برائے اصلاح : جتنا سمجھا تھا مجھے اس نے برا، اتنا نہ تھا

مقبول

محفلین
محترم الف عین صاحب
اور دیگر اساتذہ کرام و احباب سے اصلاح کی درخواست ہے

جتنا سمجھا تھا مجھے اس نے برا، اتنا نہ تھا
اور جتنی دی سزا میرا گُنہ اتنا نہ تھا

جبر کی دیوار نے ہم کو نہیں ملنے دیا
اس کے میرے دل میں ورنہ فاصلہ اتنا نہ تھا

مجھ کو دوزخ مل گئی جُرمِ محبت کے سبب
نامہ تو اعمال کا میرا سِیَہ اتنا نہ تھا

ہوش میں نے کھوئے اپنے پی کے اس کی آنکھ سے
ساقیوں کے ساغروں میں تو نشہ اتنا نہ تھا

جتنا بے دردی سے لوٹا مجھ کو ہمدردوں نے ہے
رہزنوں کے میں کبھی ہاتھوں لُٹا اتنا نہ تھا

کر دیا جلدی بھسم اپنوں کی پھونکوں نے مجھے
لَو ابھی باقی تھی میری، میں بجھا اتنا نہ تھا

مان جاتا بات اس کی، کرتا وُہ اصرار گر
میں خفا اس سے تو تھا لیکن خفا اتنا نہ تھا

کیوں تامل ہوتا میرےقتل کرنے میں اسے
جانتا تھا وُہ کہ میرا خوں بہا اتنا نہ تھا

ہجر کی گھاٹی سے بھی آخر نکل آیا ہوں میں
امتحاں مشکل تو تھا شاید کڑا اتنا نہ تھا

اس نے ہی مقبول یونہی خوف طاری کر لیے
ہاتھ میرا تھامے رکھنا ، مسئلہ اتنا نہ تھا
 
الف عین

لائبریرین
پہلے قافیے کی بابت
سیہ، گنہ والے الفاظ میں ہ واضح تلفظ بھی کی جاتی ہے، اور یہ مکمل الفاظ نہیں ہیں ( سہاہ، گناہ مکمل الفاظ )، الف کے طور پر اسے استعمال نہیں کیا جاتا جس طرح نشہ، مسئلہ، چنانچہ یہ دونوں قوافی درست، لیکن گنہ سیہ نہیں
جتنا سمجھا تھا مجھے اس نے برا، اتنا نہ تھا
اور جتنی دی سزا میرا گُنہ اتنا نہ تھا
.... قافیہ؟

جبر کی دیوار نے ہم کو نہیں ملنے دیا
اس کے میرے دل میں ورنہ فاصلہ اتنا نہ تھا
.. ٹھیک

مجھ کو دوزخ مل گئی جُرمِ محبت کے سبب
نامہ تو اعمال کا میرا سِیَہ اتنا نہ تھا
... قافیہ؟

ہوش میں نے کھوئے اپنے پی کے اس کی آنکھ سے
ساقیوں کے ساغروں میں تو نشہ اتنا نہ تھا
.. نشہ اس تلفظ سے بھی بہت لوگ استعمال کرتے ہیں، اس لئے چل سکتا ہے،
ہوش کھوئے کے بیانیے سے بہتر ہے کہ کھو دئے یا ہوش میرے کھو گئے بہتر ہو گا،
ساقیوں کے ساغروں سے 'مے کدوں کے ساغروں' بہتر ہو گا۔

جتنا بے دردی سے لوٹا مجھ کو ہمدردوں نے ہے
رہزنوں کے میں کبھی ہاتھوں لُٹا اتنا نہ تھا
...دونوں مصرعے پھر الفاظ بدل کر کہو، ترتیب میں پہلے مصرع میں 'ہے' اور دوسرے میں 'ہاتھوں' کی ترتیب درست نہیں لگ رہی

کر دیا جلدی بھسم اپنوں کی پھونکوں نے مجھے
لَو ابھی باقی تھی میری، میں بجھا اتنا نہ تھا
.. درست

مان جاتا بات اس کی، کرتا وُہ اصرار گر
میں خفا اس سے تو تھا لیکن خفا اتنا نہ تھا
.. وہ اگر اصرار کرتا، مان جاتا اس کی بات
بہتر ہو گا روانی میں

