برائے اصلاح

رب کی قدرت سب پہ حاوی
کوئی ارضی ہو کہ سماوی

پھول پہ آ کر بیٹھی تتلی
رنگ برنگی پیاری پیاری

خوب خدا نے اس کو بنایا
کتنے حسیں رنگوں سے سجایا

پنچھی دیکھو نیلے پیلے
گیت سنائیں ہم کو سریلے

شان نرالی دیکھو رب کی
آواز اپنی اپنی سب کی

دھرتی کے یہ سارے نظارے
اور فلک کے چاند ستارے

رب نے بنایا سارے جہاں کو
شکر سکھاؤ اپنی زباں کو
 
Top