برائے اصلاح

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

§§§§§§§§§§§§

جہاں بھی جاؤ ، شہر کہ قریہ ، سناٹا ہے
ساری دنیا میں کیوں اتنا سناٹا ہے ؟

شور بھی اب خاموشی سا لگتا ہے مجھ کو
خانۂ دل میں اتنا گہرا سناٹا ہے

گھر کے باہر بھی ہے ، ہو کا عالم لیکن
گھر کے اندر ، اس سے زیادہ سناٹا ہے

مجھے لگا تھا ، ہوگی تھوڑی سی ویرانی
مگر یہاں تو اچھا خاصا سناٹا ہے

شہر میں آ کر پیسہ کما تو رہے ہو لیکن
گاؤں بھی جا کر دیکھو ، کتنا سناٹا ہے !

بے آوازی آٹھوں پہر اب کرتی ہے رقص
کسی کے جانے کے بعد اتنا سناٹا ہے

نفع اٹھا لو تنہائی کی نعمت سے تم
قسمت والوں کو ہی ملتا سناٹا ہے

آج ملاقات اُس سے کر کے آیا ہے نا !
پھر کیوں تیرے رخ پر ایسا سناٹا ہے ؟

پوچھ کے جب دیکھا تو مجھ پر راز کھلا یہ
سب کے اندر تھوڑا تھوڑا سناٹا ہے

اک کونے میں دبک کے بیٹھا رہتا ہوں اب
جگہ نہیں کمرے میں ، اتنا سناٹا ہے

دھک دھک ، ٹک ٹک کی آواز تو سن ہی رہا ہوں
کیسے کہوں پھر سناٹا سا سناٹا ہے ؟

اسی لیے تو گنگ ہے ساری دنیا ، اشرف !
سب پر میری موت کا چھایا سناٹا ہے
 

الف عین

لائبریرین
اچھی اور درست غزل ہے، بس کچھ مصرعوں میں روانی کی کمی محسوس ہوتی ہے جیسے
شہر میں آ کر پیسہ کما تو رہے ہو لیکن
اس کو ماضی میں کہیں تو
.... پیسہ خوب کمایا لیکن
بے آوازی آٹھوں پہر اب کرتی ہے رقص
بے آوازی استعمال کرنے کی کوئی وجہ؟ خاموشی ھی تو ہم وزن ہے!
کرتی ہے رقص
بھی اچھا نہیں، اس سے تو 'ناچتی ہے' بہتر ہو گا
ناچ رہی ہے خاموشی اب آٹھ پہر
کیسا رہے گا؟
 

اشرف علی

محفلین
اچھی اور درست غزل ہے
الحمد للّٰہ
پذیرائی اور حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں سر
جزاک اللّٰہ خیراً

بس کچھ مصرعوں میں روانی کی کمی محسوس ہوتی ہے جیسے
شہر میں آ کر پیسہ کما تو رہے ہو لیکن
اس کو ماضی میں کہیں تو
.... پیسہ خوب کمایا لیکن
بہتر ہے سر ، بہت بہت شکریہ
لیکن کہیں شترگربہ تو نہیں ہوگا نا ؟

شہر میں آ کر پیسہ خوب کمایا لیکن
گاؤں بھی جا کر دیکھو ، کتنا سناٹا ہے !

کیا "کمایا" کو "کماؤ" کر سکتے ہے ؟

بے آوازی استعمال کرنے کی کوئی وجہ؟ خاموشی ھی تو ہم وزن ہے!
سوچے تھے کچھ نیا لفظ لائے کیوں کہ لفظ "خاموشی"ایک بار استعمال کر چکے تھے ...


