برائے اصلاح:ٹوٹنا فلک سر پر، آگ زیرِ پا ہونا

عاطف ملک

محفلین
کافی عرصے سے یہ اشعار لکھ رکھے ہیں۔لیکن بہتری کی صورت نہیں بن رہی۔
آج اساتذہ کرام بالخصوص محترم الف عین اور محفلین کی خدمت میں اصلاح و تنقید کی امید کے ساتھ پیش کر رہا ہوں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کا منتظر ہوں۔

ٹوٹنا فلک سر پر، آگ زیرِ پا ہونا
موت سے بھی بد تر ہے، عشق کی سزا ہونا

جب خطا تھی اک پل کی، روگ عمر بھر کا کیوں؟
کیوں نظر ملائی تھی؟ تھا اگر خفا ہونا

دل ہے تو تمہاری شے،جاں ہے سو تمہاری ہے
اپنا دھن گنواؤ گے، میرا کیا برا ہونا

کیا غضب طریقہ ہے! تم نے کس سے سیکھا ہے؟
سب کے ساتھ رہنا اور، سب سے ہی جدا ہونا

رشک ہے فرشتوں کو، اس گھڑی سے خاکی پر
جب سے اس نے جانا ہے، درد آشنا ہونا

اب کے رسم یہ ٹھہری، ان کی دید کی عاطف
آنکھ کا چھلک پڑنا، زخمِ دل ہرا ہونا​

محترم محمد وارث
محترم سید عاطف علی
محترم محمد ریحان قریشی بھائی
محترم کاشف اسرار احمد بھائی
محترم جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب ( For Guest Appearance) :)
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو، مجے تو مکمل غزل درست لگ رہی ہے۔
شتر گربہ بھی غلط ہے، ریحان نے ’اس‘ سے مراد فرشتوں لئے ہیں، لیکن خاکی کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ (اگر میں شعر درست سمجھا ہوں تو۔۔۔)
بس دو باتیں ہی کہنا چاہتا ہوں۔
ٹوٹنا فلک سر پر، آگ زیرِ پا ہونا
÷÷زیرِ پا کے ساتھ ہندی ’آگ‘ ذرا فٹ نہیں لگ رہا، کیا اس کی جگہ ’شعلہ‘ کیا جا سکتا ہے؟

سب کے ساتھ رہنا اور، سب سے ہی جدا ہونا
۔۔۔سب کے ساتھ رہنا بھی، سب سے ہی جدا ہونا
دونوں میں کون سا مصرع بہتر ہو گا؟
 
سر درد آشنائی والی بات خاکی کی ہی کی ہے۔
شعلہ میرے ذہن میں نہیں آیا تھا۔
اور "سب کے ساتھ رہنا بھی،سب سے ہی جدا ہونا"
مجھے تو کوئی خاص فرق نہیں محسوس ہو رہا (n)
آپ جیسے اہلِ علم حضرات کو پتا ہو گا، "بھی" کر دیتا ہوں۔
اور آخر میں "میری غزل درست ہے۔۔۔۔۔:cry2::cry2::cry2:"
بہت شکریہ سر!
یہ خوشی کے آنسو ہیں :)
 
عاطف ملک

محفلین
الف عین سر۔۔۔۔۔۔
اس کو دیکھیں
کیا غضب طریقہ ہے، تم نے کس سے سیکھا ہے
سب کے ساتھ "رہ کر" بھی، سب سے ہی جدا ہونا

اور سر مطلع میں "عشق کی سزا ہونا" تعقید تو نہیں ہے؟
 
عظیم

محفلین
'ٹوٹنا فلک سر پر ' کیا محاورے کے خلاف نہیں ہو گیا بابا ؟ کہ آسمان ٹوٹتے سنا ہے میں نے ۔

