فراز بدن میں آگ سی چہرہ گلاب جیسا ہے

غ۔ن۔غ

محفلین
بدن میں آگ سی چہرہ گلاب جیسا ہے
کہ زہرِ غم کا نشہ بھی شراب جیسا ہے

کہاں وہ قرب کہ اب تو یہ حال ہے جیسے
ترے فراق کا عالم بھی خواب جیسا ہے

مگر کبھی کوئی دیکھے کوئی پڑھے تو سہی
دل آئینہ ہے تو چہرہ کتاب جیسا ہے

وہ سامنے ہے مگر تشنگی نہیں جاتی
یہ کیا ستم ہے کہ دریا سراب جیسا ہے

فراز سنگ ملامت سے زخم زخم سہی
ہمیں عزیز ہے خانہ خراب جیسا ہے

(احمد فراز)
 
مہ جبین

محفلین
دن میں آگ سی چہرہ گلاب جیسا ہے
کہ زہرِ غم کا نشہ بھی شراب جیسا ہے

مگر کبھی کوئی دیکھے کوئی پڑھے تو سہی
دل آئینہ ہے تو چہرہ کتاب جیسا ہے

بہت عمدہ غزل کا انتخاب ہے چندا غ۔ن۔غ
 
غ۔ن۔غ

محفلین
دن میں آگ سی چہرہ گلاب جیسا ہے

کہ زہرِ غم کا نشہ بھی شراب جیسا ہے

مگر کبھی کوئی دیکھے کوئی پڑھے تو سہی
دل آئینہ ہے تو چہرہ کتاب جیسا ہے

بہت عمدہ غزل کا انتخاب ہے چندا غ۔ن۔غ

بہت نوازش پیاری آپی جی مہ جبین کہ آپ نے میری پسند کو سراہا:):rose:
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہ رے فراز ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا کہہ گیا ۔۔۔

مگر کبھی کوئی دیکھے کوئی پڑھے تو سہی
دل آئینہ ہے تو چہرہ کتاب جیسا ہے
وہ سامنے ہے مگر تشنگی نہیں جاتی
یہ کیا ستم ہے کہ دریا سراب جیسا ہے
 
غ۔ن۔غ

محفلین
واہہہہہہہ رے فراز ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ کیا کہہ گیا ۔۔۔

مگر کبھی کوئی دیکھے کوئی پڑھے تو سہی
دل آئینہ ہے تو چہرہ کتاب جیسا ہے

وہ سامنے ہے مگر تشنگی نہیں جاتی
یہ کیا ستم ہے کہ دریا سراب جیسا ہے

پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ نایاب بھیا ، واقعی یہ احمد فراز کی ایک بہت ہی بہترین غزل ہے
 
بدن میں آگ سی چہرہ گلاب جیسا ہے
کہ زہرِ غم کا نشہ بھی شراب جیسا ہے

کہاں وہ قرب کہ اب تو یہ حال ہے جیسے
ترے فراق کا عالم بھی خواب جیسا ہے

مگر کبھی کوئی دیکھے کوئی پڑھے تو سہی
دل آئینہ ہے تو چہرہ کتاب جیسا ہے

وہ سامنے ہے مگر تشنگی نہیں جاتی
یہ کیا ستم ہے کہ دریا سراب جیسا ہے

فراز سنگ ملامت سے زخم زخم سہی
ہمیں عزیز ہے خانہ خراب جیسا ہے
(احمد فراز)
بہت خوب غزل
فراز نے اگر مار کھائی تو اپنی زودگوئی اور پُر گوئی سے ہی مار کھائی
مرزا غالب نے اپنے دیوان سے سینکڑوں ایسے اشعار حذف کر دئے جو ان کے معیار پر پورے نہ اترتے تھے
اگر فراز بھی غالب کے نقش قدم پر چلتا تو فراز کے ناقدین کے منہ بند ہو جاتے
 
