برائے اصلاح

آئی کے عمران نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 20, 2019

ٹیگ:
  1. آئی کے عمران

    آئی کے عمران محفلین

    مراسلے:
    148
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    ٹھوکروں کا یہ اثر دل پر ہوا
    ایک شیشہ تھا مگر پتھر ہوا

    اشک آتے ہیں نہ آتا ہے لہو
    ایک مدت سے نہ دیدہ تر ہوا

    غیر کو آواز دی تجھ نام سے
    نام تیرا یوں ہمیں ازبر ہوا

    ہم سے ملنا ہو تو لو اس کا پتہ
    اس کا کوچہ ہی ہمارا گھر ہوا

    اب تری یادوں کے پھول اگتے نہیں
    دل ہمارا آخرش بنجر ہوا

    حل ہوا دیرینہ تھا اک مسئلہ
    فون جب سے اپنا نامہ بر ہوا
     
  2. آئی کے عمران

    آئی کے عمران محفلین

    مراسلے:
    148
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
  3. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,870
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    درست ہے غزل
     
  4. آئی کے عمران

    آئی کے عمران محفلین

    مراسلے:
    148
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بہت بہت شکریہ
    بہت بہت نوازش
     

اس صفحے کی تشہیر