برائے اصلاح:اداس خود کو کیا دل کو اشک بار کیا

یاسر علی

محفلین
الف عین صاحب
محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب


اداس خود کو کیا دل کو اشک بار کیا
دل و دماغ پہ جب بھی انہیں سوار کیا

تمام کام زمانے کے چھوڑ کر ہم نے
تمام عمر فقط آپ ہی سے پیار کیا

نہیں تھا وہم و گماں ہم کو جس طرف سے ذرا
اسی طرف سے ہمارے عدو نے وار کیا

کبھی فراق میں تصویر چوم لی ہم نے
کبھی بہت ہی عقیدت سے ذکرِ یار کیا

جہان بھر کے گلابوں سے ہو نہیں پائے
تمھاری زلف نے ہی ہم کو مشکبار کیا

عدو کے ساتھ انہیں دیکھ کر سدا ہم نے
جنوں کو مار دیا صبر اختیار کیا

یہ کب کہا کہ نہیں ہجر راس آیا ہمیں
فراقِ یار کی لذت نے خوش گوار کیا

جو کہہ گیا تھا دو اک دن میں لوٹ آؤں گا
تمام عمر فقط ان کا انتظار کیا

ہماری کال نہیں ایک بھی سنی میثم
تمام رات انہیں فون بار بار کیا

یاسر علی میثم
 

الف عین

لائبریرین
اداس خود کو کیا دل کو اشک بار کیا
دل و دماغ پہ جب بھی انہیں سوار کیا
.... سوار کرنا منفی اظہار ہے، یعنی جب آپ نہ چاہتے ہوں اور کوئی زبردستی سر پر چڑھ جائے!
تمام کام زمانے کے چھوڑ کر ہم نے
تمام عمر فقط آپ ہی سے پیار کیا
.. درست

نہیں تھا وہم و گماں ہم کو جس طرف سے ذرا
اسی طرف سے ہمارے عدو نے وار کیا
.. درست

کبھی فراق میں تصویر چوم لی ہم نے
کبھی بہت ہی عقیدت سے ذکرِ یار کیا
... درست

جہان بھر کے گلابوں سے ہو نہیں پائے
تمھاری زلف نے ہی ہم کو مشکبار کیا

... کیا نہیں ہو پائے؟ مشکبار عاشق کیسے ہو سکتا ہے؟ محبوب کی زلف ہو گی!

عدو کے ساتھ انہیں دیکھ کر سدا ہم نے
جنوں کو مار دیا صبر اختیار کیا
... ٹھیک

یہ کب کہا کہ نہیں ہجر راس آیا ہمیں
فراقِ یار کی لذت نے خوش گوار کیا
... یہ قافیہ بھی درست استعمال ہوا نہیں لگ رہا

جو کہہ گیا تھا دو اک دن میں لوٹ آؤں گا
تمام عمر فقط ان کا انتظار کیا
... کس نے؟

ہماری کال نہیں ایک بھی سنی میثم
تمام رات انہیں فون بار بار کیا
... کال سننا یا جال لینا؟ مجھے یوں بہتر لگ رہا ہے
ہماری کال مگر ایک بھی نہ لی میثم
 

یاسر علی

محفلین
اصلاح کے بعد دوبارہ
الف عین

اداس ہم کو کیا دل کو اشک بار کیا
ترے فراق نے اس طرح سو گوار کیا

جو کہہ گیا تھا دو اک دن میں لوٹ آؤں گا
اسی کا عمر تلک ہم نے انتظار کیا

مرے وجود کے ہر ایک جزو کو ہر پل
خیالِ یار کی خوشبو نے مشکبار کیا

یہ کب کہا کہ نہیں ہجر راس آیا ہمیں
فراقِ یار کی لذت نے خوش گوار کیا

سر جی 'خوش گوار' قافیہ کیوں درست نہیں۔
اس پہ روشنی ڈال دیں۔۔۔
شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
اداس ہم کو کیا دل کو اشک بار کیا
ترے فراق نے اس طرح سو گوار کیا
... اداس دل کو کیا، ہم کو اشکبار.. ۔
بہتر ہو گا

جو کہہ گیا تھا دو اک دن میں لوٹ آؤں گا
اسی کا عمر تلک ہم نے انتظار کیا
... درست

مرے وجود کے ہر ایک جزو کو ہر پل
خیالِ یار کی خوشبو نے مشکبار کیا
... درست

یہ کب کہا کہ نہیں ہجر راس آیا ہمیں
فراقِ یار کی لذت نے خوش گوار کیا
.. خوشگوار قافیہ غلط نہیں، خوشگوار کرنا محاورہ نہیں، کوئی اور لفظ ہو تو سوچا جا سکتا ہے
 

یاسر علی

محفلین
اداس ہم کو کیا دل کو اشک بار کیا
ترے فراق نے اس طرح سو گوار کیا
... اداس دل کو کیا، ہم کو اشکبار.. ۔
بہتر ہو گا

جو کہہ گیا تھا دو اک دن میں لوٹ آؤں گا
اسی کا عمر تلک ہم نے انتظار کیا
... درست

مرے وجود کے ہر ایک جزو کو ہر پل
خیالِ یار کی خوشبو نے مشکبار کیا
... درست

یہ کب کہا کہ نہیں ہجر راس آیا ہمیں
فراقِ یار کی لذت نے خوش گوار کیا
.. خوشگوار قافیہ غلط نہیں، خوشگوار کرنا محاورہ نہیں، کوئی اور لفظ ہو تو سوچا جا سکتا ہے
بہت بہت شکریہ سر
 
Top