برائے اصلاح

فلسفی

محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذراش ہے۔

شعورِ ملت کی آبرو کو بچا نہ پایا
پڑا ہے جس پر طلسمِ دستور نو کا سایا

مزاج بدلا، رواج بدلا، سماج بدلا
ضرورتوں نے ہر ایک نقشِ کہن مٹایا

تمھیں لبھاتی ہے طرزِ مغرب کی جگمگاہٹ
مقامِ انسانیت کو جس نے گہن لگایا

وطن کی عزت کو چند سکوں میں بیچ ڈالا
ذلیل لوگوں کے ہاتھ جب اقتدار آیا

تمہاری مادہ پرست دنیا سے کون الجھے
جہاں محبت کا دام اپنوں نے خود لگایا

کوئی حماقت عجیب سرزد ہوئی ہے ہم سے
خلافِ عادت جو آج دشمن بھی مسکرایا

حقیر لوگوں کی کیا ضرورت ہے اس جہاں میں
بلندیوں پر پہنچ کے تجھ کو خیال آیا​
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ردیف بہت زیادہ معنی خیز نہیں لگ رہی۔ لگایا مٹایا کی جگہ لگا دیا، مٹا دیا درست ہوتا۔بہر حال ردیف ہی ایسی ہے کہ.....
بلندیوں پر پہنچ کر تجھ کو خیال آیا
پہنچ کے وزن میں آتا ہے
باقی اشعار درست ہیں
 
ماشاء اللہ سیسی شعور بھی بہت اچھا ہے ( ایک ٹائپنگ کی غلطی نوت کر لیں ) مزاج بدلا، رواج بدلا، سماج بدلا ) بدل لکھا گیا ہے
 

فلسفی

محفلین
ردیف بہت زیادہ معنی خیز نہیں لگ رہی۔ لگایا مٹایا کی جگہ لگا دیا، مٹا دیا درست ہوتا۔بہر حال ردیف ہی ایسی ہے کہ.....
بلندیوں پر پہنچ کر تجھ کو خیال آیا
پہنچ کے وزن میں آتا ہے
باقی اشعار درست ہیں
شکریہ سر تدوین کردیتا ہوں۔

ماشاء اللہ سیسی شعور بھی بہت اچھا ہے ( ایک ٹائپنگ کی غلطی نوت کر لیں ) مزاج بدلا، رواج بدلا، سماج بدلا ) بدل لکھا گیا ہے
بہت شکریہ ارشد بھائی، تدوین کر دیتا ہوں۔
 

فلسفی

محفلین
مادہ پرست میں د مشدد ہونا چاہیئے ۔اور کیوں کہ مادہ دوسرے معنوں میں مستعمل ہے اس لیے اسے بدل دیں ۔ تمہاری دنیا پرست ذہنوں سے کون الجھے ۔وغیرہ ۔
شکریہ عاطف بھائی اس طرف دھیان ہی نہیں گیا۔ اس میں سے کون سا مناسب ہے۔

کسی کے اخلاص کو کوئی غیر کیا سمجھتا
جہاں محبت کا دام اپنوں نے خود لگایا
یا
تہماری مطلب پرست دنیا سے کون الجھے
جہاں محبت کا دام اپنوں نے خود لگایا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شکریہ عاطف بھائی اس طرف دھیان ہی نہیں گیا۔ اس میں سے کون سا مناسب ہے۔
کسی کے اخلاص کو کوئی غیر کیا سمجھتا
جہاں محبت کا دام اپنوں نے خود لگایا
یا
تہماری مطلب پرست دنیا سے کون الجھے
جہاں محبت کا دام اپنوں نے خود لگایا
پہلا زیادہ بہتر ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
مادہ پرست پر میں نے بھی غور کیا تھا لیکن بعد میں بھول گیا.، اسی وقت مطلب پرست ذہن میں آیا تھا
بہر حال اب دوسرا متبادل اس سے بہتر ہے جیسا کہ سید عاطف علی کا مشورہ ہے
 
Top