اور تیسرے شعر میں 'میرا کیا برا ہونا' میں 'ہے' کی کمی محسوس ہو رہی ہے ۔

'کیا غضب طریقہ' کی بجائے 'کیا عجب طریقہ ہے' زیادہ بہتر لگ رہا ہے مجھے ۔
اور اسی طرح اگلے شعر میں 'جب سے اس نے جانا ہے' کی بجائے 'جب سے اس نے سیکھا ہے '

اور آخری شعر میں بھی 'آنکھ کا چھلک پڑنا' کی بجائے 'آنکھ کا چھلک جانا' اس کے علاوہ اگر پہلے مصرع میں ' عاطف' کی جگہ 'خاطر' لے آیا جائے تو شعر زیادہ واضح ہو جاتا ہے میرے خیال میں ۔

پانچھواں شعر بہت پسند آیا ۔ اور میری طرف سے بھی مبارک ہو عاطف بھائی خوشی کے آنسوؤں میں اضافہ مت کیجیے گا ۔

اچھی غزل ہے عاطف بھائی۔
عظیم بھائی کی گزارشات بھی ایک نظر دیکھ لیں۔
میں عظیم بھائی سے کافی حد تک متفق ہوں۔
اب کے رسم یہ ٹھہری، ان کی دید کی عاطف
آنکھ کا چھلک پڑنا، زخمِ دل ہرا ہونا
عظیم بھائی کے مشورے میں ایک اینٹ ہماری طرف سے بھی :
اب یہ رسم ہے عاطف، ان کے دید کی خاطر
آنکھ کا چھلک پڑنا، زخمِ دل ہرا ہونا !

باقی آپ بہتر سمجھتے ہیں۔
اچھی غزل کے لئے داد قبول کریں !
 
