsend:
مگر
مگر
ہاں بتاتا ہوں پہلے آنسو اپنی آنکھوں سے صاف کرلوں مونیٹر دھندلہ نظر آرہا ہے ۔۔:cry2:
جب دوسرے دن سسٹم آن کیا تو سسٹم ہارڈ ڈسک کو قبول ہی نہیں کررہا تھا اسکے بعد نہ ہی لینکس اوپن ہوئی اور نہ ہی ونڈوز ایکس پی
ہارڈ ڈسک اڑ گئی اور میرا بھی ہارڈ فیل ہوتے ہوتے رہ گیا :brokenheart2:
ہارڈ ڈسک کے ساتھ سارا ڈیٹا بھی گیا ۔۔۔ دوستوں اتنا کچھ ہونے کے باوجود اگر میں لینکس کے سفر کو ادھورا چھوڑ دوں تو میری یہ بے وفائی ہو گی اپنی مردہ ہارڈڈسک کے ساتھ:shameonyou:
تو دوستوں اتنا کچھ سہنے کے ساتھ ساتھ میں نے لینکس کو انسٹال کرنے اور اسکو زیادہ سے زیادہ آسان طریقے سے سیکھنے کے لئے یہ ایک دردمندانہ۔۔عرضمندانہ لڑی شروع کی ہے مجھے امید ہے آپ بھائی اپنے قیمتی نیٹ کے وقت سے کچھ حصہ اپنے اس طالبِ لینکس کے لئے بھی وقف کریں گے ۔۔۔جزاک اللہ
سب سے پہلے میں اردو سے محبت اور لگاؤ کی وجہ سے کوشش کروں گا کہ لینکس اردو والا ہی انسٹال کرو یہ ایک ویب سائٹ http://www.paklinuxos.org/?page_id=62ہے اس سے میں ڈاؤنلوڈ کی کوشش کی مگر یہ ڈاؤنلوڈ ہی نہیں ہو رہا
اسکے علاوہ یہ بھی ۔۔۔http://www.urducoder.com/forum/portal.php
اردو میں لینکس انسٹال کے لئے میری راہنمائی کریں
 
قیصرانی

لائبریرین
سب سے آسان یہ ہے کہ اس پروگرام کو اتار لیں اور پھر اسے انسٹال کریں۔ اس کی مدد سے لینکس کے بہت سارے موجود ورژنز میں سے کوئی سا اتار کر تیار کر لیں اور لائیو یو ایس بی سے بوٹ کریں۔ پسند آئے تو ڈیسک ٹاپ پر موجود انسٹالر سے انسٹالیشن :)
 
asakpke

محفلین
وعلیکم اسلام، ہارڈ ڈسک کا سن کر افسوس ہوا۔ ویسے میں کافی عرصے سے لینکس استعمال کر رہا ہوں، ایسا مسلہ نہیں ہوا۔
شائد آپکی ہارڈ ڈسک اپنی عمر پوری کر چکی ہو گی۔ اگر وہ زندہ ہے تو ڈیٹا ریکوری ہو سکتی ہے۔
 
دوست

محفلین
برادر پہلے لائیو یو ایس بی پر ٹرائی کرو لینکس۔ پھر دل کرے تو انسٹال کرنا
پرانی ہارڈ ڈسک ویسے ہی کسی دن اچانک داغِ مفارقت دے جاتی ہے نام لینکس کا لگ گیا۔ اندازآ تین سے چار سال عمر ہوتی ہے اوسطاً ان کی۔
اردو کوڈر والا لینکس کا نسخہ بہت پرانا ہو چکا ہے۔ اوبنٹو یا اس کی نسل کی کسی جدید ڈسٹرو پر ہاتھ صاف کریں۔ مثلاً لینکس مِنٹ اچھی چیز ہے۔
 
اسلم! آپ کی ہارڈ ڈسک کا سن کر افسوس ہوا۔ خوشی اس بات کی ہے کہ آپ نے ہمت نہیں ہاری ہے اور ایک بار پھر لینکس اپنانے کو تیار ہیں۔ ہارڈ ڈسک کی خرابی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔
میرا مشورہ یہ ہے کہ پاک لینکس یا زورن 6 استعمال کرنے کی بجائے اوبنٹو 12.04 ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کریں۔ اس کے چند اہم فوائد میں آپ کو گنوا دیتا ہوں۔
1۔ یہ LTS ورژن ہے یعنی لونگ ٹرم سپورٹ۔ اوبنٹو اس ورژن کے لیے 2017ء تک سپورٹ اور اپڈیٹس فراہم کرتا رہے گا۔
2۔ اس ورژن کے ساتھ اوبنٹو نے ووبی (WUBI) انسٹالر متعارف کروایا تھا جو موجودہ ورژن سے ختم کردیا ہے۔ اس انسٹالر کی خوبی یہ ہے کہ آپ مائکروسوفٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں رہتے ہوئے اوبنٹو کو کسی سوفٹ ویئر کی طرح انسٹال کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کے ونڈوز او ایس پر کوئی فرق نہیں ڈالے گا۔
3۔ اگر آپ کسی وجہ سے اوبنٹو کو حذف کرنا چاہیں تو کسی سوفٹ ویئر کو اُڑانے کی طرح ونڈوز کے کنٹرول پینل میں جاکر پروگرام اینڈ فیچرز میں سے اوبنٹو کو اُڑا سکتے ہیں۔
 
