برائے اصلاح و رہنمائی

الف عین صاحب

منقبت پیر کرم شاہ رٹہ شریف

ہر حال میں سنت ہی سینے سے لگائی ہے
سادات کی، دنیا میں توقیر بڑھائی ہے

اے پیر کرم شہ جی توحید کے نغموں سے
پر کیف فضا تم نے رٹہ میں بسائی ہے

تفسیر شریعت کی ،تفسیر طریقت کی
اک شکل-مجسم میں دنیا کو دکھائی ہے

مخمور ہوئ جس سے وادی سبھی سینوں کی
وہ عشق-محمد کی مے تم نے پلائی ہے

جس نے سبھی بستی کو پرنور بناڈالا
سرکار کی الفت کی وہ شمع جلائی ہے

انداز- فقیری میں تبلیغ -شریعت سے
گمراہ زمانے کو سیدھی رہ دکھائی ہے

اک نظر -کرم کردو سب پر نبی کے صدقے
مخلوق زمانے کی دہلیز پہ آئی ہے

خود لوگ نہیں عابد یوں در پہ چلے آئے
روحانی کشش ہے یہ جو کھینچ کے لائی ہے
 
آخری تدوین:
اے پیر کرم شہ جی توحید کے نغموں سے
پر کیف فضا تم نے رٹہ میں بسائی ہے
پیر کرم شاہ صاحب کون، غالبًا آپ ضیاءالاسلام پیر کرم شاہ صاحب رضی اللّہ عنہ مصنّف ضیاء القرآن کی بات کر رہے ہیں۔ان کا رٹّہ("ٹ"مشدّد ہوگی) سے کیا خاص تعلق ہے۔
 
پیر کرم شاہ صاحب کون، غالبًا آپ ضیاءالاسلام پیر کرم شاہ صاحب رضی اللّہ عنہ مصنّف ضیاء القرآن کی بات کر رہے ہیں۔ان کا رٹّہ("ٹ"مشدّد ہوگی) سے کیا خاص تعلق ہے۔
نہیں یہ الگ ہیں ۔۔ پیر کرم شاہ صاحبہ الگ یہ کشمیر کے رٹہ کے مقام پر ان کا مزار ہے رٹہ ٹ متشدد ہے
 
اسّلام علیکم
عابد علی صاحب میرے خیالِ خام کے تحت نہ وادی مخمور ہوتی نہ سینہ، سینے کے اندر دل مخمور ہو تا ہے۔
ایک جام نے کر دی ہے ذرخیز زمیں دلکی

زرخیز بھی نہیں ہوتی دل کی زمیں جام سے ۔۔ مخمور ہی ہو گی
 
جس نے سبھی بستی کو پرنور بناڈالا
سبھی لوگوں کرسکتے ہیں۔ یہاں محل ساری بستی یا سبھی بستی والوں کا ہے۔

گمراہ زمانے کو سیدھی رہ دکھائی ہے

اک راہ دکھائی ہے

اک نظر -کرم کردو سب پر نبی کے صدقے
اس مصرع میں بدر بھائی کی تجویز خوب ہے

اک نظرِ کرم فرما صدقے میں محمد کے
یا
اک نظرِ کرم کیجے سرکار کے صدقے میں
 
نہیں یہ الگ ہیں ۔۔ پیر کرم شاہ صاحبہ الگ یہ کشمیر کے رٹہ کے مقام پر ان کا مزار ہے رٹہ ٹ متشدد ہے
ان پیر صاحب رحمۃ اللہ کے متعلق جاننے کی خواہش پیدا ہو گئی ہے۔
زرخیز بھی نہیں ہوتی دل کی زمیں جام سے ۔۔ مخمور ہی ہو گی
ہم طالبِ علم ہیں۔استاذ بہتر بتا سکینگے۔
 
ان پیر صاحب رحمۃ اللہ کے متعلق جاننے کی خواہش پیدا ہو گئی ہے۔

جی جی ۔۔۔ انشاءاللہ ۔۔ جن کی آپ بات کرتے ہیں پیر کرم شاہ رحمت اللہ کی ماشاءاللہ ان کی بہت خدمات ہیں میں اکثر ضیا القرآن ہی پڑھتا ہوں وہ بہت عظیم انسان تھے بھیرہ شریف والے مگر وہ سادات نہیں ہیں
 
الف عین

لائبریرین
مخمور تو پینے والے ہوتے ہیں، نہ سینے، نہ وادی نہ دل۔ یہ مصرع بدل دیں یا شعر ہی غزل بدر کر دیا جائے
اک نظر -کرم کردو سب پر نبی کے صدقے
نبی کی ی کے اسقاط کی وجہ سے بدر القادری نے مشورہ دیا ہے، لیکن یہ کسی نے نہیں غور کیا کہ نظر کے تلفظ میں ظ مفتوح ہے۔ ساکن والا نذر ہے، 'حج کا ثواب نزر کروں گا حضور کی' والا۔ یہ مصرع بھی بدلا جائے
باقی ٹھیک ہی ہے
 
مخمور ہوئے جس سے سب لوگ زمانے کے ۔

نظر ر کی زیر کی وجہ سے ظ ساکن نہیں ہو گی
 
مخمور تو پینے والے ہوتے ہیں، نہ سینے، نہ وادی نہ دل۔ یہ مصرع بدل دیں یا شعر ہی غزل بدر کر دیا جائے
اک نظر -کرم کردو سب پر نبی کے صدقے
نبی کی ی کے اسقاط کی وجہ سے بدر القادری نے مشورہ دیا ہے، لیکن یہ کسی نے نہیں غور کیا کہ نظر کے تلفظ میں ظ مفتوح ہے۔ ساکن والا نذر ہے، 'حج کا ثواب نزر کروں گا حضور کی' والا۔ یہ مصرع بھی بدلا جائے
باقی ٹھیک ہی ہے
اُستاذ بہتر جانتے ہیں۔
لیکن میری علمِ ناقص کے مطابق اضافت لگنے بعد "نَظَر" کا "ظ" ساکن ہو جائے گا۔
میں غلط ہوں تو استاذ تنسیخ فرما دیں۔
 
اُستاذ بہتر جانتے ہیں۔
لیکن میری علمِ ناقص کے مطابق اضافت لگنے بعد "نَظَر" کا "ظ" ساکن ہو جائے گا۔
میں غلط ہوں تو استاذ تنسیخ فرما دیں۔
استاد تو پہلے ہی بتا چکے ہیں :)
اضافت سے حروف کی حرکات پر کوئی فرق نہیں پڑتا. بعض حضرات تسکین اوسط کے عروضی قاعدے سے اس کا جواز پیدا کرتے ہیں جو کہ درست نہیں.
 
Top