برائے اصلاح

الف عین صاحب

وہ آئے گا پلٹ کر یہ یقیں تو ہے
وہی آخر مرے دل کا مکیں تو ہے
میں چاہوں گا اسے مت روکنا مجھکو
ستم گر ہی سہی لیکن حسیں تو ہے
مہک سے اس کی مہکا ہے کسی کا گھر
خوشی ہے وہ گل-لالہ کہیں تو ہے
نہ طعنہ دے مجھے خانہ بدوشی کا
ہے بنجر سی مگر میری زمیں تو ہے
 
الف عین

لائبریرین
مہک سے مہکنا؟ عجیب ترکیب ہے
اسی خوشبو سے مہکا.... کر دیں
آخری شعر میں خانہ بدوشی کا بنجر زمین سے ربط سمجھ میں نہیں آیا
باقی اشعار درست ہیں
 
مہک سے مہکنا؟ عجیب ترکیب ہے
اسی خوشبو سے مہکا.... کر دیں
آخری شعر میں خانہ بدوشی کا بنجر زمین سے ربط سمجھ میں نہیں آیا
باقی اشعار درست ہیں
بہت نوازش سر گو کہ خانہ بدوش وہ ہے جس کا اپنا مکان نہ ہو لیکن عام یہی مفہوم لیا جاتا ہے جس کی اپنی زمین نہ ہو ۔۔۔ اس لیے
 
الف عین

لائبریرین
میرا مطلب یہ تھا کہ خانہ بدوشی کا راست مطلب محض شہر شہر بھٹکنے کا ہوتا ہے، زمین یا مکان کا مالک ہونے سے کوئی راست تعلق نہیں۔ اس لیے شعر میں ربط کی کمی ہے۔ بے زمینی کی بات ہوتی تو ضرور مانا جا سکتا تھا
 
بہت نوازش سر
 
Top