کرتی ہے رقص
بھی اچھا نہیں، اس سے تو 'ناچتی ہے' بہتر ہو گا
ناچ رہی ہے خاموشی اب آٹھ پہر
کیسا رہے گا؟
بہت اچھا ہے سر
بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً

لیکن اس میں ایک "سبب" کم ہے نا سر
کیا ایسا کر سکتے ہیں اس بحر میں یا یہ چل جائے گا ؟

ناچ رہی ہے آٹھ پہر بس خاموشی اب
کسی کے جانے کے بعد اتنا سناٹا ہے
 

اشرف علی

محفلین
الحمد للّٰہ
پذیرائی اور حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں سر
جزاک اللّٰہ خیراً


بہتر ہے سر ، بہت بہت شکریہ
لیکن کہیں شترگربہ تو نہیں ہوگا نا ؟

شہر میں آ کر پیسہ خوب کمایا لیکن
گاؤں بھی جا کر دیکھو ، کتنا سناٹا ہے !

کیا "کمایا" کو "کماؤ" کر سکتے ہے ؟


سوچے تھے کچھ نیا لفظ لائے کیوں کہ لفظ "خاموشی"ایک بار استعمال کر چکے تھے ...



بہت اچھا ہے سر
بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً

لیکن اس میں ایک "سبب" کم ہے نا سر
کیا ایسا کر سکتے ہیں اس بحر میں یا یہ چل جائے گا ؟

ناچ رہی ہے آٹھ پہر بس خاموشی اب
کسی کے جانے کے بعد اتنا سناٹا ہے
الف عین سر !

شہر میں آ کر پیسہ خوب کمایا لیکن
گاؤں بھی جا کر دیکھو ، کتنا سناٹا ہے !
یا
شہر کے ہنگاموں میں آ کر پھنسنے والو !
گاؤں بھی جا کر دیکھو ، کتنا سناٹا ہے

ناچ رہی ہے آٹھ پہر بس خاموشی اب
کسی کے جانے کے بعد اتنا سناٹا ہے
یا
ناچ رہی ہے آٹھ پہر گھر میں خاموشی
کسی کے جانے کے بعد اتنا سناٹا ہے
 

الف عین

لائبریرین
الف عین سر !


یا
شہر کے ہنگاموں میں آ کر پھنسنے والو !
گاؤں بھی جا کر دیکھو ، کتنا سناٹا ہے


یا
ناچ رہی ہے آٹھ پہر گھر میں خاموشی
کسی کے جانے کے بعد اتنا سناٹا ہے
یہ دونوں بہتر ہو گئے، واقعی میرے مجوزہ مصرع میں ایک سبب کم تھا!
 

اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد
§§§§§§§§§§§§

جہاں بھی جاؤ ، شہر کہ قریہ ، سناٹا ہے
ساری دنیا میں کیوں اتنا سناٹا ہے ؟

شور بھی اب خاموشی سا لگتا ہے مجھ کو
خانۂ دل میں اتنا گہرا سناٹا ہے

گھر کے باہر بھی ہے ، ہو کا عالم لیکن
گھر کے اندر ، اس سے زیادہ سناٹا ہے

مجھے لگا تھا ، ہوگی تھوڑی سی ویرانی
مگر یہاں تو اچھا خاصا سناٹا ہے

شہر کے ہنگاموں میں آ کر پھنسنے والو !
گاؤں بھی جا کر دیکھو ، کتنا سناٹا ہے

ناچ رہی ہے آٹھ پہر گھر میں خاموشی
کسی کے جانے کے بعد اتنا سناٹا ہے

نفع اٹھا لو تنہائی کی نعمت سے تم
قسمت والوں کو ہی ملتا سناٹا ہے

آج ملاقات اُس سے کر کے آیا ہے نا !
پھر کیوں تیرے رخ پر ایسا سناٹا ہے ؟

پوچھ کے جب دیکھا تو مجھ پر راز کھلا یہ
سب کے اندر تھوڑا تھوڑا سناٹا ہے

اک کونے میں دبک کے بیٹھا رہتا ہوں اب
جگہ نہیں کمرے میں ، اتنا سناٹا ہے

دھک دھک ، ٹک ٹک کی آواز تو سن ہی رہا ہوں
کیسے کہوں پھر سناٹا سا سناٹا ہے ؟

اسی لیے تو گنگ ہے ساری دنیا ، اشرف !
سب پر میری موت کا چھایا سناٹا ہے
 
Top