برائے اصلاح

انس معین

محفلین
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
عظیم
فلسفی
فاتح

دنیا کے سب غموں کو دل سے مٹا کے چل
مشگل لگے جو چلنا چہرے بھلا کے چل
--------------------------------
طوفاں کو روک لے گا چہرےکا رعب ہی
ان تیز آندھیوں میں پردہ اٹھا کے چل
--------------------------------
اب کیوں تو رو رہا ہے راہوں پہ بیٹھ کر
کس نے کہا تھا تجھ سے دل کو لگا کے چل
--------------------------------
اس عشق میں نہیں ہے جو راہِ واپسی
رہبر یہ کہہ رہا ہے گھر کو جلا کے چل
 

الف عین

لائبریرین
چار ہی اشعار!
بحر میں روانی نہیں لگ رہی ۔ چل دے ردیف کے بارے میں سوچو جس سے روانی بہتر ہو سکتی ہے
دنیا کے سب غموں کو دل سے مٹا کے چل
مشگل لگے جو چلنا چہرے بھلا کے چل
-------------------------------- چہرے بھلانے والی بات سمجھ میں نہیں آئی

طوفاں کو روک لے گا چہرےکا رعب ہی
ان تیز آندھیوں میں پردہ اٹھا کے چل
-------------------------------- درست البتہ پہلے مصرع کی روانی بہتر کی جا سکتی ہے

اب کیوں تو رو رہا ہے راہوں پہ بیٹھ کر
کس نے کہا تھا تجھ سے دل کو لگا کے چل
-------------------------------- ٹھیک

اس عشق میں نہیں ہے جو راہِ واپسی
رہبر یہ کہہ رہا ہے گھر کو جلا کے چل
...... یہ/یوں کہہ رہا ہے رہبر... بہتر ہو گا
 

انس معین

محفلین
چار ہی اشعار!
بحر میں روانی نہیں لگ رہی ۔ چل دے ردیف کے بارے میں سوچو جس سے روانی بہتر ہو سکتی ہے
دنیا کے سب غموں کو دل سے مٹا کے چل
مشگل لگے جو چلنا چہرے بھلا کے چل
-------------------------------- چہرے بھلانے والی بات سمجھ میں نہیں آئی

طوفاں کو روک لے گا چہرےکا رعب ہی
ان تیز آندھیوں میں پردہ اٹھا کے چل
-------------------------------- درست البتہ پہلے مصرع کی روانی بہتر کی جا سکتی ہے

اب کیوں تو رو رہا ہے راہوں پہ بیٹھ کر
کس نے کہا تھا تجھ سے دل کو لگا کے چل
-------------------------------- ٹھیک

اس عشق میں نہیں ہے جو راہِ واپسی
رہبر یہ کہہ رہا ہے گھر کو جلا کے چل
...... یہ/یوں کہہ رہا ہے رہبر... بہتر ہو گا
جی سر بہتر کر کے پیش کرتا ہوں
مشگل لگے جو چلنا چہرے بھلا کے چل ------- مشکل اگر ہو چلنا کوئی گیت گا کے چل ۔ پہلے یہ لکھا تھا ۔۔
مزید اشعار بھی ارسال کرتا ہوں ۔۔
 
Top