برائے اصلاح

الف عین صاحب


اچھا ہوا جو عشق کا الزام آ گیا
فرہاد و قیس میں مرا بھی نام آ گیا

توبہ شکن نہیں تھا مگر رہ نہیں سکا
اے شیخ سامنے مرے جب جام آ گیا

دینا نہ دل کسی کو مجھے وہ سکھا گیا
وہ بے وفا ہو کر بھی مرے کام آگیا

دن تو گزر ہی جاتا ہے نا کو بکو مگر
اس غم کا کیا کریں جو سر-شام آگیا

جب دم نکل گیا تو وہ یوں لب کشا ہوئے
اچھا ہوا مریض کو آرام آ گیا

عابد یوں کوئی لاکھ کہے اپنا ہوں مگر
اپنا وہی ہے وقت پہ جو کام آ گیا

عابد علی خاکسار
 

الف عین

لائبریرین
اچھا ہوا جو عشق کا الزام آ گیا
فرہاد و قیس میں مرا بھی نام آ گیا
.. 'مربی' بجائے میرا بھی کے اچھا نہیں لگتا
ہمراہ قیس کے جو مرا نام....
شاید بہتر ہو، اگرچہ 'ہمراہ' کے استعمال میں مجھے بھی مکمل اطمینان نہیں

توبہ شکن نہیں تھا مگر رہ نہیں سکا
اے شیخ سامنے مرے جب جام آ گیا
... مرے کی ے کے اسقاط کی وجہ سے روانی متاثر ہے۔
اے شیخ! میرے سامنے جب جام....

دینا نہ دل کسی کو مجھے وہ سکھا گیا
وہ بے وفا ہو کر بھی مرے کام آگیا
... 'ہو کر' کا 'ہُکر' تقطیع ہونا غلط ہے
ہو کر وہ بے وفا....

دن تو گزر ہی جاتا ہے نا کو بکو مگر
اس غم کا کیا کریں جو سر-شام آگیا
...مفہوم کے اعتبار سے سب سے اچھا شعر جو پہلے مصرع کی وجہ سے بیکار ہو گیا۔ نا' تو بھرتی کا ہے اور' کو بکو' کا محل نہیں، کچھ اور الفاظ رکھو

جب دم نکل گیا تو وہ یوں لب کشا ہوئے
اچھا ہوا مریض کو آرام آ گیا

عابد یوں کوئی لاکھ کہے اپنا ہوں مگر
اپنا وہی ہے وقت پہ جو کام آ گیا
.. یہ دونوں اشعار درست ہیں
 
اچھا ہوا جو عشق کا الزام آ گیا
فرہاد و قیس میں مرا بھی نام آ گیا
.. 'مربی' بجائے میرا بھی کے اچھا نہیں لگتا
ہمراہ قیس کے جو مرا نام....
شاید بہتر ہو، اگرچہ 'ہمراہ' کے استعمال میں مجھے بھی مکمل اطمینان نہیں

توبہ شکن نہیں تھا مگر رہ نہیں سکا
اے شیخ سامنے مرے جب جام آ گیا
... مرے کی ے کے اسقاط کی وجہ سے روانی متاثر ہے۔
اے شیخ! میرے سامنے جب جام....

دینا نہ دل کسی کو مجھے وہ سکھا گیا
وہ بے وفا ہو کر بھی مرے کام آگیا
... 'ہو کر' کا 'ہُکر' تقطیع ہونا غلط ہے
ہو کر وہ بے وفا....

دن تو گزر ہی جاتا ہے نا کو بکو مگر
اس غم کا کیا کریں جو سر-شام آگیا
...مفہوم کے اعتبار سے سب سے اچھا شعر جو پہلے مصرع کی وجہ سے بیکار ہو گیا۔ نا' تو بھرتی کا ہے اور' کو بکو' کا محل نہیں، کچھ اور الفاظ رکھو

جب دم نکل گیا تو وہ یوں لب کشا ہوئے
اچھا ہوا مریض کو آرام آ گیا

عابد یوں کوئی لاکھ کہے اپنا ہوں مگر
اپنا وہی ہے وقت پہ جو کام آ گیا
.. یہ دونوں اشعار درست ہیں

بہت بہت نوازش سر ۔۔ پھر سے کوشش کرتا ہوں
 
Top