برائے اصلاح :تیری تصویر جب نظر آئی

یاسر علی

محفلین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:


تیری تصویر جب نظر آئی
آنکھ اشکوں سے میری بھر آئی

ایک تتلی مرے دریچے پر
دیکھ کر پھول کو اتر آئی

تیری خوشبو سے گھر مہک اٹھا
جب بھی تو بال کھول کر آئی

چاند کل آسماں پہ نکلا تھا
چاندنی میرے بام پر آئی

کم سنی میں الم کی وادی سے
زندگانی مری گزر آئی

میں اسے دور چھوڑ آیا تھا
کس طرح بے بسی ادھر آئی

تُو مری زندگی میں آئی جب
تو مری زندگی سنور آئی

منہ لگانا نہیں ہے اب میں نے
یاد میثم تری اگر آئی
یاسر علی میثم
 
کم سنی میں الم کی وادی سے
زندگانی مری گزر آئی
الم کی وادی کے بجائے دکھوں کی وادی زیادہ مناسب رہے شاید.

تُو مری زندگی میں آئی جب
تو مری زندگی سنور
سنور آنا میرے خیال میں قرین محاورہ نہیں.

منہ لگانا نہیں ہے اب میں نے
یاد میثم تری اگر آئی
یہ "میں نے" اردو میں اچھا نہیں سمجھا جاتا. دوسرے یہ کہ یاد کو منہ نہ لگانا بھی عجیب سی بات اور بہت کرخت بیان لگتا ہے.
 

الف عین

لائبریرین
سنور آنا محاورہ تو نہیں مگر برداشت کیا جا سکتا ہے
منہ لگانے والا مصرع یوں کیا جا سکتا ہے
میں اسے منہ لگانے والا نہیں
یا
اس کو منہ بھی لگانے والا نہیں یا
اس کو منہ بھی نہیں لگاؤں گا
 

یاسر علی

محفلین
الم کی وادی کے بجائے دکھوں کی وادی زیادہ مناسب رہے شاید.


سنور آنا میرے خیال میں قرین محاورہ نہیں.


یہ "میں نے" اردو میں اچھا نہیں سمجھا جاتا. دوسرے یہ کہ یاد کو منہ نہ لگانا بھی عجیب سی بات اور بہت کرخت بیان لگتا ہے.
بہت بہت شکریہ راحل صاحب!
 

یاسر علی

محفلین
اصلاح کے بعد
الف عین
تیری تصویر جب نظر آئی
آنکھ اشکوں سے میری بھر آئی

ایک تتلی مرے دریچے پر
دیکھ کر پھول کو اتر آئی

تیری خوشبو سے گھر مہک اٹھا
جب بھی تو بال کھول کر آئی

چاند کل آسماں پہ نکلا تھا
چاندنی میرے بام پر آئی

کم سنی میں دکھوں کی وادی سے
زندگانی مری گزر آئی

میں اسے دور چھوڑ آیا تھا
کس طرح بے بسی ادھر آئی

وہ مری زندگی میں آئی جب
تو مری زندگی سنور آئی

اس کو منہ بھی نہیں لگاؤں گا
یاد میثم تری اگر آئی
 
Top