برائے اصلاح : بہت دنوں سے کسی شخص سے خفا ہوں میں (١ )

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

§§§§§§§§§

بہت دنوں سے کسی شخص سے خفا ہوں میں
مگر یہ بات تمہیں کیوں بتا رہا ہوں میں ؟

"گمان" "گویا" ہے ، "لیکن" غلط ہو یہ "شاید"
یہی ، کہ "یعنی" بڑا جونؔ ایلیا ہوں میں !

ہماری روح کو پیدا کیا گیا تھا جب
اُسی گھڑی سے تٗو میری ہے اور تِرا ہوں میں

تِری تلاش ، مِری زندگی کا حاصل ہے
تِری تلاش میں ہر سانس پھر رہا ہوں میں

ہے اس کے پیچھے کئی سال کی کڑی محنت
دو ایک دن میں تو شاعر نہیں بنا ہوں میں
یا
تھا شاعری سے لگاؤ مجھے لڑکپن سے
کہ اتفاق سے شاعر نہیں بنا ہوں میں

کبھی تو کوئی یہ کہتا ، گلے لگا کے مجھے !
تجھے جو درد ہے ، اُس درد کی دوا ہوں میں

اگر یہ پیار نہیں ہے ، تو پھر کہو کیا ہے ؟
تمہارے بارے میں کیوں اتنا سوچتا ہوں میں ؟

یہ اور بات کہ سُن کر یقیں نہ آئے تجھے
مگر یہ سچ ہے مِری جان ! بے وفا ہوں میں

یہ کہہ کے اپنا تعارف کراتا ہوں اشرف !
کہ خاکسار ہوں ، اک بندۂ خدا ہوں میں
 
یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم اشرف بھائی کیسے ہیں .

کوشش یہی ہوتی ہے کہ آپ کی وہ غزل جو پسند آئے اس پہ تبصرہ کروں یا جس کلام کے متعلق دل میں کوئی تجویز آئے وہ پیش کروں ۔
بہت دنوں سے کسی شخص سے خفا ہوں میں
مگر یہ بات تمہیں کیوں بتا رہا ہوں میں ؟
واہ۔خوب ۔
گمان" "گویا" ہے ، "لیکن" غلط ہو یہ "شاید"
یہی ، کہ "یعنی" بڑا جونؔ ایلیا ہوں میں !
فارسی الفاظ کے آخر سے حروف علت گرانا ایسا برا بھی نہیں اگر روانی مجروح نہ ہو۔لیکن یہاں گویا اور یعنی چونکہ کتابوں کے نام بھی ہیں تو الف اور یائے دبتے برے لگ رہے ہیں۔میرا مشورہ ہے شعر نکال دیں۔
ہماری روح کو پیدا کیا گیا تھا جب
اُسی گھڑی سے تٗو میری ہے اور تِرا ہوں
دوسرے مصرع کی ایک شکل یہ دیکھیے :
تبھی سے میرے ہیں آپ اور آپ کا ہوں میں
ہے اس کے پیچھے کئی سال کی کڑی محنت
دو ایک دن میں تو شاعر نہیں بنا ہوں میں

کبھی تو کوئی یہ کہتا ، گلے لگا کے مجھے !
تجھے جو درد ہے ، اُس درد کی دوا ہوں

یہ اور بات کہ سُن کر یقیں نہ آئے تجھے
مگر یہ سچ ہے مِری جان ! بے وفا ہوں میں

یہ کہہ کے اپنا تعارف کراتا ہوں اشرف !
کہ خاکسار ہوں ، اک بندۂ خدا ہوں میں
درست۔
اگر یہ پیار نہیں ہے ، تو پھر کہو کیا ہے ؟
تمہارے بارے میں کیوں اتنا سوچتا ہوں میں ؟
پیار فلمی لفظ ہے ادب میں اس سے مراد عموماً چوما چاٹی ہے۔اسے عشق کہہ لیں۔
 
الف عین

لائبریرین
اس شعر پہ رائے رہ گئی تھی ۔یہ بھی اچھا شعر ہے۔گو عام محاورہ «ہر دم» ہے مگر« ہر سانس »بھی اچھا لگ رہا ہے۔
مجھ کو بھی ہر سانس کھٹکا تھا، ہر لمحہ کر دیں تو بہتر ہے
گویا اور یعنی کے آخری حروف کتابوں کے ناموں کی وجہ سے گرنا اچھا نہیں لگتا، ورنہ شاید چل جاتے
باقی غزل درست ہی لگ رہی ہے
 
اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

§§§§§§§§§

بہت دنوں سے کسی شخص سے خفا ہوں میں
مگر یہ بات تمہیں کیوں بتا رہا ہوں میں ؟

"گمان" "گویا" ہے ، "لیکن" غلط ہو یہ "شاید"
یہی ، کہ "یعنی" بڑا جونؔ ایلیا ہوں میں !

