بجلی ہائے بجلی

جی کراچی میں کنڈا سسٹم تو بہت ہے..،کیا بات ہے جی کراچی والوں کی توlolllll
thank-you-5.gif
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کُنڈا سسٹم سے جتنی بجلی مفت میں لوگوں کو جاتی ہے اس کا پورے کا پورا بل دوسروں کو ادا کرنا پڑتا ہے۔
 
یہ کُنڈا سسٹم سے جتنی بجلی مفت میں لوگوں کو جاتی ہے اس کا پورے کا پورا بل دوسروں کو ادا کرنا پڑتا ہے۔
شمشاد بھائی ایسا نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو لوگوں کو اعتراض ہوتا کہ ان کے بل زیادہ آرہے ہیں۔ اس وقت بجلی اتنی مہنگی ہے اگر آپ صرف ایک پنکھا اور ایک ٹیوب لائٹ استعمال کریں تو آپ کا کم سے کم بل ایک ہزار آئے۔ اکثر ٹی وی پر دیکھا گیا ہے کہ جب علماء سے بجلی چوری کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے صرف اتنا کہا "حکومت کو سوچنا چاہیے۔" اور بات ختم کر دی۔
اگر جائز طریقے سے بجلی استعمال کریں گے تو بل 5000 سے کم نہیں ہوگا۔ جبکہ ہمارے ملک میں کم سے کم آمدنی 7000 ہے۔ اب دو ہزار میں کیا کرے گا 7000 کمانے والا؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
انیس بھائی آپ نے غالباً بجلی کا بل کبھی غور سے نہیں پڑھا کہ اس میں کس کس قسم کے چارجز ہوتے ہیں۔

فرض کریں ایک علاقے کو 100 یونٹ بجلی سپلائی کی جاتی ہے۔ اس علاقے کے مکین 75 یونٹ استعمال کرتے ہیں، باقی 25 یونٹ کُنڈا سسٹم کے ذریعے چوری ہو جاتے ہیں، تو وہ 25 یونٹ کی قیمت اس علاقے کے ان مکینوں کو ادا کرنی پڑتی ہے جو بل ادا کرتے ہیں۔ اس کو لائن لاسسز کہہ کر ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ٹی وی کے لائسنس کی قیمت ہر ماہ بجلی کے بل میں شامل ہوتی ہے، بھلے ہی وہ بل کسی مسجد کا ہو یا کسی ایسے بندے کا ہو جس کے پاس ٹی وی ہی نہیں ہے یا اس کے گھر کے ہر کمرے میں ٹی وی ہے۔
 
ساجد

محفلین
شمشاد بھائی ایسا نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو لوگوں کو اعتراض ہوتا کہ ان کے بل زیادہ آرہے ہیں۔ اس وقت بجلی اتنی مہنگی ہے اگر آپ صرف ایک پنکھا اور ایک ٹیوب لائٹ استعمال کریں تو آپ کا کم سے کم بل ایک ہزار آئے۔ اکثر ٹی وی پر دیکھا گیا ہے کہ جب علماء سے بجلی چوری کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے صرف اتنا کہا "حکومت کو سوچنا چاہیے۔" اور بات ختم کر دی۔
اگر جائز طریقے سے بجلی استعمال کریں گے تو بل 5000 سے کم نہیں ہوگا۔ جبکہ ہمارے ملک میں کم سے کم آمدنی 7000 ہے۔ اب دو ہزار میں کیا کرے گا 7000 کمانے والا؟؟؟
انیس بھائی ، کنڈا سسٹم چوری کی ایک قسم ہے جس کا قطعاً قطعاً کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ اخلاقی و مذہبی دونوں لحاظ سے ممنوع ہے۔ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ ہمارے درمیان ایک ایسا طبقہ فروغ پا گیا ہے جو خود کو عالم کہلواتا ہے لیکن اس طبقے کی مجرمانہ ذہنیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ایسے لوگوں کی طرف سے جرائم کی حمایت ہی ان کی اصلیت ظاہر کر دیتی ہے۔
یاد رہنا چاہئیے کہ ہم سب نے ایک دن اپنے پروردگار کے حضور حاضر ہونا ہے اور اپنے اپنے اعمال کے لئے جواب دہ ہونا ہے۔ اللہ چاہے تو اپنے حقوق یعنی عبادات میں ہم سے نرمی فرما لے گا لیکن حقوق العباد یعنی معاملات میں ایسا کوئی وعدہ انسانوں سے نہیں کیا گیا۔ چوری کرنا اپنے جیسے انسانوں کی حق تلفی ہے اور جس کی حق تلفی ہم کریں گے اس کا استغاثہ ہم پر قیامت کے دن دائر کیا جائے گا۔ بجلی چوری کر کے ہم پوری قوم کی حق تلفی کرتے ہیں کیا ہم اتنی سکت رکھتے ہیں کہ روز حساب پوری قوم کے مجرم کے طور پر اللہ کے سامنے کھڑے ہوں؟۔
 
ساجد

محفلین
شمشاد
اگر جائز طریقے سے بجلی استعمال کریں گے تو بل 5000 سے کم نہیں ہوگا۔ جبکہ ہمارے ملک میں کم سے کم آمدنی 7000 ہے۔ اب دو ہزار میں کیا کرے گا 7000 کمانے والا؟؟؟
نہیں جناب ابھی بجلی اتنی بھی مہنگی نہیں ہوئی۔ 5000 میں تو سونے کے لئے ائر کنڈیشنر چلایا جاسکتا ہے۔ 7000 روپے کمانے والا تو پنکھے میں بھی گزارا کر سکتا ہے۔
 
Top