برائے اصلاح

فیضان قیصر

محفلین
مجھکو اپنا خیال کرتی ہو
تم بھی کیا کیا کمال کرتی ہو
تم مجھے کتنا پیار کرتے ہو ؟
روز کیوں یہ سوال کرتی ہو؟

جب تمھیں یاد میں نہیں کرتا
ہائے کتنا وبال کرتی ہو
تم مری جان کتنی بھولی ہو
جھوٹ کو سچ خیال کرتی ہو
مجھ سے بے قدر آدمی کے لیے
خود کا جینا محال کرتی ہو
کرتی ہو بے وقوفیاں اکثر
ہاں مگر بے مثال کرتی ہو
تم پہ فیضان جاں چھڑکتا ہے
کچھ تو ایسا کمال کرتی ہو
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
باقی تو درست ہے غزل لیکن وبال کرنا درست محاورہ نہیں. وبال پیدا کرنا، کھڑا کرنا وغیرہ درست ہیں۔ اس قافیے کے شعر کو نکال ہی دو
 
فیضان قیصر

محفلین
باقی تو درست ہے غزل لیکن وبال کرنا درست محاورہ نہیں. وبال پیدا کرنا، کھڑا کرنا وغیرہ درست ہیں۔ اس قافیے کے شعر کو نکال ہی دو
شکریہ سر ۔ جب سر مجھے کسی لفظ کے استعمال کے حوالے سے کوئی شک ہوتا ہے تو میں پھر اس لفظ کے استعمال کے حوالے دوسرے شعراہ کے کلام سے مدد لے لیتا ہوں ۔ مندرجہ ذیل شعر میں وبال کا استعمال صحیح سمجھیں یا غلط

خوشی سے گزرے یہ سب کے لئے تو اچھا ہے

یہ زندگی ہے اسے بھی وبال مت کرنا
 
مجھے تو یہ بھی غلط لگ رہا ہے، دوسرے احباب کیا کہتے ہیں,؟
 
Top