ہماری روح کو پیدا کیا گیا تھا جب
اُسی گھڑی سے تٗو میری ہے اور تِرا ہوں میں

تِری تلاش ، مِری زندگی کا حاصل ہے
تِری تلاش میں ہر سانس پھر رہا ہوں میں

ہے اس کے پیچھے کئی سال کی کڑی محنت
دو ایک دن میں تو شاعر نہیں بنا ہوں میں
یا
تھا شاعری سے لگاؤ مجھے لڑکپن سے
کہ اتفاق سے شاعر نہیں بنا ہوں میں

کبھی تو کوئی یہ کہتا ، گلے لگا کے مجھے !
تجھے جو درد ہے ، اُس درد کی دوا ہوں میں

اگر یہ پیار نہیں ہے ، تو پھر کہو کیا ہے ؟
تمہارے بارے میں کیوں اتنا سوچتا ہوں میں ؟

یہ اور بات کہ سُن کر یقیں نہ آئے تجھے
مگر یہ سچ ہے مِری جان ! بے وفا ہوں میں

یہ کہہ کے اپنا تعارف کراتا ہوں اشرف !
کہ خاکسار ہوں ، اک بندۂ خدا ہوں میں
پذیرائی اور حوصلہ افزائی کے لیے شکر گزار ہوں یاسر شاہ سر اور صریر بھائی
اللّٰہ آپ کو شاد و سلامت رکھے ، آمین ۔
 
اشرف علی

محفلین
السلام علیکم اشرف بھائی کیسے ہیں .
و علیکم السلام و رحمتہ اللّٰہ و برکاتہ
الحمد للّٰہ ، خیریت سے ہوں سر
آپ کیسے ہیں ؟

کوشش یہی ہوتی ہے کہ آپ کی وہ غزل جو پسند آئے اس پہ تبصرہ کروں یا جس کلام کے متعلق دل میں کوئی تجویز آئے وہ پیش کروں ۔
میرے لیے یہی بہت ہے سر
توجہ کے لیے ممنون ہوں

بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً

فارسی الفاظ کے آخر سے حروف علت گرانا ایسا برا بھی نہیں اگر روانی مجروح نہ ہو۔لیکن یہاں گویا اور یعنی چونکہ کتابوں کے نام بھی ہیں تو الف اور یائے دبتے برے لگ رہے ہیں۔میرا مشورہ ہے شعر نکال دیں۔
ٹھیک ہے سر ، اس شعر کو نکال دیتا ہوں
بہت بہت شکریہ

دوسرے مصرع کی ایک شکل یہ دیکھیے :
تبھی سے میرے ہیں آپ اور آپ کا ہوں میں
بہتر ہے سر
جزاک اللّٰہ خیراً

ہماری روح کو پیدا کیا گیا تھا جب
تبھی سے میرے ہیں آپ اور آپ کا ہوں میں

بہت بہت شکریہ سر

پیار فلمی لفظ ہے ادب میں اس سے مراد عموماً چوما چاٹی ہے۔اسے عشق کہہ لیں۔
ٹھیک ہے سر
بہت بہت شکریہ

اگر یہ عشق نہیں ہے ، تو پھر کہو کیا ہے ؟
تمہارے بارے میں کیوں اتنا سوچتا ہوں میں ؟

اصلاح و رہنمائی کے لیے تہہِ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں سر
جزاک اللّٰہ خیراً
 
اشرف علی

محفلین
اس شعر پہ رائے رہ گئی تھی ۔یہ بھی اچھا شعر ہے۔گو عام محاورہ «ہر دم» ہے مگر« ہر سانس »بھی اچھا لگ رہا ہے۔
آپ نے اچھا کہہ دیا تو بہت اچھا ہوگا سر!
پذیرائی کے لیے ممنون و متشکر ہوں
اور دوبارہ توجہ کے لیے بھی سراپا سپاس ہوں
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ، آمین ۔
 
اشرف علی

محفلین
مجھ کو بھی ہر سانس کھٹکا تھا، ہر لمحہ کر دیں تو بہتر ہے
جو حکم سر !