البتہ اوبنٹو میں جو بات آپ کو شروع میں تنگ کرسکتی ہے، وہ یہ ہے کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے برعکس اس میں ٹاسک بار اوپر ہے، کسی دریچے (Window) کو بند کرنے یا چھوٹا بڑا کرنے کا آپشن دائیں کی بجائے بائیں طرف ہے۔ اس الجھن سے بچنے کے لیے آپ لینکس منٹ 13 سنامون والا نسخہ اتار کر اپنا سکتے ہیں۔ یہ اوبنٹو 12.04 کی بنیاد پر ہی تیار ہوا ہے، اس کی بھی سپورٹ اپریل 2017ء تک جاری رہے گی اور اس کے ساتھ بھی ونڈوز ہی میں لینکس کی تنصیب کے لیے ایک ٹول Mint4Win موجود ہے جو Wubi جیسا کام کرتا ہے۔
 
وجی

لائبریرین
میں لینکس استعمال تو نہیں کر رہا ابھی مگر کبھی کیا تھا
لینکس 9.04 ووبی انسٹالر کے ساتھ انسٹال کی تھی اور پھر ونڈوز کے ساتھ ڈیول بوٹ بھی کیا تھا
مگر مسلہ یہ تھا کہ وائرس نے کام خراب کر دیا ۔ دونوں طریقوں میں لینکس کو تو کچھ نہیں ہوتا مگر اسکے ساتھ چلنے والی ونڈوز کو وائرس کھاجاتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک بار شاید محمد علی مکی نے کہا تھا کہ
ونڈوز ایسا دائمی مریض ہے جسے مستقل اینٹی وائرس نامی ڈاکٹر کی ضرورت رہتی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
لینکس ڈسٹرو یعنی لینکس ڈسٹریبیوشن بنیادی طور پر لینکس کے کرنل یعنی بنیادی آپریٹنگ سسٹم پر بنیاد کرتا ہے اور مختلف تیار کنندہ اسے اپنے نکتہ نظر سے فائنلائز کرتے ہیں۔ ہر ڈسٹرو کی اپنی خوبیاں ہوتی ہیں لیکن بنیادی طور پر لینکس کرنل سب میں ایک ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپریٹنگ سسٹم سٹیبل اور عام خرابیوں اور وائرسز سے محفوظ رہتا ہے
اگر آپ چاہیں تو لینکس کی Puppy ڈسٹرو کر لیں۔ اس میں آپ کا سسٹم آسانی سے دوڑے گا
 
لائیو یو ایس بی بوٹ بن جائے گی کیا اسکی؟؟؟
اگر ہاں تو کیسے؟؟؟؟؟
 
البتہ اوبنٹو میں جو بات آپ کو شروع میں تنگ کرسکتی ہے، وہ یہ ہے کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے برعکس اس میں ٹاسک بار اوپر ہے، کسی دریچے (Window) کو بند کرنے یا چھوٹا بڑا کرنے کا آپشن دائیں کی بجائے بائیں طرف ہے۔ اس الجھن سے بچنے کے لیے آپ لینکس منٹ 13 سنامون والا نسخہ اتار کر اپنا سکتے ہیں۔ یہ اوبنٹو 12.04 کی بنیاد پر ہی تیار ہوا ہے، اس کی بھی سپورٹ اپریل 2017ء تک جاری رہے گی اور اس کے ساتھ بھی ونڈوز ہی میں لینکس کی تنصیب کے لیے ایک ٹول Mint4Win موجود ہے جو Wubi جیسا کام کرتا ہے۔

یہ میں نے ڈاؤنلوڈ کرلیا ہے
اسکی بھی کیا لائیو یو ایس بی بن سکتی ہے کیا
اگر ہاں تو پھر کیسے؟؟؟؟؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ میں نے ڈاؤنلوڈ کرلیا ہے
اسکی بھی کیا لائیو یو ایس بی بن سکتی ہے کیا
اگر ہاں تو پھر کیسے؟؟؟؟؟؟؟
یہ آئی ایس او فائل ہے جسے آپ براہ راست سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی پر "برن" کر سکتے ہیں اور پھر انسٹال :)
 
میری پوسٹ میں Puppy پر ماؤس پوائنٹر لے جائیں اور کلک کریں تو وہاں نیا صفحہ کھل جائے گا۔ اس صفحے پر ساری تفصیل موجود ہے :)
یار یہ تو انگریجی میں ہے اسکو سمجھنے میں تو عرصہ لگے گا
پلیز کچھ اردو میں آپ ہی تشریح کردیں
 
Top