بحر کی نا سمجھی

دانشات

محفلین
حاضرین آداب عرض ہے

میں کافی عرصے سے اس تگ و دو میں ہوں کہ کسی طرح اردو شاعری کی بحور کی کچھ سمجھ آ جائے مگر جس بھی ویب سائٹ پہ جاتا ہوں کبھی کوئی قابلِ ذکر مواد نہیں مل سکا۔ میں اصل میں کافی عرصے سے اردو شاعری لکھ رہا ہوں مگر بحر کی سمجھ کے بغیر۔ جسکا مجھے بہت نقصان ہو رہا ہے۔ مہربانی فرما کہ رہنمائی کریں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

بحر کی سمجھ کے بغیر کیسے وہ کام کر رہے ہیں جسے آپ نے شاعری سمجھ رکھا ہے ، اوپر سے وہ بھی کافی عرصے سے ؟ گویا کافی عرصے سے گائے پر بیٹھ کر گھڑسواری کر رہے ہیں ۔ :)
(براہ مہربانی اسے مزاحیہ اور دوستانہ انداز میں لیجیئے گا :) ورنہ صدہا معذرت )
بہر حال عروض ڈاٹ کام سے اور یہاں فورم ہر شعری اوزان سے متعلقہ مواد سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔
اور ہاں اپنا تعارف پیش کریں تو آپ سے ہم بھی استفادہ کر سکیں
 
جی حضرت آپکا طنز بالکل جائز ہے۔ مگر میرے علم میں تو آزاد شاعری بھی ایک طرز ہے۔ خیر۔ جناب۔ عروض سے میں نے استفادہ کرنے کی بہت کوشش کی مگر کچھ خاص سمجھ نہیں آئی۔
 
دانشات

محفلین

سید عاطف علی

لائبریرین
جی حضرت آپکا طنز بالکل جائز ہے۔ مگر میرے علم میں تو آزاد شاعری بھی ایک طرز ہے۔ خیر۔ جناب۔ عروض سے میں نے استفادہ کرنے کی بہت کوشش کی مگر کچھ خاص سمجھ نہیں آئی۔
ارے بھئی یہ طنز نہیں مزاح تھا ۔ دوبارہ معذرت ۔
 
فاخر

محفلین
جی حضرت آپکا طنز بالکل جائز ہے۔ مگر میرے علم میں تو آزاد شاعری بھی ایک طرز ہے۔ خیر۔ جناب۔ عروض سے میں نے استفادہ کرنے کی بہت کوشش کی مگر کچھ خاص سمجھ نہیں آئی۔
ارے بھائی آپ اسے دل پر نہ لیں۔ ہمارے عاطف صاحب کا یہی ہنسوڑمزاج اوران كے مزاح کا یہی انداز ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاخر

محفلین
احباب کے مشورہ کے بھی مفید ہیں ، اس کو بھی ملحوظ رکھیں ۔تاہم ،میری ادنیٰ سے رائے تھی کہ :’ اگر آپ عروض کے سمجھنے اور اسے اپنے کلام میں پرکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور ابھی تک اس کی سمجھ نہیں آسکی ہے ،تو علامہ سیماب ؔ اکبر آبادی کی کتاب ’’رازِ عروض‘‘ اور اخلاق دہلوی کی کتاب ’’فن شاعری‘‘ کا بالکل یکسوئی سے مطالعہ کریں۔ اخلاقؔ دہلوی نے بحروں کی تفہیم کا نیاطریقہ ایجاد کیا ہے، انہوں نے ٹیبل بنا کر اس کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ وہ یقیناً آپ کے لیے مفید ثابت ہوگا ۔ یہ دونوں کتاب ریختہ ڈاٹ کام پر دیکھی جاسکتی ہے۔

یہ ’’راز عروض‘‘ مؤلفہ سیماب اکبرآبادی کا لنک ہے : سیماب اکبرآبادی | ریختہ

اور یہ

’’فن شاعری ‘‘ مؤلفہ اخلاق دہلوی کا لنک ہے : اخلاق حسین دہلوی | ریختہ
 
Top