بحر ہزج مثمن سالم میں تازہ کلام اصلاح اور تنقید کے لیے

عظیم

محفلین
تری چاہت کے برسیں رنگ، سادہ پر کشش، مجھ پر
کبھی بےکیف تھے دن رات ، اب سرگم سا ڈھلتا ہے

"سرگم ڈھلنا" مجھے نہیں معلوم کہ درست ہے یا نہیں۔ سُر میں ڈھلنا بہتر ہو گا۔ سماں اب سر میں ڈھلتا ہے؟ اگر اوزان اجازت دیں تو! پہلے مصرعے پر بھی توجہ دیجئے گا۔

اور رنگ میں گاف کا گرایا جانا ؟
 
عظیم

محفلین

عظیم

محفلین
وہ میرا اشکِ خوں، یعنی وہ تیرے پیار کا موتی
خموشی سے ٹپک کر، دل کے زنداں سے نکلتا ہے

زندان والی بات ذرا ہٹی ہوئی ہے۔ غم، پیار وغیرہ دل میں قید تو نہیں ہوتے نا، وہ تو بستے ہیں۔ آنسو بھی کہیں قید نہیں ہوتے، ایک بات اور کہ ٹپک کر نکلنا کیا ہوا؟ آنسو کا کا جواز بنائیے مثلاً وہ تیرے ہجر کا حاصل، مثالِ دودِ بے آواز جو دل سے نکلتا ہے؛ یا کچھ ایسی فضا بنائیے۔

وہ میری چشم تر کا خوں وہ تیرے پیار کا موتی ۔
 
عظیم

محفلین
زمانے، خاک اب کر دے مرا گلشن، کہ میں چاہوں
نیا باغِ تمنّا ہو، یہ موسم گر بدلتا ہے

یہ شعر غالباً نیا شامل کیا گیا ہے۔ یہاں اب شاید پاسنگ ڈالا ہے؟ مجھے ڈر ہے زمانہ میرے گلشن کو مٹادے گا۔ دوسرے مصرعے کو بھی اس کے مطابق کسی موزوں انداز میں باندھ لیں۔

نیا باغ تمنا ہو اگر موسم بدلتا ہے ۔
 
مجھے یہ بحر زیادہ رواں محسوس ہوئی ۔ دیکھئے بابا کیا فرماتے ہیں ۔
مثمن غلطی سے لکھا گیا۔ یہ بحر (ایک مصرعہ مفاعیلن تین بار) بحر ہزج مسدس بلکہ مسدس سالم ہے۔
اگر ایک مصرعہ چار مفاعیلن کا ہے تو بحرِ ہزج مثمن سالم !
 
عظیم

محفلین
مثمن غلطی سے لکھا گیا۔ یہ بحر (ایک مصرعہ مفاعیلن تین بار) بحر ہزج مسدس بلکہ مسدس سالم ہے۔
اگر ایک مصرعہ چار مفاعیلن کا ہے تو بحرِ ہزج مثمن سالم !

عروض کے بارے میں مَیں کچھ نہیں جانتا وہ تو خلیل بھائی کا دھاگہ دیکھا تب معلوم ہوا ۔ اور ابنِ سعید بھائی کا تنک دھن تھا تنک دھن تھا والا طریقہ ۔
 
جب اُس کو دیکھتا ہوں تب یہ حالت دل کی ہوتی ہے
کہ اک معصوم بچے کی طرح گرتا سنبھلتا ہے

یوں کیسا رہے گا ؟
یہ تو صاحبِ غزل پر ہے، وہ پسند کر لیں، اپنا لیں۔
مصرعہ یا شعر کہہ کر دینا میرا معمول نہیں ہے۔ آپ نے ایک شعر کہہ کر دے دیا، شاعر کو اچھا لگا، اس نے اپنا بھی لیا؛ تو اُس کا اپنا حصہ کتنا ہوا؟
 
عظیم

محفلین
یہ تو صاحبِ غزل پر ہے، وہ پسند کر لیں، اپنا لیں۔
مصرعہ یا شعر کہہ کر دینا میرا معمول نہیں ہے۔ آپ نے ایک شعر کہہ کر دے دیا، شاعر کو اچھا لگا، اس نے اپنا بھی لیا؛ تو اُس کا اپنا حصہ کتنا ہوا؟

لیکن مصرع کی دوسری صورت دے دینا اُسی خیال میں یہ شاید درست عمل ہے ۔
 
Top