جی جناب ! بجا فرمایا آپ نے:)
لیکن اب کیا کریں کہ ہم تو بس عام سے قاری ہیں اور اچھی شاعری کے دل سے مداح
سو ہم شاعری کے گلشن سے اپنی پسند کی کلیاں چن کر اپنے دل کے لیے ایک حسین مالا کی صورت دے دیتے ہیں اور اپنے محترم محفلیں کے ساتھ اس مالا کی لازوال مہک شیئر کر لیتے ہیں اور اسی میں خوش باش:)
کہ احمد فراز کی ادبی اور فنی شخصیت اتنی قد آور ہے کہ اس پر کچھ کہنے کی استعداد نہیں پاتے خود میں لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارے بیچ آپ جیسی سخن فہم ہستیاں موجود ہیں اور
یہ فنی باریکیاں ہمیں آپ کے توسط سے آتے آتے سمجھ آ ہی جائیں گی انشاءاللہ:battingeyelashes: :angel:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
محترم سید شہزاد ناصر صاحب
مرزا غالب نے اپنے دیوان سے سینکڑوں ایسے اشعار حذف کر دئے جو ان کے معیار پر پورے نہ اترتے تھے
اگر فراز بھی غالب کے نقش قدم پر چلتا تو فراز کے ناقدین کے منہ بند ہو جاتے​
بجا فرمایا​

یہ بہت دل گردے کا کام ہے اور یہ حقیقتا آفاقی شعرا کا ہی خاصہ ہے۔ مثال غالب اور اقبالؒ کی ہمارے سامنے ہے۔
 
جی جناب ! بجا فرمایا آپ نے:)
لیکن اب کیا کریں کہ ہم تو بس عام سے قاری ہیں اور اچھی شاعری کے دل سے مداح
سو ہم شاعری کے گلشن سے اپنی پسند کی کلیاں چن کر اپنے دل کے لیے ایک حسین مالا کی صورت دے دیتے ہیں اور اپنے محترم محفلیں کے ساتھ اس مالا کی لازوال مہک شیئر کر لیتے ہیں اور اسی میں خوش باش:)
کہ احمد فراز کی ادبی اور فنی شخصیت اتنی قد آور ہے کہ اس پر کچھ کہنے کی استعداد نہیں پاتے خود میں لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارے بیچ آپ جیسی سخن فہم ہستیاں موجود ہیں اور
یہ فنی باریکیاں ہمیں آپ کے توسط سے آتے آتے سمجھ آ ہی جائیں گی انشاءاللہ:battingeyelashes: :angel:
فنی باریکیاں دیکھنے سے ہمیں تو معاف رکھیں
دور کی نظر ہی کمزور ہے
نزدیک کی نظر کا آپ خود اندازہ کر لیں :)
 
محترم سید شہزاد ناصر صاحب
بجا فرمایا​

یہ بہت دل گردے کا کام ہے اور یہ حقیقتا آفاقی شعرا کا ہی خاصہ ہے۔ مثال غالب اور اقبالؒ کی ہمارے سامنے ہے۔
اور یہ ہی وہ چیز ہے جو اقبال اور غالب کو زماں و مکاں کی پابندیوں سے ماورا کر دیتی ہے :)
 
غ۔ن۔غ

محفلین
فنی باریکیاں دیکھنے سے ہمیں تو معاف رکھیں
دور کی نظر ہی کمزور ہے
نزدیک کی نظر کا آپ خود اندازہ کر لیں :)

ہاہاہاہاہاہا واہ کیا کہنے بہت خوب:heehee:
( ویسے جناب فنی باریکیاں جانچنے کے لیے نزدیک کی نظر درکار ہوتی ہے اور یہ کام چشمہ پہن کر جتنا بخوبی سرانجام دیا جا سکتا ہے وہ آپ اور ہم جانتے ہی ہیں کہ حسبِ ضرورت نمبر بڑھایا بھی جا سکتا ہے،ہیں ناں؟)
 
Top