عاطف ملک

محفلین
'ٹوٹنا فلک سر پر ' کیا محاورے کے خلاف نہیں ہو گیا بابا ؟
میرے علم کے مطابق "فلک ٹوٹنا" بھی محاورتاً مصیبت آنے کے معانی میں استعمال ہوتا ہے۔
اور تیسرے شعر میں 'میرا کیا برا ہونا' میں 'ہے' کی کمی محسوس ہو رہی ہے
یہ کمی مجھے بھی محسوس ہوئی لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ "ہے" کے بغیر بھی ابلاغ ہو رہا ہے۔
'کیا غضب طریقہ' کی بجائے 'کیا عجب طریقہ ہے' زیادہ بہتر لگ رہا ہے مجھے ۔
"عجب" سے صرف تعجب ظاہر ہوتا ہے، "غضب" میں "تعریف" کا عنصر زیادہ ہے۔
اور اسی طرح اگلے شعر میں 'جب سے اس نے جانا ہے' کی بجائے 'جب سے اس نے سیکھا ہے
سیکھنا میں نے تو اس لیے استعمال نہیں کیا کہ "درد آشنائی" انسان کی سرشت میں ہے اور جو چیز سرشت میں ہو، وہ سیکھی یا سکھائی نہیں جاتی، دریافت ضرور کی جا سکتی ہے۔
اور آخری شعر میں بھی 'آنکھ کا چھلک پڑنا' کی بجائے 'آنکھ کا چھلک جانا' اس کے علاوہ اگر پہلے مصرع میں ' عاطف' کی جگہ 'خاطر' لے آیا جائے تو شعر زیادہ واضح ہو جاتا ہے میرے خیال میں ۔
اس میں وہ کیفیت ہے کہ جب تعلق ٹوٹ جانے کے بعد آپ اس شخص کو دیکھتے ہیں اور پرانی یادیں آپ کو رنجیدہ کرتی ہیں۔
جہاں تک محاورے کی بات ہے تو "آنکھ کا چھلک جانا" "چھلک اٹھنا" یا "چھلک پڑنا" مجھے خود ان کے متعلق شک ہے کہ کون سا استعمال کیا جائے۔
پانچھواں شعر بہت پسند آیا ۔ اور میری طرف سے بھی مبارک ہو عاطف بھائی خوشی کے آنسوؤں میں اضافہ مت کیجیے گا ۔
تعریف کے لیے بہت بہت شکریہ۔
آپ اتنا جذباتی کریں گے تو میں واقعی میں رو دوں گا :)
اچھی غزل ہے عاطف بھائی۔
عظیم بھائی کی گزارشات بھی ایک نظر دیکھ لیں۔
میں عظیم بھائی سے کافی حد تک متفق ہوں
تعریف کیلیے بہت شکریہ کاشف بھائی!
عظیم بھائی کی تفصیلی رائے پڑھی ہے اور بہت خوشی ہوئی کہ انہوں نے میری غزل کیلیے اتنا وقت نکالا۔
عظیم بھائی کے مشورے میں ایک اینٹ ہماری طرف سے بھی :
اب یہ رسم ہے عاطف، ان کے دید کی خاطر
آنکھ کا چھلک پڑنا، زخمِ دل ہرا ہونا !
اس کی وضاحت کر دی ہے کہ یہ دیدار کی طلب میں آنکھ نہیں چھلکی بلکہ دل جلائے جانے پر چھلکی ہے۔
اگر ان وضاحتوں کے بعد بھی آپ کو لگ رہا ہے کہ کوئی کمی ہے اشعار میں تو پھر یقیناً مجھے بہتر کرنا ہوں گے یہ اشعار۔
استادِ محترم الف عین بھی ایک نظر دیکھ کر اپنی رائے دے دیں۔اس کے بعد دیکھتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
عظیم کا مراسلہ اب حذف کر دیا گیا ہے اس لیے مجھے علم نہیں ہو سکا کہ انہوں نے کیا کہا ہے۔
یہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ بہتری کی گنجا ئش یقیناً ہوتی ہے۔ ہر شاعر کے اشعار کےبارے میں کہا جا سکتا ہے۔
محاوروں میں اتنی لچک ضرور ہوتی ہے کہ شاعر اپنی طرح استعمال کر سکے۔ آنکھ چھلک پڑنا درست کہا جا سکتا ہے، لیکن کوئی چھلک اٹھنا استعمال کرے تب بھی میں کم از کم اس کی اجازت دے دیتا ہوں، اور خواہ مخواہ کی استادی جھاڑنےکے لیے کبھی اعتراض نہیں کرتا۔یوں بھی مجھے تو تو تم لوگوں نے مسند استاذی پر بٹھا رکھا ہے، میں تو نہ جانے کب اٹھ کر بھاگ جاؤں ؟؟
 
الف عین

لائبریرین
یہ بات رہ گئی کہ اگر تم کو خود کسی مشورے میں واقعی بہتری محسوس ہورہی ہو تو قبول کرو ورنہ مشورےپر دھیان مت دو۔
 
عظیم کا مراسلہ اب حذف کر دیا گیا ہے اس لیے مجھے علم نہیں ہو سکا کہ انہوں نے کیا کہا ہے۔
مراسلہ تو موجود ہے استادِ محترم
'ٹوٹنا فلک سر پر ' کیا محاورے کے خلاف نہیں ہو گیا بابا ؟ کہ آسمان ٹوٹتے سنا ہے میں نے ۔

اور تیسرے شعر میں 'میرا کیا برا ہونا' میں 'ہے' کی کمی محسوس ہو رہی ہے ۔

'کیا غضب طریقہ' کی بجائے 'کیا عجب طریقہ ہے' زیادہ بہتر لگ رہا ہے مجھے ۔
اور اسی طرح اگلے شعر میں 'جب سے اس نے جانا ہے' کی بجائے 'جب سے اس نے سیکھا ہے '

اور آخری شعر میں بھی 'آنکھ کا چھلک پڑنا' کی بجائے 'آنکھ کا چھلک جانا' اس کے علاوہ اگر پہلے مصرع میں ' عاطف' کی جگہ 'خاطر' لے آیا جائے تو شعر زیادہ واضح ہو جاتا ہے میرے خیال میں ۔

