بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پورا پاکستان اندھیرے میں ڈوب گیا

جاسم محمد

محفلین
بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، ملک اندھیرے میں ڈوب گیا
ویب ڈیسک
اتوار 10 جنوری 2021
2128044-blackout-1610219414.jpg

ملک میں اس بڑے پیمانے پر بجلی غائب ہونے کے اسباب سامنے نہیں آسکے ہیں

لاہور / کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کےبلیک آؤٹ کی اطلاعات ہیں تاہم تاحال اس کے اسباب کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ، مری، راولپنڈی، کراچی، آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بڑے بریک آؤٹ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین مختلف شہروں سے بجلی کی بندش کی اطلاعات دے رہے ہیں علاوہ ازیں اچانک اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش سے متعلق مختلف چہ می گوئیاں اور قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں اور ٹوئٹر پر #blackout کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔ تاہم ابھی تک ملک میں اس بڑے پیمانے پر بجلی غائب ہونے کے اسباب سامنے نہیں آسکے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
وزیر سینس کے مطابق کوئی بہت بڑا کوئلہ کا پلانٹ ٹرپ کر گیا ہے۔ بجلی واپس آتے کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں
 
Top