1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

برائے اصلاح - زندگی اس مے کدے کا نام ہے

فلسفی نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 7, 2019

ٹیگ:
  1. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,583
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذراش ہے۔

    زندگی اس مے کدے کا نام ہے
    عمرِ رفتہ جس کا خالی جام ہے

    اہلِ ظاہر کا وہاں کیا کام ہے
    جس جگہ نعرہ انا الحق عام ہے

    جلد بازو! دیکھ کر کاٹو ذرا
    میرے سر پر قیمتی انعام ہے

    اصل میں ہے ان کی آنکھوں کا قصور
    زاہدو! یہ مے یونہی بدنام ہے

    ساحلوں کو چومتی ہے بار بار
    موجِ دریا پر عجب الزام ہے

    چاند سے پہلے چلے جانا عزیز!
    دو گھڑی ٹھہرو ابھی تو شام ہے

    شمع سے لپٹی ہے پروانے کی راکھ
    عشق کا تکلیف دہ انجام ہے

    دیکھ اِس مردے کے چہرے کی طرف
    پڑھ جو عبرت کے لیے پیغام ہے

    نفس کو قابو میں رکھ بس موت تک
    بعد اس کے فلسفیؔ آرام ہے​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,523
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    کوئی تکنیکی غلطی تو محسوس نہیں ہوتی
    چاند سے پہلے چلے جانا مراد؟ چاند نکلنے سے پہلے یا چاند ڈھلنے کے بعد؟ اس بیانیہ سے کنفیوژن ہوتا ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,583
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    شکریہ سر

    سر مجھے تو یہ کنفیوژن زیادہ لطف دے رہا ہے جس کا آپ نے ذکر کیا گو شعر کہتے ہوئے میں نے چاند کے رخصت ہونے کی بات سوچی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر