برائن لارا کرکٹ 2000

فہیم

لائبریرین
کیاکوئی بتا ئے گا کے کمپیوٹر گیم
برائن لارا کرکٹ2000 کو windows XP SP2
پر چلانے کے لیے کیا کرنا پڑے گا
 
برائن لارا کرکٹ‌ 2000 کو کریک کرنا پڑے گا ، عموما سی ڈی میں ہی کریکر اور اس انسٹال کرنے کا طریقہ بھی لکھا ہوتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے کزن نے بتایا ہے کہ وہ براہ راست کھیلتے ہیں‌، یعنی کوئی کریک وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی، اور ونڈوز ایکس پی ہے ان کے پاس۔ کیا آپ کے پاس ہارڈ وئیر کی لسٹ پوری ہے؟
 

عمر سیف

محفلین
برائن لارا 2000 میں نے جب انسٹال کی تھی تو ایکس پی پر نہیں چلی تھی ونڈوز 98 میں ٹھیک چل گئی تھی۔ کوئی گارفکس کا ایرر دے رہا تھا۔ ویسے اس کا کوئی کریک نہیں ہوتا آپ سے ڈاریکٹ رن کر سکتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ونڈوز ایکس پی پر گرافکس کا ایرر اس لئے زیادہ عام سی بات ہے کہ ونڈوز گرافکس کے لئے خود سے ڈرائیور لے لیتی ہے جو کام تو کرتا ہے لیکن اصل ہارڈ وئیر کو اس طرح استعمال نہیں کرتا جیسا کہ گیمز کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ ڈسپلے یعنی گرافکس کا اصلی ڈرائیور انسٹال کرکے کوشش کریں پھر بتائیے گا
 

عمر سیف

محفلین
برائن لارا 2000 سے اچھی ای۔ اے سپورٹس کی ای۔ اے کرکٹ 2005 ہے۔ اور وہ ایکس پی پر بھی چل جاتی ہے۔ حالانک کہ کافی ہیوی بھی ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
جی کافی اچھی گیمز۔ کرکٹ، فٹبال، رگبی، باسکٹ بال یہ تمام گیمز میں ختم بھی کر چکا ہوں کافی بار۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زبردست۔ میں نے ای اے سپورٹس کی گیمز کو سیگا، پلے سٹیشن ٹو اور پھر کمپیوٹر پر کھیلا ہے۔ بہت مزے کی ہوتی ہیں۔ لیکن زیادہ تر پی سی پر کرکٹ ہی کھیلی یا پھر فٹبال
 

عمر سیف

محفلین
قیصرانی نے کہا:
زبردست۔ میں نے ای اے سپورٹس کی گیمز کو سیگا، پلے سٹیشن ٹو اور پھر کمپیوٹر پر کھیلا ہے۔ بہت مزے کی ہوتی ہیں۔ لیکن زیادہ تر پی سی پر کرکٹ ہی کھیلی یا پھر فٹبال
اچھی بات ہے۔ آپ نے ڈیلٹا فورس کھیلی ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
بہت خوب یہاں پر تو گیمز کے بھی شائقین ہیں
اور قیصرانی بھائی آپ بھی یہ تو اور بھی مزے کی بات ہے
 

عمر سیف

محفلین
میں زیادہ سپورٹس والی گیمز کھیلتا ہوں یاں پھر تھوڑی بہت جاسوسی۔
The silent Assassin بہت اچھی گیم ہے اگر آپ میں سے کسی نے کھیلی ہو۔
 
مجھے ای اے سپورٹس کی کرکٹ کبھی بھی اچھی نہیں لگی ، اس کے برعکس برائن لارا کرکٹ بہت بہتر اور اچھی ہے۔

کیا کسی نے برائن لارا 2005 بھی کھیلی ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
میں نے The silent Assassin کو نا صرف کھیلا ہے
بلکہ END بھی کیا ہے
لیکن میں نےHITMAN کا PART 4 BLOOD MONEY نہیں کھیلا
کیا آپ نے وہ کھیلا ہے ضبط
 

عمر سیف

محفلین
نہین فہیم میں نے The silent Assassin کا وہ پارٹ نہیں کھیلا۔ اب شاید لا کر کھیلوں بلکہ مجھے تو اس کے بارے میں آپ سے ہی معلوم ہو رہا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
fahim نے کہا:
اور قیصرانی بھائی آپ بھی یہ تو اور بھی مزے کی بات ہے
شکریہ بھائی جی۔ ایک دن بڑے مزے کا واقعہ ہوا

جب ٹیکن 5 مارکیٹ میں آئی تو میرے ایک دوست نے بہت مشکل سے پہلے دن حاصل کی، لیکن ایک ہفتہ مسلسل کھیلنے کے بعد بھی وہ فائنل مرحلہ نہ پورا کرسکے۔ جِن کزامہ ان کا پسندیدہ کردار تھا اور انہیں اس پر پورا عبور تھا بقول ان کے۔ میں نے پہلی بار دیکھی تھی یہ گیم۔ خیر، دوست کے بار بار ہار جانے پر مجھے بہت افسوس ہوا۔ میں‌نے تھوڑا بہت گیم کو کھیلا، یعنی کوئی چار یا پانچ راؤنڈز۔ آئیڈیا مل گیا۔ پھر میں‌نے دوست سے پوچھا کہ بھئی اس گیم کا سب سے بکواسی کیریکٹر کون سا ہے؟ تو انہوں‌نے جواب دیا کہ سٹیو، جو کہ باکسر ہے، وہ سب سے بکواس کردار ہے۔ میں‌نے پہلی بار اسی کیریکٹر کو چنا اور پھر کھیلنا شروع کیا۔ دوست بہت ناراض ہوئے کہ مجھے نیچا دکھانا چاہتے ہو۔ پندرہ یا بیس منٹ میں میں نے تمام مراحل بشمول فائنل مرحلہ مکمل کردیا۔ دوست نے اسی وقت گھر سے باہر جا زمین پر بیٹھ کر رونا شروع کر دیا کہ تم نے مجھے اور میرے پسندیدہ کردار کو ذلیل کر دیا :D (واضح‌ رہے کہ ان کی عمر 25 سال سے کچھ زیادہ تھی اس وقت)
 

فہیم

لائبریرین
بہت خوب قیصرانی بھائی :wink:

اور ضبط The silent Assassin دراصل ایک گیم جس کا اصل نام HITMAN ہے اس کا دوسرا پارٹ ہے
اس کا پہلا پارٹ CODE NAME 47 ہے
دوسرا The silent Assassin
تیسرا Contracts
اور چوتھا Blood Money ہے
ان میں سے تین تو میں نے کھیلے ہیں
لیکن Blood Money میں نے بھی نہیں کھیلا
وہ یقینا ان سب سے بہتر ہوگا
 
Top