برائے اصلاح

یہ اچھا وقت جو آئے، بُرا میں بھول جاتا ہوں
میرے اللہ میں تجھ کو یاد رکھتا ہوں، کبھی میں بھول جاتا ہوں

تجھے ہر وقت ہر لمحہ میں ہر دن یاد رہتا ہوں
میں مشکل سے نکل جاؤں تو تجھ کو بھول جاتا ہوں

میں گنہگاروں کی بستی میں ظلم کا تاج پہنے ہوں
برائی سوچتا ہوں جب، بھلائی بھول جاتا ہوں

میں ظالم ہوں میرے اللہ مجھے تُو کچھ ہدایت دے
میں نفرت یاد رکھتا ہوں، محبت بھول جاتا ہوں

میں اچھا ہوں میں سچا ہوں میں سب کو یہ دکھاتا ہوں
جو اندر کی غلاظت ہے میں اس کو بھول جاتا ہوں

تُو رازق ہے تُو خالق ہے میں یہ سب یاد رکھتا ہوں
تُو قاہر بھی ہے جابر بھی میں یہ سب بھول جاتا ہوں

دنیا بھی عجب کیا چیز ہے، میں اس میں مگن رہتا ہوں
کبھی مرنا بھی ہے مجھ کو، میں اس کو بھول جاتا ہوں

توبہ کر لے تُو بابر کہیں رسول اللہﷺ نہ یہ کہہ دیں
تُو مجھ کو بھول بیٹھا تھا، میں تجھ کو بھول جاتا ہوں
 
Top