برائے اصلاح :نظم آرزوئیں

اچھی نظم ہے، بس پیڑ کے لئے موٹے کے بجائے کوئی اور وصف موزوں کر لیں.

اسکے علاوہ مصرعوں کی تشکیل و تکسیر پر بھی نظر ثانی کیجیے.
ننھی منی کے بعد آرزوئیں بھی اسی مصرعے میں رکھیں.
 
یاسر بھائی سمجھنے کے لئے عرض کر رہا ہوں ۔اس قسم کی نظم یا غزل کے لئے کیا اصول و قوائد ہوتے ہیں ۔کیا سارے جملے کسی ایک ہی بحر میں ہونا ضروری نہیں ۔کیا بات میں ربظ ہونا کافی ہے۔ کیا نظم کے مختصر ہونے یا طویل ہونے کا کچھ تعلّق ہے یا نہیں۔ ماشاءاللہ اتنی کم عمری میں ہی بہت اچھا لکھتے ہیں۔آپ کی عمر کے بچوں کو بیٹا کہنے کو دل کرتا ہے مگر ڈرتا ہوں کہ ایک صاحب نے غصّہ کر کر لیا تھا۔میں نے کبھی آزاد نظم نہیں لکھی لکنا چاہتا ہوں ،اس لئے سمجھنا چاہتا ہوں ، میرے سوالوں کا بُرا مت ماننا -- شکریہ
 
ارشد چوہدری بھائی! یہ اردو نظم کی ایک قسم ہے جو ردیف قافیہ کی بندش سے آزاد ہے۔ اس میں شاعر کچھ اراکین چن لیتا ہے اور پھر ان ہی کی تکرار سے مصرعے بنتے ہیں۔ کسی مصرع میں ایک بار کسی مصرع میں ایک سے زیادہ مرتبہ اس مجموعہ اراکین کی تکرار جاری رہتی ہے۔ مثال کے طور پر ہماری نظم دیکھیے جس میں ہم نے فاعلاتن کی تکرار کی ہے۔

مرزا غالب کا ایک خط منشی ہرگوپال تفتہ کے نام

امید ہے کچھ سمجھا پائے ہیں۔ عنقریب اساتذہ توجہ دے کر مزید سمجھائیں گے۔
 
یاسر علی

محفلین
یاسر بھائی سمجھنے کے لئے عرض کر رہا ہوں ۔اس قسم کی نظم یا غزل کے لئے کیا اصول و قوائد ہوتے ہیں ۔کیا سارے جملے کسی ایک ہی بحر میں ہونا ضروری نہیں ۔کیا بات میں ربظ ہونا کافی ہے۔ کیا نظم کے مختصر ہونے یا طویل ہونے کا کچھ تعلّق ہے یا نہیں۔ ماشاءاللہ اتنی کم عمری میں ہی بہت اچھا لکھتے ہیں۔آپ کی عمر کے بچوں کو بیٹا کہنے کو دل کرتا ہے مگر ڈرتا ہوں کہ ایک صاحب نے غصّہ کر کر لیا تھا۔میں نے کبھی آزاد نظم نہیں لکھی لکنا چاہتا ہوں ،اس لئے سمجھنا چاہتا ہوں ، میرے سوالوں کا بُرا مت ماننا -- شکریہ

شکریہ ارشد ڈھیروووووووں محبتیں دینے کا۔
کوئی بات نہیں ۔میں ابھی بچہ ہی ہوں۔کوئی بیٹا کہہ کر پکارے مجھے اس سے بھی زیادہ اچھا لگتا ہے۔
میری عمر بھی بھی انیس بیس سال کی ہے۔

آزاد نظم
یہ صنف صرف قافیہ اور ردیف سے آزاد ہوتی ہے۔ بحر اور اوزان سے نہیں۔اس میں خیال بھی مسلسل ہوتا ہے اور نظم عنوان پر ہی لکھی جاتی ہے۔
کوئی بھی ایک ارکان لے لیں۔
جیسے
فاعلاتن
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فا
علاتن فاعلاتن فاع
لاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
فاعلاتن فاعلاتن فاعلات
اس طرح سے اس کی ترتیب ہوتی ہے ۔
باقی اساتذہ راہنمائی کر دیں گے۔۔
 
یاسر علی

محفلین
فاعلاتن
اب دیکھئے جناب!
آرزوئیں

جس طرح مضبوط اونچے
پیڑ کے سائے میں
اکثر ننھے منے پودے مر جاتے ہیں
سو ایسے مری
عشق کے سائے میں اکثر
ننھی منی آرزوئیں
مر گئیں ہیں۔۔
یاسر علی میثم
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
سو ایسے مری
عشق کے سائے میں اکثر
یہ دونوں مصرعے سمجھ میں نہیں آئے

ننھی منی آرزوئیں
مر گئیں ہیں۔۔
.. 'مر گئی ہیں' درست ہو گا، یا صرف مر گئیں، بغیر 'ہیں' کے درست ہو گا
 
یاسر علی

محفلین
الف عین
دیکھئے جناب!
آرزوئیں

جس طرح مضبوط اونچے
پیڑ کے سائے میں
اکثر ننھے منے پودے مر جاتے ہیں
میری
اس طرح سے

عشق کے سائے میں ساری
ننھی منی آرزوئیں
مر گئی ہیں۔۔

یا
عشق کے سائے میں
ننھی منی آرزوئیں
مر گئی ہیں۔
 
آخری تدوین:

یاسر علی

محفلین
Top