برائے اصلاح

عباد اللہ

محفلین

ہجر میں دل بہل گیا، بھول گئے وصال کو
کیوں نہ دعائیں دیجئے گردشِ ماہ و سال کو
نکتہ وروں کا کال تھا شہر کے شہر میں سو ہم
آپ ہی اپنے سامنے پیش ہوئے مثال کو​
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
پہلی اصلاح تو یہ ہے کہ اسے نستعلیق میں بدلا جائے

ہجر میں دل بہل گیا، بھول گئے وصال کو
کیوں نہ دعائیں دیجیے گردشِ ماہ و سال کو
نکتہ وروں کا کال تھا شہر کے شہر میں سو ہم
آپ ہی اپنے سامنے پیش ہوئے مثال کو
 

الف عین

لائبریرین
اوزان تو درست ہیں۔ البتہ ’شہر کے شہر میں‘ محاورے کا مطلب وہ نہیں نکلتا جو یہاں خواہش کی گئی ہے۔ یہاں ’سارے شہر میں‘ ہونا چاہئے۔
 
ماشا اللہ اچھے اشعار ہیں۔ ایک تجویز پیش کر رہا ہوں مناسب لگے تو اختیار کر لیں۔
ہجر میں دل بہل گیا، بھول گئے وصال کو
کیوں نہ دعائیں دیجیے گردشِ ماہ و سال کو
نکتہ وروں کا کال تھا سارے ہی شہر میں سو ہم
سامنے اپنے آپ کے پیش ہوئے مثال کو
 
Top