برائے اصلاح و رہنمائی

الف عین صاحب

گلوں کے خون سے رنگیں گلستاں کون دیکھے گا
مرے کشمیرمیں جشن-بہاراں کون دیکھے گا

شہیدوں کے لہو سے مہر تاباں کون دیکھے گا
شب -دیجور میں صبح-درخشاں کون دیکھے گا

نہ جانے کتنے ہی احباب کی یادوں کا مدفن ہے
ہمارے سینے میں شہر-خموشاں کون دیکھے گا

یہی حسرت زمانے سے ہمیں جانے نہیں دیتی
ہمارے بعد یہ رنگ-گلستاں کون دیکھے گا !

کسی کی آنکھ میں ذوق-نظارہ ہی نہیں باقی
وفور-شوق سے پھر حسن -جاناں کون دیکھے گا

منور ہو گئی شمع صداقت کی اگر ظالم
ترے جھوٹے بھلا پھر عہد و پیماں کون دیکھے گا

قبور-اغنیاپر پھول ہیں اور فاتحہ خوانی
مگر عابد سوئے گور-غریباں کون دیکھے گا
 
الف عین

لائبریرین
گلوں کے خون سے رنگیں گلستاں کون دیکھے گا
مرے کشمیرمیں جشن-بہاراں کون دیکھے گا
.. درست، جس کشمیر کا ذکر بھی ہو، یعنی ہندوستان کے حساب سے مقبوضہ کشمیر POK یا پاکستان کے حساب سے مقبوضہ کشمیر J&K!

شہیدوں کے لہو سے مہر تاباں کون دیکھے گا
شب -دیجور میں صبح-درخشاں کون دیکھے گا
.. واضح نہیں کہ کیا کہنا چاہ رہے ہو

نہ جانے کتنے ہی احباب کی یادوں کا مدفن ہے
ہمارے سینے میں شہر-خموشاں کون دیکھے گا
... درست

یہی حسرت زمانے سے ہمیں جانے نہیں دیتی
ہمارے بعد یہ رنگ-گلستاں کون دیکھے گا !
... درست، البتہ کن معنوں میں؟ رنگ نظارہ مثبت یا منفی معانی میں؟

کسی کی آنکھ میں ذوق-نظارہ ہی نہیں باقی
وفور-شوق سے پھر حسن -جاناں کون دیکھے گا
.. درست

منور ہو گئی شمع صداقت کی اگر ظالم
ترے جھوٹے بھلا پھر عہد و پیماں کون دیکھے گا
.. پہلا مصرع بحر سے خارج ہے، شاید 'شمعا' سے تقطیع کیا گیا ہے، شمع کا م اور ع دونوں ساکن ہیں۔ شمع کی بجائے سورج یا چاند بھی روشن کیا جا سکتا ہے
دوسرا مصرع رواں نہیں
بھلا پھر تیرے جھوٹے.....
بہتر ہو گا

قبور-اغنیاپر پھول ہیں اور فاتحہ خوانی
مگر عابد سوئے گور-غریباں کون دیکھے گا
.. اغنیا کن معنوں میں؟ فاتحہ خوانی قبر پر 'رکھی' تو نہیں جاتی. کی جاتی ہے
اس کے علاوہ 'سوئے' کی واو کا طویل کھنچنا بھی درست نہیں
 
بہت نوازش سر۔۔ جزاک اللہ
 
Top