برائے اصلاح

ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﻮﭼﮯ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﺍ
ﮐﺮﻭﮞ
ﻟﮕﮯ ﮈﺭ ﮐﻪ ﺍﺱ ﻛﻮ ﻧﻪ ﺭﺳﻮﺍ ﻛﺮﻭﮞ

ﺧﺪﺍ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﺭﻭﺯ ﻣﺎﻧﮕﺎ ﮐﺮﻭﮞ
ﻭﻩ ﺍﮎ ﺷﺨﺺ ﺟﺲ ﻛﻮ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮬﺎ ﮐﺮﻭﮞ

ﻭﻩ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﺳﻤﯿﭩﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﯿﺎﺭ ﺳﮯ
ﮐﺒﮭﯽ ﺭﯾﺖ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺟﻮ ﺑﮑﮭﺮﺍ ﮐﺮﻭﮞ

ﻭﻩ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺗﺒﺴﻢ ﺗﮑﻠﻢ ﻏﻀﺐ
ﺳﺮ ﺷﺎﻡ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭼﺎ ﮐﺮﻭﮞ

ﺭﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﯼ ﺳﺎﻧﺲ ﺑﻦ ﮐﺮ ﭼﻠﮯ
ﺍﺳﮯ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮬﺎ ﮐﺮﻭﮞ

ﺗﺮﯼ ﺟﮭﯿﻞ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮭﺮﯾﮟ ﺍﭨﮭﯿﮟ
ﺟﻮ ﮐﻨﮑﺮ ﻧﻈﺮ ﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻨﮑﺎ ﮐﺮﻭﮞ

ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻮ ﻣﻠﯿﮟ ﻣﺪﺗﻮﮞ ﺑﻌﺪ ﮬﻢ
ﺗﺠﮭﮯ ﭘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﯽ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ
ﻛﺮﻭﮞ
 
ابن رضا

لائبریرین
سوچتا ہوں ساگر کے شعروں پہ کچھ کہوں
پھر یہ بھی سوچتا ہو بہتر ہے چپ رہوں

کوشش جاری رکھیں ایک نہ ایک دن محنت رنگ لائے گی:)
 
سلمان حمید

محفلین
اچھی غزل ہے رحیم بھائی، داد قبول کریں :)
وزن کے اعتبار سے تو مجھے بالکل ٹھیک لگی لیکن بہت باریکیوں کے بارے میں اساتذہ ہی بتا سکتے ہیں۔ آپ بھی میری طرح عشقیہ شاعری فرمانے کا شوق رکھتے ہیں :laughing:
 
سوچتا ہوں ساگر کے شعروں پہ کچھ کہوں
پھر یہ بھی سوچتا ہو بہتر ہے چپ رہوں

کوشش جاری رکھیں ایک نہ ایک دن محنت رنگ لائے گی:)
مجھے بہت خوشی ھوگی که آپ کچھ تنقید فرمائیں کیونکه میں چاھتا ھوں که ميں کچھ سیکھ جاوں. اور اپنے احساسات اور جذبات خوبصورت طریقے سے قلمبند کر سکوں.
 
اچھی غزل ہے رحیم بھائی، داد قبول کریں :)
وزن کے اعتبار سے تو مجھے بالکل ٹھیک لگی لیکن بہت باریکیوں کے بارے میں اساتذہ ہی بتا سکتے ہیں۔ آپ بھی میری طرح عشقیہ شاعری فرمانے کا شوق رکھتے ہیں :laughing:
سلمان بھائی مشکور ھوں آپ کا.... اور کچھ نھیں آتا نا اس لئے
 
سلمان حمید

محفلین
سلمان بھائی مشکور ھوں آپ کا.... اور کچھ نھیں آتا نا اس لئے
مجھے میرے ایک استاد نے کہا تھا کہ یہ صرف آغاز ہے اور جتنی جلدی ہو سکے اس بھنور سے نکلو اگر ادھر ہی پھنس کے رہ گئے تو سطحی شاعر بن کے رہ جاؤ گے اور میں اپنے استاد کی بات پہ عمل نہ کر سکا کیوں کہ زبردستی ہوتی نہیں اور جو خود بخود لکھی جاتی ہے وہ عشقیہ ہی ہوتی ہے :rollingonthefloor:
 
هاها فقط شاعري مين یا..... آپ کا کوئی استاد بھی ھے مین تو لاوارث بچے کی مانند ھون اب ایسا نھین لکھون تو کیا لکھون..
 
Top