تعارف با ادب با ملاحظہ ہوشیار

بانیاز خان

محفلین

اپنے تعارف کے لیے یہی بات کافی ہے بانیاز
خدا بے نیاز ہے !!! بندہ بانیاز (نیاز مند)

دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کے ساتھ تمام اہلیانِ فورم کو



انٹرنیٹ پر در در کی خاک چھانٹنے کے بعد آج ہم پہنچے ہیں جناب آپ کے پیارے سے اردو ویب کے اس پلیٹ فارم پر، دوستو کسی بھی نئی جگہ پر دل لگنے میں کچھ وقت تو لگتا ہے امید ہے کہ آپ لوگوں کا تعاون اور ساتھ رہا تو اس سلسلے میں بھی جلد کامیابی نصیب ہوگی۔
دوستو!
میں بہت ہی عام اور سادہ سا انسان ہوں۔ انسان ہونے کے علاوہ مجھے خود میں کوئی خاصیت نظر نہیں آتی ہاں علم کا شوقین ہوں اور اہل علم حضرات کی قدر کرتا ہوں ۔
زندگی کے تیس سال گذار چکا ہوں بقایا کتنے سال ہیں پاس یہ تو نہیں جانتا پر کوشش یہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح انسانیت کی خدمت کے لیے کچھ نی کچھ کرتا رہوں اور زندگی کا مقصد بھی یہی ہے

خدائے پاک سے دعا ہے کہ مجھے میرے مقصد میں کامیاب کرے اور آپ سب سے بھی دعاؤں کی اپیل ہے۔

دوستو یہ تو تھا میرا مختصر سا تعارف

اب آپ لوگوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ مجھے اپنے پیارے فورم پر ویلکم بھی کریں اور ساتھ ساتھ اپنا تعارف بھی کرواتے جائیں

دعاؤں کا طلب گار



بانیاز خان
 

پپو

محفلین
با نیاز صاحب اردو محفل پر خوش آمدید امید آپ سے بہت کچھ جاننے کو ملے گا باقی یار زندہ صحبت باقی
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید بانیاز خاں، ذرا کچھ مزید تعارف ہو جائے، اتنی بھی نیاز مندی ٹھیک نہیں!
 
Top