سید احسان

محفلین
درج ذیل اشعار کی اصلاح فرمائیں ۔۔ کرم نوازی ہوگی

میں کہ ہر وقت سوچتا ہوں تمہیں
اور چپ چاپ پوجتا ہوں تمہیں

میری بے چینیاں تو دیکھو تم
پاس ہو کر بھی کھوجتا ہوں تمہیں

تم جو شرما کے چپ سی بیٹھی ہو
کتنی حیرت سے گھورتا ہوں تمہیں

بے قوافی ہی اک غزل لکھ کر
کیسے لفظوں میں تولتا ہوں تمہیں

جب بچھڑنے پہ تم ہو آمادہ
جانے پھر کیوں میں روکتا ہوں تمہیں

ساتھ رہنا ہے میرے یا بہ رقیب
حق فیصل بھی سونپتا ہوں تمہیں

سید احسان
 

الف عین

لائبریرین
اوزان اور بیانیہ بالکل درست ہے، بس قوافی درست نہیں۔ قوافی پر کئی بار بحث ہو چکی ہے۔ اصلاح کے خواہشمند اراکین کو چاہیے کہ دوسروں کو دیے ہوئے مشورے بھی دیکھتے رہیں تا کہ اصلاح کرنے والوں کو ایک ہی بات بار بار دہرانی نہ پڑے
 
Top