فراز بدن میں آگ سی چہرہ گلاب جیسا ہے

جی جناب ! بجا فرمایا آپ نے:)
لیکن اب کیا کریں کہ ہم تو بس عام سے قاری ہیں اور اچھی شاعری کے دل سے مداح
سو ہم شاعری کے گلشن سے اپنی پسند کی کلیاں چن کر اپنے دل کے لیے ایک حسین مالا کی صورت دے دیتے ہیں اور اپنے محترم محفلیں کے ساتھ اس مالا کی لازوال مہک شیئر کر لیتے ہیں اور اسی میں خوش باش:)
کہ احمد فراز کی ادبی اور فنی شخصیت اتنی قد آور ہے کہ اس پر کچھ کہنے کی استعداد نہیں پاتے خود میں لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارے بیچ آپ جیسی سخن فہم ہستیاں موجود ہیں اور
یہ فنی باریکیاں ہمیں آپ کے توسط سے آتے آتے سمجھ آ ہی جائیں گی انشاءاللہ:battingeyelashes: :angel:
ماشاءاللہ الفاظ کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرونے کا ہنر خوب آتا ہے آپ کو
اللہ مزید برکت اور ترقی عطا فرمائے :)
 
ہاہاہاہاہاہا واہ کیا کہنے بہت خوب:heehee:
( ویسے جناب فنی باریکیاں جانچنے کے لیے نزدیک کی نظر درکار ہوتی ہے اور یہ کام چشمہ پہن کر جتنا بخوبی سرانجام دیا جا سکتا ہے وہ آپ اور ہم جانتے ہی ہیں کہ حسبِ ضرورت نمبر بڑھایا بھی جا سکتا ہے،ہیں ناں؟)
چھوڑئے اس جھنجھٹ کو کور چشم سے چار چشم ہونا ہمارے لئے بہت مشکل ہے :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نہ چھیڑو درد مندوں کو نہ جانے دل سے کیا نکلے :whew:
اگر یہاں داستان الم شروع کر دی تو سب نے مگرمچھ کے آنسوؤں سے رونا شروع کر دینا ہے :yell:
اور پھر آپ سب کو سیف الدین سیف صاحب کا یہ شعر سنائیں گے کہ

ہم کو تو گردشِ حالات پہ رونا آیا
رونے والے تجھے کس بات پہ رونا آیا
 
اور پھر آپ سب کو سیف الدین سیف صاحب کا یہ شعر سنائیں گے کہ

ہم کو تو گردشِ حالات پہ رونا آیا
رونے والے تجھے کس بات پہ رونا آیا
اک پٹھان نے کچھ یوں سنایا تھا
ہمیں تو گردش حالات پہ رونا آیا
خدائی خوارا تجھے کس بات پہ رونا آیا
یقین کریں سیف کے شعر کا سب لفظ غارت ہو گیا :doh:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
فنی باریکیاں دیکھنے سے ہمیں تو معاف رکھیں
دور کی نظر ہی کمزور ہے
نزدیک کی نظر کا آپ خود اندازہ کر لیں :)
:AOA:! حضورِ والا!
فنی باریکیاں دیکھنے کے لیے بصارت کی نہیں بصیرت کی ضرورت ہوتی ہے۔
خواہ آپ کی بصارت کمزور سہی لیکن کون کہتا ہے کہ آ پ بصیرت نہیں رکھتے۔
 
پتا نہیں بس یونہی ۔ ۔ جی
زمیں سے اگتی ہے یا آسماں سے آتی ہے
یہ بے ارادہ اداسی کہاں سے آتی ہے
اداسی کو ہم خود آواز دے کر بلاتے ہیں
خوشیاں اور کہیں نہیں ہمارے اندر ہوتی ہیں
اور ہماری یہ بے وقوفی کہ ہم ان کو اپنے اندر تلاش کرنے کے بجائے اپنے ارد گرد تلاش کرتے ہیں :)
 
Top