پانچھواں شعر بہت پسند آیا ۔ اور میری طرف سے بھی مبارک ہو عاطف بھائی خوشی کے آنسوؤں میں اضافہ مت کیجیے گا ۔

الف عین

لائبریرین
اوہو، نہ جانے کیوں عظیم نظر انداز کردہ رکن فلیگ کر دیے گئے۔ معاف کر دو @عظیم۔ نظر انداز کردہ لڑیاں تو دیکھی تھیں، لیکن یہ مجھے اب پتہ چلا کہ واقعی نظر انداز ارکان بھی ہو سکتے ہیں۔ حالاکہ ایسی بات نہیں تھی، کچھ دن پہلے ہی عظیم نے کہیں کچھ پوسٹ کیاتھا تو مجھے نظر آیا تھا ان کا کمینٹ۔
 
عظیم

محفلین
معذرت کہ مجھے ہرگز علم نہیں تھا ان سب باتوں کا ۔ البتہ عاطف ملک بھائی کا جواب آنے کے بعد میں بھی کچھ ایسا ہی لکھنے والا تھا ۔
یہ بات رہ گئی کہ اگر تم کو خود کسی مشورے میں واقعی بہتری محسوس ہورہی ہو تو قبول کرو ورنہ مشورےپر دھیان مت دو۔
اور اس کے ساتھ یہ بھی اضافہ کرنا تھا کہ میں خود ایک طالب علم ہوں میری رائے کو اتنی اہمیت مت دیجیے ۔
لیکن یہ سوچ کر رک گیا کہ بابا ہی کچھ فرما دیں گے ۔ نعوذ باللہ میرا مقصد کسی طرح کی استادی دکھانا نہیں بلکہ اپنے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا تھا ۔
اور ایک آخری بات کہ اس مراسلے کی ضرورت بھی اس لیے محسوس کی کہ شاید بابا نے بھی یہ خیال کیا کہ میں کسی طرح کی استادی دکھا رہا ہوں ۔
 
عاطف ملک

محفلین
معذرت کہ مجھے ہرگز علم نہیں تھا ان سب باتوں کا ۔ البتہ عاطف ملک بھائی کا جواب آنے کے بعد میں بھی کچھ ایسا ہی لکھنے والا تھا ۔

اور اس کے ساتھ یہ بھی اضافہ کرنا تھا کہ میں خود ایک طالب علم ہوں میری رائے کو اتنی اہمیت مت دیجیے ۔
لیکن یہ سوچ کر رک گیا کہ بابا ہی کچھ فرما دیں گے ۔ نعوذ باللہ میرا مقصد کسی طرح کی استادی دکھانا نہیں بلکہ اپنے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا تھا ۔
اور ایک آخری بات کہ اس مراسلے کی ضرورت بھی اس لیے محسوس کی کہ شاید بابا نے بھی یہ خیال کیا کہ میں کسی طرح کی استادی دکھا رہا ہوں ۔
عظیم بھائی!
آپ کی رائے سے مجھے تو بہت کچھ معلوم ہوا۔
اور جہاں تک استادی دکھانے کی بات ہے تو میرا نہیں خیال کہ کم از کم مرے دل میں آپ کے متعلق ایسا کچھ گمان تھا۔
اصلاح کا سیکشن ہے ہی اس لیے کہ اشعار پر تعمیری بحث ہو سکے اور بہتری لائی جا سکے۔
سلامت رہیں اور یہ خیال رہے کہ اب مجھے آپ کی رائے کا انتظار رہا کرے گا :)
 
عظیم

محفلین
نہیں عظیم مجھے تم پر فخر ہے۔ ہر جگہ بنا جھجک کے اپنے کمنٹس پوسٹ کرو تو مجھے خوشی ہو گی۔
مجھے بھی خوشی ہے بابا کہ میں آپ کی توقعات پر پورا اترا ہوں ( اب تک ) الحمد للہ ۔ اور جھجک واقعی رہتی ہے بابا کہ آپ کی اس بات کا جواب میں آج دے رہا ہوں ۔
 
Top