عمار ابن ضیا
محفلین
سلامِ مسنون!
گذشتہ کچھ دنوں بلکہ ہفتوں سے مجھے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے ایک مسئلہ درپیش ہے۔ مسئلہ کچھ یوں ہے کہ آپ اگر کوئی ویب پیج کھولیں تو وہ تازہ ترین نہیں دکھاتا بلکہ پہلے کے محفوظ شدہ یا کوکیز میں پڑا صفحہ دکھادیتا ہے۔ اس کے لیے پھر بار بار ریفریش کرنا پڑتا ہے، تب جاکر تازہ صفحہ کھلتا ہے۔
اسی سبب لاگ۔ان ہونے میں بھی مسائل ہوتے ہیں۔ مثلا میں اردو محفل پر آتا ہوں، پھر آئی۔ڈی/ پاسورڈ ڈال کر لاگ۔ان ہوتا ہوں تو اگلا صفحہ وہ کھلنا چاہئے جس پر میں لاگ۔ان ہوں، لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ یہاں تک کہ لاگ۔ان ارکان میں بھی میرا نام نظر نہیں آتا۔ پھر میں پیج ریفریش کرتا ہوں تو لاگ۔ان ارکان میں نام تو نظر آتا ہے لیکن میں تب بھی لاگ۔ان نہیں ہوتا اور اگر پیغامات لکھنے جاؤں تو وہاں مجھ سے دوبارہ کہا جاتا ہے کہ لاگ۔ان ہوں۔۔۔
یہ صرف اردو ویب کے ساتھ مخصوص نہیں، کچھ دوسری سائٹس پر بھی یہی مسئلہ درپیش ہے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہر ویب سائٹ پر ایسا نہیں ہوتا۔۔۔ یوٹیوب کھولوں تو اکثر کسی اور کی آئی۔ڈی سے لاگ۔ان ہوا ہوتا ہے، پھر کسی اور صفحہ پر جاؤں تو سیٹ ہوجاتا ہے۔۔۔ جی۔میل پر بھی اکثر صفحہ ریفریش کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔ کبھی کبھی کسی دوسری آئی۔ڈی کی ای۔میل دکھانے لگتا ہے۔۔۔
یہ کیا مصیبت ہے؟ میں عموما موزیلا فائرفوکس استعمال کرتا ہوں۔۔۔ لیکن اس مسئلہ کی وجہ سے میں نے انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اوپرا بھی استعمال کیا، ان سب میں بھی یہی مسئلہ آیا۔۔۔ کوکیز، ہسٹری وغیرہ، سب بار بار ڈیلیٹ کرچکا ہوں۔۔۔۔۔۔۔
کوئی حل؟؟؟؟