تِری تلاش ، مِری زندگی کا حاصل ہے
تِری تلاش میں ہر لمحہ پھر رہا ہوں میں
گویا اور یعنی کے آخری حروف کتابوں کے ناموں کی وجہ سے گرنا اچھا نہیں لگتا، ورنہ شاید چل جاتے
سر ! اگر کتابوں کے نام ، انورٹیڈ کوما میں نہ لکھوں ، تو کیا شعرچل سکتا ہے ؟

باقی غزل درست ہی لگ رہی ہے
الحمد للّٰہ
یہ سن کے مطلب پڑھ کے کتنا اچھا لگتا ہے

جزاک اللّٰہ خیراً
بہت بہت شکریہ سر
اللّٰہ تعالیٰ آپ کا سایہ تادیر سلامت رکھے ، آمین ۔
 
اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد
§§§§§§§§

بہت دنوں سے کسی شخص سے خفا ہوں میں
مگر یہ بات تمہیں کیوں بتا رہا ہوں میں ؟

ہماری روح کو پیدا کیا گیا تھا جب
تبھی سے میرے ہیں آپ اور آپ کا ہوں میں

تِری تلاش ، مِری زندگی کا حاصل ہے
تِری تلاش میں ہر لمحہ پھر رہا ہوں میں

ہے اس کے پیچھے کئی سال کی کڑی محنت
دو ایک دن میں تو شاعر نہیں بنا ہوں میں

کبھی تو کوئی یہ کہتا ، گلے لگا کے مجھے !
تجھے جو درد ہے ، اُس درد کی دوا ہوں میں

اگر یہ عشق نہیں ہے ، تو پھر کہو کیا ہے ؟
تمہارے بارے میں کیوں اتنا سوچتا ہوں میں ؟

یہ اور بات کہ سُن کر یقیں نہ آئے تجھے
مگر یہ سچ ہے مِری جان ! بے وفا ہوں میں

یہ کہہ کے اپنا تعارف کراتا ہوں اشرف !
کہ خاکسار ہوں ، اک بندۂ خدا ہوں میں
 
اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد
§§§§§§§§

بہت دنوں سے کسی شخص سے خفا ہوں میں
مگر یہ بات تمہیں کیوں بتا رہا ہوں میں ؟

ہماری روح کو پیدا کیا گیا تھا جب
تبھی سے میرے ہیں آپ اور آپ کا ہوں میں

تِری تلاش ، مِری زندگی کا حاصل ہے
تِری تلاش میں ہر لمحہ پھر رہا ہوں میں

ہے اس کے پیچھے کئی سال کی کڑی محنت
دو ایک دن میں تو شاعر نہیں بنا ہوں میں

کبھی تو کوئی یہ کہتا ، گلے لگا کے مجھے !
تجھے جو درد ہے ، اُس درد کی دوا ہوں میں

اگر یہ عشق نہیں ہے ، تو پھر کہو کیا ہے ؟
تمہارے بارے میں کیوں اتنا سوچتا ہوں میں ؟

یہ اور بات کہ سُن کر یقیں نہ آئے تجھے
مگر یہ سچ ہے مِری جان ! بے وفا ہوں میں

یہ کہہ کے اپنا تعارف کراتا ہوں اشرف !
کہ خاکسار ہوں ، اک بندۂ خدا ہوں میں
پذیرائی کے لیے ممنون ہوں یاسر شاہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو شاد و سلامت رکھے ، آمین ۔
 
اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

§§§§§§§§§

بہت دنوں سے کسی شخص سے خفا ہوں میں
مگر یہ بات تمہیں کیوں بتا رہا ہوں میں ؟

"گمان" "گویا" ہے ، "لیکن" غلط ہو یہ "شاید"
یہی ، کہ "یعنی" بڑا جونؔ ایلیا ہوں میں !

ہماری روح کو پیدا کیا گیا تھا جب
اُسی گھڑی سے تٗو میری ہے اور تِرا ہوں میں

تِری تلاش ، مِری زندگی کا حاصل ہے
تِری تلاش میں ہر سانس پھر رہا ہوں میں

ہے اس کے پیچھے کئی سال کی کڑی محنت
دو ایک دن میں تو شاعر نہیں بنا ہوں میں
یا
تھا شاعری سے لگاؤ مجھے لڑکپن سے
کہ اتفاق سے شاعر نہیں بنا ہوں میں

کبھی تو کوئی یہ کہتا ، گلے لگا کے مجھے !
تجھے جو درد ہے ، اُس درد کی دوا ہوں میں

اگر یہ پیار نہیں ہے ، تو پھر کہو کیا ہے ؟
تمہارے بارے میں کیوں اتنا سوچتا ہوں میں ؟

یہ اور بات کہ سُن کر یقیں نہ آئے تجھے
مگر یہ سچ ہے مِری جان ! بے وفا ہوں میں

یہ کہہ کے اپنا تعارف کراتا ہوں اشرف !
کہ خاکسار ہوں ، اک بندۂ خدا ہوں میں
بہت بہت شکریہ محمل ابراہیم صاحبہ
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو شاد و سلامت رکھے ، آمین ۔
 
Top