سید احسان

محفلین
برائے اصلاح

جب کوئی مسئلہ نہیں ہوتا
دل مرا پا بجا نہیں ہوتا

جب ضرورت ہو دل ربائی کی
تب کوئی دل ربا نہیں ہوتا

مشکلوں سے جسے تلاشا تھا
اس سے اب دل جدا نہیں ہوتا

مثل شبیر سر جھکے نہ اگر
ایسے سجدہ ادا نہیں ہوتا

رنج عسرت نے جس کو مارا ہو
اس سے وعدہ وفا نہیں ہوتا

ان کی عترت کا جس کو پاس نہیں
دوست اس کا خدا نہیں ہوتا

راز دل یوں وہ مجھ سے کہتا ہے
جیسے مجھ کو پتا نہیں ہوتا

سید احسان الحق
 

الف عین

لائبریرین
بحر و اوزان میں تو کوئی غلطی نظر نہیں آتی ماشاء اللہ

جب کوئی مسئلہ نہیں ہوتا
دل مرا پا بجا نہیں ہوتا
... ابلاغ نہیں ہو سکا

جب ضرورت ہو دل ربائی کی
تب کوئی دل ربا نہیں ہوتا
.... ٹھیک ہے
.
مشکلوں سے جسے تلاشا تھا
اس سے اب دل جدا نہیں ہوتا
.... بس ایک سٹیٹمینٹ لگتا ہے کوئی خیال. آرائی نہیں
مثل شبیر سر جھکے نہ اگر
ایسے سجدہ ادا نہیں ہوتا
... درست

رنج عسرت نے جس کو مارا ہو
اس سے وعدہ وفا نہیں ہوتا
... رنج عسرت کے درمیان واو عطف لگایا جائے
رنج و عسرت نے جس کو مار دیا
کہیں تو مجھے بہتری محسوس ہوتی ہے

ان کی عترت کا جس کو پاس نہیں
دوست اس کا خدا نہیں ہوتا
... ابلاغ نہیں ہو سکا

راز دل یوں وہ مجھ سے کہتا ہے
جیسے مجھ کو پتا نہیں ہوتا
.. اچھا شعر ہے، پسند آیا
 

سید احسان

محفلین
الف عین
حضور دل سے احسان مند ہوں کہ آپ نے مجھ ایسے طالب علم کو در خور اعتنا سمجھا۔ آپ کے اشارات و اصلاح کو پلے باندھتا ہوں ۔ ایک بار پھر شکریہ
 
Top