کیوں تامل ہوتا میرےقتل کرنے میں اسے
جانتا تھا وُہ کہ میرا خوں بہا اتنا نہ تھا
.. درست

ہجر کی گھاٹی سے بھی آخر نکل آیا ہوں میں
امتحاں مشکل تو تھا شاید کڑا اتنا نہ تھا
... درست

اس نے ہی مقبول یونہی خوف طاری کر لیے
ہاتھ میرا تھامے رکھنا ، مسئلہ اتنا نہ تھا
... واضح نہیں ہوا، واضح کر کے پھر کہو
 
اصلاح کے لیے شکر گُذار ہوں
تبدیل شدہ مطلع اور مقطع، اور تصیح شدہ اشعار پیش خدمت ہیں

عشق میرا شہر سے کوئی چھُپا اتنا نہ تھا
جتنا میں تھا کوئی بھی اس پر فدا اتنا نہ تھا

مجھ کو دوزخ مل گئی جُرمِ محبت کے سبب
نامہ تو اعمال کا میرا برا اتنا نہ تھا

ہوش میرے کھو گئے تھے پی کے اس کی آنکھ سے
مَے کدوں کے ساغروں میں تو نشہ اتنا نہ تھا

جتنا بے دردی سے ہمدردوں نے لوٹا ہے مجھے
رہزنوں کے ہاتھ سے بھی میں لُٹا اتنا نہ تھا

وہ اگر اصرار کرتا، مان جاتا اس کی بات
میں خفا اس سے تو تھا لیکن خفا اتنا نہ تھا

خوف تھا مقبول اس کو ، دیکھتا کوئی نہ ہو
ہاتھ میرا تھامے چلنا ، مسئلہ اتنا نہ تھا
 
الف عین

لائبریرین
مطلع اب بھی پسند نہیں آیا
نامہ تو اعمال کا میرا برا اتنا نہ تھا
بہتر ہے اگر یوں کہا جائے
نامۂ اعمال میرا گو برا اتنا نہ تھا
گو کی وجہ سے 'ورنہ' کی کمی پوری ہو سکتی ہے۔ اور اعمال کے نامے کی عجیب ترکیب سے بھی بچا جا سکتا ہے
ہاتھ میرا تھامے چلنا...
بھی رواں نہیں
تھام لینا ہی کہا جا سکتا ہے
باقی درست
 
سر الف عین
یہ دیکھیے
اک مرا دیوانہ پن اس سے جُڑا اتنا نہ تھا
کون تھا جو شہر میں اس پر فدا اتنا نہ تھا

دور کرنا چاہتا تھا دل مرے کا اضطراب
خود علاجِ درد تھا وہ ، جانتا اتنا نہ تھا

اس نے آنکھوں سے پلائی تو ہوا مدہوش میں
مَے کدوں کے ساغروں میں تو نشہ اتنا نہ تھا

مسئلہ مقبول یہ تھا، دیکھتا کوئی نہ ہو
اس کا میرے ساتھ چلنا ، مسئلہ اتنا نہ تھا
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
درست ہو گئے ہیں اشعار لیکن
دور کرنا چاہتا تھا دل مرے کا اضطراب
تمہیں رواں لگتا ہے؟
میرے دل کا اضطراب
یا
دل کا میرے اضطراب
کر دو
 
مقبول

محفلین
سر الف عین
یہ دیکھیے
اک مرا دیوانہ پن اس سے جُڑا اتنا نہ تھا
کون تھا جو شہر میں اس پر فدا اتنا نہ تھا

دور کرنا چاہتا تھا دل مرے کا اضطراب
خود علاجِ درد تھا وہ ، جانتا اتنا نہ تھا

اس نے آنکھوں سے پلائی تو ہوا مدہوش میں
مَے کدوں کے ساغروں میں تو نشہ اتنا نہ تھا

مسئلہ مقبول یہ تھا، دیکھتا کوئی نہ ہو
اس کا میرے ساتھ چلنا ، مسئلہ اتنا نہ تھا
سر الف عین
رہنمائی فرمانے کا بہت شکریہ
 
Top