برائے اصلاح (فعلن فعولن فعلن فعولن)

نوید ناظم

محفلین
اُس کو بھلانا اچھا رہے گا؟
سچ سچ بتانا اچھا رہے گا؟

ہم کو ضرورت ہے روشنی کی
گھر کو جلانا اچھا رہے گا؟

ہم چھوڑ جائیں گے اِس کو یارو
پھر یہ زمانہ اچھا رہے گا!!

گزرے تو سوچا ملتے چلیں ہم
ہاں' یہ بہانہ اچھا رہے گا

یوں کہتے ہیں مجھ کو دیکھ کر وہ
اِس کو ستانا اچھا رہے گا

تشہیر بھی ہو سکتی ہے غم کی
لیکن چھپانا اچھا رہے گا
 

الف عین

لائبریرین
یہ بحر بھی ایسی ہی ہے کہ اس کے دو حصے ہوتے ہیں، دونوں میں بات مکمل ہو تو بہتر ہے، اس سے روانی میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے۔
 
Top